کچھ محفل کے بارے میں

کیا مطلب ہے اسکا؟میں کیوں نہیں آؤنگی محفل پر :confused:
مطلب یہ تھا کہ اُس دورانیے میں۔ جس میں مَیں نے ایک کے بعد دوسری پوسٹ کی۔ شاید آپ نے میرا دھاگہ دیکھنے کی زحمت تب تک فرمائی تھی یا نہیں۔ کیونکہ کافی وقت تھا دونوں مراسلوں کے درمیان
 
میراتعارف "نام ہی کافی ہے" اورکُھل جائیں گے دوچارملاقاتوں میں تو رسمی تعارف(جس سے بہت گھبراتا ہوں ) کی کیا ضرورت ہے
پھر بھی ٹھیک ہے۔ حسیب نذیر گِل نے تھوڑا سا آپ کے بارے بتایا تھا۔ کہ سکائپ پر ملتے ہیں۔ وغیرہ
نیک خواہشات پر میری طرف اظہارِ مُسرت قبول ہو
 

عاطف بٹ

محفلین
ویسے آپ کے اور میرے غائب ہونے کے ٹائمنگز کچھ کچھ ملتے جلتے نہیں ہیں:p
نہیں نا عافی آپ نمبر ون ہو آپ کا کیا مقابلہ کسی سے :)
ویسے غرور کرنے کے لیے کچھ ہونا ضروری ہے :ROFLMAO::p:D
لو جی، پہلے تو شاید کسی نے غور نہیں کیا ہوگا مگر اب ضرور کریں گے کہ یہ دونوں اکٹھے کیوں غائب ہوتے ہیں! :p
شکرن شکرن۔ :dancing:
ارے بھئی، اپنے نمبر ون آنے اور آپ کا بیسٹ فرینڈ ہونے پر بھی تو غرور کیا جاسکتا ہے ناں! ;)
 

تلمیذ

لائبریرین
تعلیم واجبی سی ہے۔ نام پتہ لکھ لیتا ہوں اور پڑھ لیتا ہوں۔ اردو کے اخبارات اور رسائل بھی پڑھ لیتا ہوں۔

یہ تو خیر کسر نفسی ہے سرکار آپ کی۔ مختلف موضوعات پر آپ کی تحاریر سے آپ کی صلاحیتوں کے بارے میں معلوم ہوتا رہتا ہے۔ آپ اردو محفل کے قابل احترام ارکان میں سے ہیں، جناب!
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے کون سے موضوعات پر میری تحاریر پڑھ لیں جن سے میری صلاحیتوں کا اندازہ کر لیا، مجھے بھی بتائیے گا۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جی بھیا!
میرے بارے میں بھی ایسا کچھ نہیں کہ بار بار بتا سکوں
کراچی سے تعلق ہے
پیچھے سے میانوالی سے ہوں
عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے
اور کوئی قابلِ ذکر بات نہیں مل رہی ۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
بھیا!
میرے بارے میں تو کچھ ایسا ہے ہی نہیں۔۔۔ جس کو جانا جائے
نام یہی ہے ۔۔ مقدس حیات
یوکے سے ہوں۔۔۔ جاب کرتی ہوں۔۔ اور بس
"اور بس" کے بعد جملہ ادھورا کیوں چھوڑ دیا۔۔۔
نام یہی ہے ۔۔ مقدس حیات
یوکے سے ہوں۔۔۔ جاب کرتی ہوں۔۔ اور بس سے جاتی ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
جی بھیا!
میرے بارے میں بھی ایسا کچھ نہیں کہ بار بار بتا سکوں
کراچی سے تعلق ہے
پیچھے سے میانوالی سے ہوں
عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے
اور کوئی قابلِ ذکر بات نہیں مل رہی ۔۔۔ ۔۔
ارے واہ آپ تو خاصی پڑھی لکھی نکلیں بھئی۔۔۔ ہم تو اپنے جیسی سمجھ رہے تھے آپ کو۔ :confused:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نہیں! واقعی میں آپ کو کافی چھوٹی سی بچی سمجھ رہا تھا اور تبھی اپنے زعم میں اپنی بزرگی کا فائدہ اٹھا کر "تم" لکھ رہا تھا۔ :)
میں بڑی بچی ہوں آپ نے میرا پروفائل نہیں دیکھا
لیکن بھائیوں کے لیئے بہنیں چھوٹی ہی ہوتی ہیں ہمیشہ :happy:
 

فاتح

لائبریرین
میں بڑی بچی ہوں آپ نے میرا پروفائل نہیں دیکھا
لیکن بھائیوں کے لیئے بہنیں چھوٹی ہی ہوتی ہیں ہمیشہ :happy:
اوہ! پروفائل پر جانا تو ہوا تھا (اس تاریخی مکالمے کے دوران :laughing: ) لیکن کوائف وغیرہ کی جانب غور نہیں کیا تھا۔ :) اب دیکھا۔۔۔ لیکن تم تو ابھی صرف 27 کی ہو بیٹا۔۔۔ یوں ہم سے کافی چھوٹی ہوئیں لہٰذا ہماری بزرگی ہنوز برقرار ہے۔ :laughing:
 
Top