وجودِزن سے ہے (خواتین کے لطائف)

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک ڈاکٹر کسی خاتون کے کوائف لکھ رہا تھا۔
"اچھا تو آپ کو چلنے میں تکلیف ہوتی ہے، اور سانس بھی جلد پھول جاتا ہے۔ بھلا آپ کی عمر کیا ہے؟" ڈاکٹر نے قلم روک کر پوچھا
"بس اگلے سال میں تیس کی ہو جاؤں گی۔"
"حافظہ بھی کمزور ہے۔" ڈاکٹر نے لکھا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک خاتون صبح سویرے اپنے گھر کے کپڑوں میں بغیر میک اپ کیے ایک بیکری میں گئیں اور ایک سالگرہ کیک کا آردڑ دیا کہ میں شام کو آ کر لے جاؤں گی۔ شام کو محترمہ تیار ہو کر، میک اپ کر کے جب کیک لینے گئیں تو دکان کے مالک نے سوچ کر جواب دیا:۔
"ہاں ۔۔۔۔ہاں، یاد آیا ۔ صبح آپ کی والدہ محترمہ آرڈر دے کر گئی تھیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
چاچا جی اپنے بھتیجے سے ملنے شہر میں آئے۔ بھتیجا شہر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں لفٹ آپریٹر تھا۔

ابھی چاچا بھتیجا باتیں کر رہے تھے کہ ایک معمر خاتون اوپر کسی منزل پر جانے کے لیے آئیں۔ بھتیجا چاچے کو وہیں چھوڑ کر لفٹ میں چلا گیا۔ واپسی پر ایک جوان لڑکی ساتھ میں آ گئی۔

چاچا دیکھ کر پہلے تو بہت حیران ہوا۔ پھر بھتیجے سے کہنے لگا۔ "میں تمہاری چاچی کو لیکر آؤں گا۔ ایک پھیرا اس کو بھی لگوا دینا۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ڈاکٹر:۔ "آپ کے شوہر کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ یہ نیند کی گولیاں لے جائیں۔"
بیوی:۔ " یہ میں انہیں کس وقت دوں؟"
ڈاکٹر:۔ "یہ ان کیلئے نہیں، آپ کیلئے ہیں"
 

شمشاد

لائبریرین
چھوٹے چچا آپ نے خواتین کے خلاف محاذ آرائی کی ہوئی ہے۔ کسی دن محفل کی سب خواتین نے ملکر آپ کا ناطقہ بند کر دینا ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کر دو، میں تمہارے ساتھ ہوں۔
ٹھیک ہے چاچو تھوڑے ڈنڈے چاہئیں مجھے ، لڑکیوں کو میں خود بُلا لیتا ہوں پھینٹی کرنے کے لئے ۔ ویسے تو میں اکیلا ہی کافی ہوں ، پر کیا ہے نا کہ بعد میں لڑکیاں مجھے سے گلے کرنے بیٹھ جاتی ہے کہ تم ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ڈنڈوں والی پٹائی سے ابھی پرہیز ہی کرو۔ ایسا نہ ہو کہ پولیس کیس بن جائے۔ ویسے تو تھانے میں سارے ہی اپنے جاننے والے ہیں، پھر بھی احتیاط ہی کرنی چاہیے ناں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں

شمشاد نے لوٹا بازی کی حد کر دی

اور اس بناسپتی لڑکے کے ڈیڈی کو تو میں ابھی جا کے چغلی لگاتا ہوں

خیر یہ ڈنڈے سوٹے والوں کو اشتعال انگیز بیان دے کر بھڑکانے کے جرم میں ہم اس کو کورٹ کچہری میں گھسیٹیں گے

اور ایک نیا گانا آئے گا

جٹ چڑھیا کچہری، بلے بھئی بلے

لیکن یہ لطیفوں کے تھریڈ کو پانی پت کا میدان نہ بنایا جائے
کہیں اور یہ مار کٹائی منعقد کر لی جائے
ہم بھی خم ٹھونک کر میدان میں اتریں گے
آخر میرے تھریڈز کے ساتھ ہی ایسا کیوں کیا جاتا ہے

استاد مرحوم سچے تھے
"یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں"
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو آپ کو ڈنڈوں سے بچایا ہے اور آپ مجھ کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

بھلائی کا زمانہ ہی نہیں رہا۔

اب تو یہ حال ہو گیا ہے کہ "نیکی کر اور دریا میں گِر"
 

یوسف-2

محفلین
”میں نے کہا سنتی ہو“

”تو کیا میں بہری ہوں؟“

”ارے تم سمجھی نہیں“

”گویا آپ کے نزدیک مَیں نا سمجھ بھی ہوں“

”یا اللہ! اب تو مجھے اٹھا لے یا ۔ ۔ ۔ “

”یا کیا ۔ ۔ ۔ ذرا آگے تو بول کے دکھاؤ"

” ۔ ۔ ۔ یا بھی مجھے ہی اٹھا لے“

:):):):):):):)
 

شمشاد

لائبریرین
"ارے میاں کچن سے وہ پھول والی پلیٹ تو لانا"

"ارے بھئی کہاں رکھی ہے پھول والی پلیٹ، مجھے تو نہیں مل رہی۔"

"مجھے پہلے ہی علم تھا کہ تمہیں نہیں ملے گی، اس لیے میں پہلے ہی اٹھا لائی تھی، کام چور کہیں کے۔"
 

ساجد

محفلین
بیوی کو تھپڑ مار کر شوہر بولا 'آدمی اسے ہی مارتا ہے جس سے پیار کرتا ہو'۔
بیوی نے 2 ،تھپڑ 4 لاتیں اور دس بارہ ڈنڈے مارے
اور بولی
'آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میں آپ سے پیار نہیں کرتی '؟۔
 

مغزل

محفلین
مغزل لالہ کو کیوں بلایا جارہا ہے ساجد لالہ ؟:rolleyes:
منے ے ے ۔۔۔ میں تو آپ کی پارٹی کا بندہ ہوں ناں ۔۔۔ میری پگلی یعنی اپنی آپی سے پوچھ لو بھئی ۔۔۔:)
چلو ایسا کرتے ہیں ہم سب مل کر ’’ مردوں کے خلاف محاذ ‘‘ کھول لیتے ہیں ۔۔ ٹھیک ہے ناں ۔۔۔ ؟؟ :p
لالہ جی ، آپ ان کا "ناطقہ" جو بند کرنے جا رہے ہو:)۔ ذرا مغزل بھائی کے دستخط کو غور سے پڑھو:D۔
عشق و ایجاب ہر کسے باشد ۔۔لیک باشد کسے مغزّل نیست ۔۔ م۔م۔مغلؔ :happy:
شششش ۔۔۔۔۔ بب ببب بااا پ پ پ رےبب بب اااا پ۔۔۔۔۔ :angel: کیوں کانٹوں میں گھسیٹتے ہو ساجد بھائی ۔۔۔ :blushing:
 
Top