وجودِزن سے ہے (خواتین کے لطائف)

شمشاد

لائبریرین
ابھی یہ "منگنی" تک پہنچے ہیں۔ شادی ہونے دیں، پھر پوچھوں گا کہ وجود من یا وجود زن ہے۔
 

یوسف-2

محفلین
خاتوں نے شوہر کی پلیٹ میں کھیر کم اور بیٹے کی پلیٹ میں کھیر زیادہ ڈالی تو:

شوہر: بیگم! تمہارا شوہر میں ہوں یا یہ ؟
بیوی: سرتاج! یہ میرا بیٹا ہے یا تمہارا ؟
بیٹا: ابو! یہ میری امی ہیں یا آپ کی؟
 

یوسف-2

محفلین
ایک خاتون اپنی سہیلیوں سے:
میں ہر کام میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی ہوں۔ مثلا" آج ہی کا واقعہ ہے کہ ہمیں چائے بنانی تھی۔ تجویز مین نے پیش کی، بنائی میرے شوہر نے، پی میں نے، برتن دھوئے شوہر نے :D
 

شمشاد

لائبریرین
بیوی باورچی خانے سے "اجی سُنتے ہو، میں روز بروز خوبصورت ہوتی جا رہی ہوں۔"

شوہر "اچھا جی، وہ کیسے؟"

بیوی "اب تو روٹیاں بھی مجھ سے جلنے لگی ہیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک عورت نے موبائل کی نئی سم خریدی اور سوچا کہ اپنے شوہر کو سرپرائیز دوں۔ شوہر ڈرائینگ روم میں بیٹھا تھا۔ وہ باورچی خانے میں گئی اور شوہر کو نئے نمبر سے کال کی "ہیلو ڈالنگ"

شوہر نے بالکل مدھم آواز میں جواب دیا، "تم پلیز مجھے بعد میں کال کرنا، ابھی چڑیل باورچی سے واپس آتی ہی ہو گی۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بچہ کافی دیر سے رو رہا تھا
ماں کے بار بار چپ کرانے پر بھی چپ نہ ہوا، تو شوہر نے کہا:۔
"اری نیک بخت۔ تم اسے لوری دے کر سلا کیوں نہیں دیتیں؟"
بیوی نے کہا:۔ "میں نے لوری سنائی تھی مگر پڑوس سے آواز آئی کہ اس سے بہتر ہے بچے کو رونے دو"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک ملازمت کے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے نے پوچھا:۔
"محترمہ ! آپ کی عمر؟"
جواب ملا:۔ "انیس سال کچھ مہینے"
پوچھا:۔ "کتنے مہینے؟"
جواب ملا:۔ "چھیانوے مہینے"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک خاتوں کا ڈرائیونگ سیکھنے کا پہلا دن تھا۔
وہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر تمام چیزوں کا جائزہ لے چکیں تو بیک ویو مرر کا رخ اپنی طرف کرتے ہوئے بولیں :،۔
"یہ آئینہ ٹھیک زاویے پر نہیں لگا ہوا،
اس میں تو پیچھے آنے والی گاڑیوں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آ رہا"
 
ایک لڑکا اور لڑکی پارک میں گھومنے گئے۔
لڑکا کا ہاتھ زخمی ہو گیا اور خون بہنے لگا۔
اس نے لڑکی کی طرف دیکھا کہ شاید وہ اپنا دوپٹہ پھاڑ کر اس کے ہاتھ کی مرہم پٹی کر دے گی۔
لڑکی نے لڑکے کی نیت بھانپتے ہوئے فورا کہا۔

3200 دا سوٹ اے ، سوچی وی نا
 

یوسف-2

محفلین
ایک خاتون بس ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ بات چیت کے دوران انہوں نے ڈرائیور سے پوچھا:
آپ کتنے گھنٹے بس میں ہوتے ہیں؟
ڈرائیور : 24 گھنٹے
خاتون (حیرانی سے): کیا مطلب؟
ڈرائیور: 8 گھنٹہ اِس بَس میں اور 16 گھنٹے بیوی کے بَس میں :laughing::laughing::laughing:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک گائیڈ ، نیاگرا آبشار کے بارے میں لوگوں کو بتا رہا تھاکہ
"آپ لوگ دنیا کی حسین ترین آبشار دیکھ رہے ہیں، اس کا شور کئی کلومیٹر دور سے سنائی دیتا ہے۔"
پھر وہ خواتین سے مخاطب ہوا:۔ "ذرا آپ لوگ کچھ دیر کیلئے خاموش ہو جائیں تاکہ نیاگرا آبشار کا شور سنا جا سکے۔":rollingonthefloor:
 

عمر سیف

محفلین
میاں بیوی اپنے کمرے میں خاموش بیٹھے تھے۔

بیوی کی سوچ :
کیوں یہ مجھ سے بات نہیں کر رہے؟
کیا یہ دوسری شادی کے بارے سوچ رہے ہیں؟
کیا یہ کسی اور کو چاہتے ہیں؟
کیا میں موٹی ہوگئی ہوں؟

شوہر کی سوچ:
اگر اس سے بات کی تو کہیں پیسے ہی نا مانگ لے۔
 
Top