مردوں کی بیٹھک

خرم

محفلین
زین پھر تو آپ بھی ابھی چُوچے ہی ہیں۔ آپ لوگوں کے لئے تو ایک الگ زمرہ بنانا پڑے گا "بچوں کا میدان" نام سے۔ آپ ادھر بڑوں کے درمیان کیا کر رہے ہیں؟ چلیں چل کر پڑھائی کریں شاباش۔ امتحان سر پر ہیں اور آپ کو گپوں کی سوجھی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی مجھے منٹو کے ایک افسانے کی بات یاد آ رہی ہے۔

ویسے تو رضیہ کی عمر نو سال تھی لیکن محلے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو زین بھی اسی عمر میں ماشاء اللہ بلوغت کی ساری منزلیں طے کر چکے ہیں۔
 
زین

لائبریرین
زین پھر تو آپ بھی ابھی چُوچے ہی ہیں۔ آپ لوگوں کے لئے تو ایک الگ زمرہ بنانا پڑے گا "بچوں کا میدان" نام سے۔ آپ ادھر بڑوں کے درمیان کیا کر رہے ہیں؟ چلیں چل کر پڑھائی کریں شاباش۔ امتحان سر پر ہیں اور آپ کو گپوں کی سوجھی ہے۔
ہاہا

جی ہاں !

اتنی اچھی بات تو پہلی بار کسی نے کہی ہے ۔
:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو اب رضیہ ہی آ کر بتائے گی کیونکہ منٹو تو آنے سے رہے، یا پھر محلے کے لڑکے بتا دیں گے۔
 
زین

لائبریرین
رضیہ نام کی کسی کو میں نہیں‌جانتے ۔ محلے کے لڑکوں سے بھی اب بہت کم ملاقات ہوتی ہے۔

خیر تو یہ ہے یہ زینب بہنا نے دو تینوں سے حضرات کی بیٹھک پر حملہ نہیں‌کیا۔
:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اس کے پر کاٹ کر دیئے گئے ہیں اور اس علاقے میں اس کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ ہم نے دھونی رچائی ہوئی ہے اور لال مرچیں ہر وقت دہکتے ہوئے کوئلوں کے پاس رکھی رہتی ہیں۔
 
محمد نعمان

محفلین
بھئی باتوں کے معاملے میں چند ایک مرد ہی ایسے ہوتے ہیں جو خواتین کو پیچھے چھوڑ جائیں۔ لہٰذا کسی مقابلے کی نیت سے نہیں۔ ہاں مردانہ گفتگو کو جو بھی مزاج ہوتا ہے اس میں رہ کر جی بھر ہنگامے کریں۔ اگر ٹانگ کھینچنی ہو جیسا کہ اکثر ایسی بیٹھکوں میں ہوتا ہے تو میری بوڑھی ٹانگ حاضر ہے۔

لیکن میرے خیال سے مردوں کی بیٹھک بال کھینچنے کے لیے بنائی گئی ہے۔۔۔
اور بال جتنے لمبے ہوں اتنا ہی کھیچنے میں مزہ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:noxxx:
 
لیکن میرے خیال سے مردوں کی بیٹھک بال کھینچنے کے لیے بنائی گئی ہے۔۔۔
اور بال جتنے لمبے ہوں اتنا ہی کھیچنے میں مزہ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:noxxx:

پھر تو فہیم بھائی اور عمار بھائی کی باری ہے۔ آپ کے بالوں کی لمبائی کا مجھے علم نہیں۔ خیر میرے تو سر کے پچھلے حصے میں چند ایک بال ہی مل سکیں گے۔ اگر ضرورت ہو تو بصد شوق حاضر ہیں۔
 
زیک

مسافر
بھئی باتوں کے معاملے میں چند ایک مرد ہی ایسے ہوتے ہیں جو خواتین کو پیچھے چھوڑ جائیں۔ لہٰذا کسی مقابلے کی نیت سے نہیں۔ ہاں مردانہ گفتگو کو جو بھی مزاج ہوتا ہے اس میں رہ کر جی بھر ہنگامے کریں۔ اگر ٹانگ کھینچنی ہو جیسا کہ اکثر ایسی بیٹھکوں میں ہوتا ہے تو میری بوڑھی ٹانگ حاضر ہے۔

بوڑھی ٹانگ کو نہ ہی کھینچا جائے تو اچھا ہے کہ کیا معلوم قبر میں لٹکی ہو۔ :rolleyes:
 
محمد نعمان

محفلین
پھر تو فہیم بھائی اور عمار بھائی کی باری ہے۔ آپ کے بالوں کی لمبائی کا مجھے علم نہیں۔ خیر میرے تو سر کے پچھلے حصے میں چند ایک بال ہی مل سکیں گے۔ اگر ضرورت ہو تو بصد شوق حاضر ہیں۔

توبہ جی ، پہلے ہی بہت گنہگار ہیں۔۔۔۔لگتا ہے جوانی میں بے دریغ شیمپو استعمال کیا کرتے تھے
میرا مطلب آپ سمجھے نہیں بزرگوار
ویسے یہ مقولہ مشہور ہے کہ
مرد اتنا ہی بوڑھا ہوتا ہے جتنا وہ خود کو سمجھتا ہے ، اور عورت اتنی ہی بوڑھی ہوتی ہے جتنی کہ وہ نظر آتی ہے
 
بارک اللہ نعمان بھائی۔

آپ کے اس مقولے کو سن کر تسلی ہو گئی۔ اب دنیا مجھے لاکھ جوان اور نوجوان کا الزام دیتی رہے، مجھے تسلی ہے کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
واہ واہ کیا بات کی نعمان بھائی۔ تجربے کی بات بتائی ہے۔ اب تو آپ کو بھی انکل کہنے کو جی چاہ رہا ہے۔
 
Top