وجودِزن سے ہے (خواتین کے لطائف)

مغزل

محفلین
سر جی میں نے جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے کیونکہ یہاں دو بندوں کا ذکر تھا اس لیے بیویاں کہا ہے
وہ تو ٹھیک ہے میرے بھائی مگر یہاں میری اکلوتی بیوی بھی موجود ہے کیوں میرے سر پہ گومڑ دیکھنا چاہتے ہو یا ر ر۔ ۔۔ ہاہاہاہاہاہ :biggrin:
 

محمداحمد

لائبریرین
"وجود زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ"

ہمارے ایک دوست اقبال کا یہ مصرعہ اکثر پڑھا کرتے ہیں لیکن دانستہ یا نا دانستہ وہ اس میں "رنگ میں بھنگ" والا محاورہ بھی ضم کر دیتے ہیں۔ :D شک کا فائدہ دیتے ہوئے ہم تو اُنہیں چھوڑ دیتے ہیں لیکن شاید "وہاں" سے اُنہیں بخشش نہیں ملتی۔ اس بات کا اندازہ ہمیں اس بات سے ہوا کہ دن بہ دن مصرعے کی تکرار کا درمیانی وقفہ سکڑتا جا رہا ہے۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ماشاءاللہ
نمازیں بخشوانے گئے تو روزے بھی گلے پڑ گئے

خیر رونق اچھی خاصی لگی ہوئی ہے
اور استاد مرحوم کا نصب العین بھی تو یہی تھا
"اک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونق"

اور اب ہم کچھ رجز شریف پڑھ کر رسم جہاد ادا کر لیں

ہاں تو بھئی بناسپتی لڑکے ناعمہ عزیز آ جاؤ میدان میں، میں بھی آج پیڈ اور ہیلمٹ وغیرہ پہن کر آیا ہوں
 

سید شیرازی

محفلین
بھائی آپ دستانے بھی پہن لو ہم اِس میچ کو بڑی اسکرین پر دیکھیں گے کرسیوں پر بیٹھ کر اور اچھا میچ ہونے پر تالیاں بجا کر داد بھی دیں گے
اور کہیں کہیں مدد بھی کر دیں گے بچ بچا کے
 

سید شیرازی

محفلین
لڑکی: میں آپ کے لیے آگ پہ چل سکتی ہوں
ندی میں کُود سکتی ہوں
لڑکا: تم مجھے اِبھی ملنے آ سکتی ہو؟
لڑکی: پاگل ہو کیا، اتنی دھوپ میں
میرا رنگ کالا ہو جائے گا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑکا لڑکی سے کہہ رہا ہے "میں شکیل کی طرح امیر تو نہیں، نہ ہی میرے پاس اس جیسا بنگلہ ہے، نہ ہی میرے پاس اس جیسی گاڑی ہے، نہ ہی میرے پاس اتنی دولت ہے، پھر بھی میں تمہیں سُکھی رکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔"

"اچھا ٹھیک ہے لیکن مجھےشکیل کے متعلق اور بھی بتاؤ۔" لڑکی نے سُننے کے بعد جواب دیا۔
 

عمر سیف

محفلین
مالکہ اداس بیٹھی آہیں بھر رہی تھی، نوکرانی نے پوچھا “کیا بات ہے بی بی جی آپ اتنی پریشان کیوں ہیں؟”۔

مالکہ بولی “تمہارے صاحب اپنے دفتر کی کلرک سے عشق فرمانے لگے ہیں”۔

یہ سن کر نوکرانی بے ساختہ بول اٹھی “نہیں نہیں ایسا نہیں ہو سکتا، آپ مجھے جلانے کیلیے ایسا کہ رہی ہیں”۔
 

عمر سیف

محفلین
شوہر دفتر سے گھر جانے لگا تو اسے سخت بھوک لگی ہوئی تھی۔ اس نے بیوی کو فون کیا اور پوچھا “بیگم آج کیا پکایا ہے”۔ بیوی پہلے ہی جلی بھنی بیٹھی تھی بولی “زہر پکا ہے”۔ شوہر بولا “تم اکیلے ہی کھانا کھا لینا، میں ذرا آج گھر دیر سے آؤں گا”۔
 

عمر سیف

محفلین
شوہر کو بے سرا گاتے ہوئے سن کر بیوی نے کہا “میرے ابا مرحوم جب گانا گایا کرتے تھے تو اڑتے ہوئے پرندے بھی گر جایا کرتے تھے”۔
شوہر بولا “کیوں، کیا تمہارے ابا منہ میں کارتوس ڈال کر گایا کرتے تھے”۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک رات بیوی کی آنکھ کھلی تو میاں کو بستر سے غائب پایا۔ وہ نیچے کچن میں گئی تو میاں چائے کا کپ پکڑے روئے جا رہا تھا۔ بیگم نے میاں کے آنسو پونچھے اور اس کی چائے کا گھونٹ بھر کو بولی، میاں خیر تو ہے؟
میاں بولا بیگم تمہیں یاد ہے کہ جب بیس سال قبل جب ہم کالج میں اکٹھے پڑھتے تھے اور ایک دن تمہارے تھانیدار باپ نے ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر مجھے کہا تھا کہ یا تو میری بیٹي سے شادی کر لویا پھر بیس سال کیلیے جیل جانے کیلیے تیار ہو جاؤ۔
بیوی بولی ہاں مجھے یاد ہے۔
خاوند بولا میں سوچ رہا ہوں اگر میں تمہارے باپ کی بات نہ مانتا تو اب تک میں جیل سے رہا ہو چکا ہوتا۔
 

عمر سیف

محفلین
بیوی: میں گھر پرآنے والے بھکاریوں سے نفرت کرتی ہوں۔
شوہر : کیوں؟
بیوی: میں نے کل ایک بھکاری پر رحم کھاتے ہوئے کھاناکھلاد یا اور آج اس نے مجھے ایک کتاب "کھانا کیسے بنائیں"گفٹ کردی:)
 

عمر سیف

محفلین
میں اپنے سر میں سخت درد محسوس کر رہی ہوں۔ ایک عورت نے اپنی سہیلی سے کہا۔
جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرا شوہر اتنے پیار سے میرا سر دباتا ہے کہ سر کا درد منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے ۔ میرے خیال میں تم بھی یہ نسخہ آزما کر دیکھو۔ سہیلی نے کہا۔
ضرور ضرور تمہارا شوہر کب تک گھر آجائے گا۔ عورت نے سہیلی سے پوچھا۔
 

سید شیرازی

محفلین
بوڑھی پڑوسن نے چند روزہ دلہن سے پوچھا: "شادی سے پہلے تم کیا کرتی تھیں؟"
دلہن: میں مسٹر اکرم کےہاں برتن،فرش،کپڑے دھونےاورکھانا پکانے پر نوکر تھی۔
بوڑھی عورت: "تب تو تمھیں نئی تبدیلی بہت پسند آئی ہو گی؟"
دلہن نے ٹھنڈی سانس لی اور کہا: اب وہی سارے کام تنخواہ کے بغیر انجام دینے پڑتے ہیں۔۔
 
Top