وجودِزن سے ہے (خواتین کے لطائف)

شمشاد

لائبریرین
عورت دوپہر کو قیلولہ سے بیدار ہوئی تو اپنے خاوند کو کہنے لگی "میں نے ابھی خواب میں دیکھا ہے کہ تم مجھے سونے کا ہار پہنا رہے ہو۔ بھلا اس کا کیا مطلب ہوا؟"

"یہ میں تمہیں شام کو بتاؤں گا" خاوند نے جواب دیا۔"

شام کو خاوند گھر آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک پیکٹ تھا۔ وہ اس نے اپنی بیوی کو تھما دیا۔

بیوی نے خوشی خوشی وہ پیکٹ کھولا۔ اندر سے ایک کتاب نکلی جس کا عنوان تھا "خوابوں کی تعبیریں"
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دوست "میری بیوی تو جنت کی حور ہے۔"

دوسرا دوست "خوش قسمت ہو تم۔ میری والی ابھی زندہ ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اکبر کے پڑوس میں حمید صاحب کی بیوی وفات پا گئی۔

اکبر کو معلوم ہوا تو اس نے حق ہمسائیگی ادا کرتے ہوئے کافی کچھ کیا۔

حمید صاحب نے دوسری شادی کر لی۔
کرنا خدا کا ایسے ہوا کہ دو ماہ بعد دوسری بیوی بھی وفات پا گئی۔
اکبر نے حق ہمسائیگی ادا کرتے ہوئے پھر بہت کچھ کیا۔

حمید صاحب نے تیسری شادی کر لی۔
دو ماہ بعد تیسری بیوی بھی اللہ کو پیاری ہو گئی۔

اس دفعہ اکبر گھر میں ہی بیٹھا رہا۔
اس کی بیوی نے کہا، "پڑوس میں فوتگی ہو گئی ہے اور آپ گھر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ کیا سوچیں گے۔"

"سوچنے دو جو سوچتے ہیں۔ میں پہلے بھی دو دفعہ ان کے ہاں جا چکا ہوں، اب یہ تیسری باری ہے کہ انہوں نے بلایا ہے۔ اور ایک میں ہوں کہ ایک دفعہ بھی ان کو جواب میں نہیں بُلا سکا۔" اکبر نے جواب دیا۔

(نوٹ : نام فرضی ہیں۔)
 

عمر سیف

محفلین
ایک مشہور و معروف لیگ اسپنر کی شادی ہوئی
شادی کی رات گھونگٹ اٹھاتے ہی انہوں نے بیوی سے سوال کیا کہ مجھہ سے پہلے تمہاری زندگی میں کوئی مرد آیا تھا کیا ?
اس پر بیوی نے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ اسپنر کے ہاتھہ میں کبھی نئی گیند آتی ہے کیا ؟
 

عمر سیف

محفلین
ایک صاحب اپنی سیکرٹری کو بیوی کے نام خط ڈکٹیٹ کروایا
بیوی میکے گئی ہوئی تھی
خط کے آخر میں انہوں نے جملہ ڈکٹیٹ کروایا
“اینڈ آئی لو یو ”
سیکرٹری جب خط ٹائپ کرکےلائی تو اس میں یہ جملہ نہیں تھا
صاحب نے اس بارے میں پوچھا تو سیکرٹری معصومیت سے بولی
اچھا تو وہ بھی لکھنا تھا ؟
میں سمجھی تھی وہ جملہ ڈکٹیشن میں شامل نہیں تھا
 

عمر سیف

محفلین
بچہ استاد سے: سر گاندھی جی کے سر پہ بال کیوں نہ تھے۔
استاد : بیٹا ذہین لوگوں کے سر پر کم بال ہوتے ہیں۔
بچہ : اچھا اسی لئے لڑکیوں کے بال اتنے لمبے ہوتے ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک دوست دوسرے سے - اچھی اور بری بیوی میں کیا فرق ہے؟
دوسرا دوست “ کیا مطلب؟؟؟ کیا بیویاں اچھی بھی ہوتی ہے؟؟
 

عمر سیف

محفلین
ایک لڑکا گدھے کے سامنے گر گیا۔ ایک خوبصورت لڑکی نے دیکھا اور بولی۔
"اپنے بڑے بھائی کے پاؤں چھو رہے ہو؟"
لڑکا بولا۔
”جی بھابھی ”
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بیوٹی پارلر کے باہر لگا ہوا بورڈ

بیوٹی پارلر سے باہر نکلتی ہوئی کسی بھی حسین و جمیل خاتون سے چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ ممکن ہے وہ آپ کی ساس ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساس کو خوش رکھنا آسان کام نہیں ہے۔ آپ کتنی بھی کوشش کر لیں، وہ کبھی خوش نہیں ہو گی۔

