مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں محمود بھائی یہ ڈاکٹر صاحب تو بن بلائے ہی اس دھاگے میں آ گئے۔ اللہ کرئے باقی اراکین بھی ایسے ہی آ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حقہ بیڑی سگریٹ سگار سب چلتا ہے یہاں، بس چرس افیم اور ہیروئن کی اجازت نہیں ہے۔ دھواں دار چیزوں کے لیے باہر دالان میں تشریف لے جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے آبی بھائی کہ یہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔ آپ رج کے یہاں ایسے دھاگے کھول سکتے ہیں جس میں ذرہ بھی خواتین کا عمل دخل نہیں ہو گا۔
 

طالوت

محفلین
حقہ بیڑی سگریٹ سگار سب چلتا ہے یہاں، بس چرس افیم اور ہیروئن کی اجازت نہیں ہے۔ دھواں دار چیزوں کے لیے باہر دالان میں تشریف لے جائیں۔

تو پاکستان کے دو ملین نوجوانوں کا کیا ہو گا شمشاد ؟ انھیں "قومی" دھارے میں کیسے شامل کیا جائے ۔۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
یہ کیا ہورہا ہے بیٹھک میں

چرس ، افیم ، ہیروئن کی باتیں
شمشاد انکل لگتا ہے کہ مردوں‌کی بیٹھک میں الگ الگ حصے بنانے کی ضرورت آگئی ہے
 
بھئی مجھے ہیروئین سے سخت اختلاف ہے۔ اس طرح تو آپ لوگ خواتین کو جگہ دے رہے ہیں۔ اس کی جگہ ہیرو استعمال کر لیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی لگتا ہے آپ فلمیں بہت دیکھتے ہیں جو جیتی جاگتی ہیروئن کی یاد آ رہی ہے۔ یہ دوسری ہیروئن ہے جسے پیتے ہی بندہ جہاز بن جاتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
اجی ہمارے تھانے میں رپوڑت ہوئی ہے کہ یہاں کچھ عورتیں حملے شملے کر رہیں ہیں لیکن یہاں تو چاروں اور سکوت طاری ہے۔
 
تھانیدار جی ہم لوگ رات باری باری پہرا دیتے ہیں۔ ورنہ اتنا سکون نہ دیکھتے۔ کچھ دن پہلے تک تو بڑی اودھم مچی ہوئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی تھانیدار جی ہوا تو کچھ ایسا ہی تھا، پھر آپ کے عملے نے یہاں گشت بڑھا دی، تو اب سکون ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
او جی نئے تھانیدار جی اسلام و علیکم !!!!!
جناب خوش آمدید
بس جناب یہاں کی کیا کہئیے کہ بہت مشکلوں سے امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے
بس جی آہ کے عملے کو اس امر پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اسی خوشی کے موقع پر کچھ ہنگامہ آرائی۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کچھ شغل کوئی ہلہ گلہ کرتے ہیں
 
Top