ہمارے صاحب کی ساس کراچی سے آئیں تو آتے ہوئے کہیں لنڈے سے ان کے لیے دو ٹائیاں بھی لے آئیں۔ ٹائیاں انتہائی شوخ رنگ کی تھیں جبکہ صاحب بہت ہی سنجیدہ قسم کے ہیں۔ پھر بھی طبیعت پر جبر کر کے اور ساس کو خوش کرنے کے لیے ان بیہودہ ٹائیوں میں سے ایک پہن کر وہ ساس کو سلام کرنے کی نیت سے ان کے سامنے پہنچے۔

ساس نے گھور کر انہیں دیکھا اور غراتے ہوئے بولیں "کیا بات ہے اقبال؟ معلوم ہوتا ہے تمہیں دوسری ٹائی پسند نہیں آئی۔"
 

عمر سیف

محفلین
ڈاکٹر (ايک باتوني عورت سے) ”‌ آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے ،صرف آرام کی ضرورت ہے۔“
عورت نے کہا”‌لیکن میری زبان کو دیکھیں۔“
ڈاکٹر نے کہا”‌ ہاں اُسے زیادہ آرام کی ضرورت ہے۔“
 

عمر سیف

محفلین
ايک پڑوسن نے دوسری سے ايک کتاب پڑھنے کے لیے مانگي- دوسری نے کہا ”‌ بہن ميں کتاب ديا نہيں کرتی- آپ يہاں بيٹھ کر جتنی چاہيں پڑھ ليں-”
چند روز بعد دوسري پڑوسن پہليی کے گھر گئی اور جھاڑو مانگی- پہلی نے کہا ”‌ بہن ميں کسی کو جھاڑو نہيں ديا کرتی ، آپ کو جتنی جھاڑو دينی ہو، يہاں ميرے گھر ميں دے ديں-”
 

عمر سیف

محفلین
بوڑہے لکھ پتی کی نوجوان بیوی سے پوچھا گیا :
آپ نے اپنے شوہر میں کیا دیکھا تھا؟
لڑکی بولی : ایک تو اِنکی اِن کم ۔۔ دوسرے اِن کے دِن کم ۔۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
میاں بیوی بستر پر لیٹے سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک بیوی بولی

بیوی: سنو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے ؟؟
شوہر: نہیں‌بیگم۔ تمہیں پتہ ہے میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں دوسری شادی نہیں کرونگا۔
بیوی: لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں‌گذار سکتے ۔ شادی تو تہمیں کرنا ہو گی
شوہر: دیکھا جائے گا ۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا!!
بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے ؟
شوہر: بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔
بیوی: اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے ؟
شوہر: ہاں۔ میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا
بیوی: کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے؟
شوہر: ہاں کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے
بیوی: کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی؟
شوہر: بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی
بیوی: اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی؟؟
شوہر: نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں ۔ وہ یہ استمعال نہیں کرسکے گی
بیوی: اور میرے کپڑے ؟؟
شوہر: پیاری بیگم ! اگر مجھے شادی کرنا ہوئی تو وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔
بیوی: اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی ؟؟
شوہر: نہیں ۔ اسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی ۔
بیوی: کیااااااااااااااااااااااا ااااااااااا ؟؟؟
شوہر: اوہ !!!! :eek:
 

عمر سیف

محفلین
خاتونِ خانہ ( بالوں میں کنگھی کرتے ہوئے) منا رو رہا ہے اسے چُپ کروائیں۔
صاحب (اخبار پڑہتے ہوئے ) میں مصروف ہوں۔
خاتونِ خانہ : تُم تو ایسے کہ رہے ہو جیسے یہ میں میکے سے لائی ہوں۔
صاحب :بات تو تمہاری ٹھیک ہے مگر یہ کونسا میری بارات میں گئے تھے۔
 

عمر سیف

محفلین
بیوی پیار بھرے انداز میں شوہر سے مخاطب ہوئی :” اے جی سنو ۔۔۔۔ جب میں آپ پر بہت غصہ کرتی ہوں تو آپ اپنا غصہ کیسے نکالتے ہو ؟”
شوہر معصومیت سے بولا : ”ٹوئلٹ صاف کر کے۔”
بیوی حیران ہوکر : ہیں!!!!!!!!!! کیسے صاف کرتے ہو ؟
شوہر بولا: ”تمہارے ٹوتھ برش کے ساتھ۔”
 

شمشاد

لائبریرین
میاں بیوی شاپنگ کے لیے بازار میں گھوم رہے تھے کہ ایک فقیر نے کہا "شہزادی، دس روپے دے دو، میں اندھا ہوں۔"

شوہر نے کہا "بیگم دے دو، تمہیں شہزادی کہہ رہا ہے تو یقیناً اندھا ہی ہو گا۔"
 
5a2ibs.jpg
 
Top