مردوں کی بیٹھک

طالوت

محفلین
( Atv پر آج صبح "مارننگ ود فرح" میں ایک پاکستانی پروفیسر عبدالغفار میمن بطور مہمان تشریف لائے تھے ۔۔ دفتر جانے کی وجہ سے میں ان کی مکمل گفتگو تو نہیں سن سکا ، البتہ وہ 8 اکتوبر 2005 اور حالیہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ انھوں نے ان دونوں کی پیشن گوئی کر دی تھی ۔۔ خصوصا بلوچستان میں آنے والا زلزلہ ان کی بتائی گئی تاریخ کے تین دن بعد آیا تھا ۔۔ خاصا حیران کن اور معلوماتی سیشن لگتا ہے ۔۔ آج رات یہی پروگرام "ری ٹیلی کاسٹ" (نشرر مکرر) ہو گا ۔۔ دلچسپی رکھنے والے حضرات دیکھ سکتے ہیں ۔۔ )
وسلام
 
محمد نعمان

محفلین
وہی تو
میں بھی حیران ہوں حالانکہ کئی ایک سائنسدان اسے ناممکن سمجھتے ہیں
لگتا ہے یہ پروفیسر ستاروں کا علم جانتے ہوں گے۔
 
محمد نعمان

محفلین
کیوں نہیں
ستاروں کی چالیں دیکھ کر ہی تو یہ شامان لوگ بتاتے ہیں آنے والے حالات
مگر اس پر یقین اتنا نہیں ہے میرا
ہاں یہ جو بروج ہیں انہیں پڑھتا رہتا ہوں
 
وجی

لائبریرین
ہوسکتا ہے ایسی کوئی ٹیکنولوجی ایجاد ہوگئی ہو
یاپھر ایسی کوئی بات معلوم ہوئی ہو جسکی بنیاد پر انہوں نے پیش گوئی کی ہو
 
طالوت

محفلین
موصوف الیکٹریکل انجینیر ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ لوگ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کہ بھئی تم کوئی ماہر ارضیات تو نہیں ہو ۔۔ اور بتا رہے تھے کہ زمین کی گہرائی میں موجود مقناطیسی عمل کا اثر فضا میں بھی دکھائی دیتا ہے جس سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے کہ کب اور کہاں زلزلہ آنے والا ہے اور زلزلے کے بعد وہ مقناطیسی لہریں جو فضا میں بنتی ہیں غائب ہو جاتی ہیں ۔۔ کافی تکنیکی باتیں تھیں جو انھوں چارٹ کی مدد سے سمجھائیں ۔۔۔ زیک الیکٹریکل انجینیر ہیں اگر وہ یہ پروگرام دیکھیں تو شاید ہمیں زیادہ بہتر اور آسان لفظوں میں بتا سکیں گے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
خرم

محفلین
نرگس ہمارے نانی کی اجیا ساس کی سمدھن کے بہنوئی کی خالہ زاد سہیلی تھیں۔

آسماں ان کے لحد پر شبنم افشانی کرے۔

یہ آپ کی نانی کی اجیا ساس کی سمدھن کے بہنوئی ان وقتوں میں بھی کافی اوباش ہوا کرتے تھے گویا۔ یعنی خواتین کو سہیلی گننا تو آج کے لونڈے لپاڑے بھی معیوب خیال کرتے ہیں اور وہ حضرت ان زمانوں میں ہی یہ تمام بندھن پار کر لئے۔:surprise:
 
خرم

محفلین
موصوف الیکٹریکل انجینیر ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ لوگ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کہ بھئی تم کوئی ماہر ارضیات تو نہیں ہو ۔۔ اور بتا رہے تھے کہ زمین کی گہرائی میں موجود مقناطیسی عمل کا اثر فضا میں بھی دکھائی دیتا ہے جس سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے کہ کب اور کہاں زلزلہ آنے والا ہے اور زلزلے کے بعد وہ مقناطیسی لہریں جو فضا میں بنتی ہیں غائب ہو جاتی ہیں ۔۔ کافی تکنیکی باتیں تھیں جو انھوں چارٹ کی مدد سے سمجھائیں ۔۔۔ زیک الیکٹریکل انجینیر ہیں اگر وہ یہ پروگرام دیکھیں تو شاید ہمیں زیادہ بہتر اور آسان لفظوں میں بتا سکیں گے ۔۔۔۔۔۔
وسلام

یہ ساری تمہید کیا زیک کو پھنسانے کے لئے باندھی جا رہی ہے؟ لگ تو کچھ ایسا ہی رہا ہے پر زیک آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اس کی وجہ ان کی ہوشیاری نہیں بلکہ پہلے ہی بچارے اتنے جھانسوں‌میں گرفتار ہیں کہ ایک اور جھانسے کی گنجائش ہی نہیں۔:biggrin:
 
زیک

مسافر
موصوف الیکٹریکل انجینیر ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ لوگ ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے کہ بھئی تم کوئی ماہر ارضیات تو نہیں ہو ۔۔ اور بتا رہے تھے کہ زمین کی گہرائی میں موجود مقناطیسی عمل کا اثر فضا میں بھی دکھائی دیتا ہے جس سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے کہ کب اور کہاں زلزلہ آنے والا ہے اور زلزلے کے بعد وہ مقناطیسی لہریں جو فضا میں بنتی ہیں غائب ہو جاتی ہیں ۔۔ کافی تکنیکی باتیں تھیں جو انھوں چارٹ کی مدد سے سمجھائیں ۔۔۔ زیک الیکٹریکل انجینیر ہیں اگر وہ یہ پروگرام دیکھیں تو شاید ہمیں زیادہ بہتر اور آسان لفظوں میں بتا سکیں گے ۔۔۔۔۔۔
وسلام

میرے پاس اے‌ٹی‌وی نہیں آتا اس لئے بغیر مزید معلومات کے کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔
 
محمد نعمان

محفلین
ویسے یہ تو مشہور ہے کہ جانوروں کو اس بارے میں پہلےعلم ہو جاتا ہے کہ زلزلہ آنے والا ہے
اور ان کی مختلف حرکتوں سے انسان بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جانور کیوں پریشان ہے
اور کہیں پڑھا تھا کہ جاپان اور چین اور شاید اور ممالک میں بھی اسی مقصد کے لیے خاص طور پر جانور رکھے گئے ہیں اور ان کو سٹڈی کیا جاتا ہے کہ بروقت
معلوم ہو جائے کہ زلزلہ آنے والا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب جانوروں کی بولیاں تو اللہ ہی سمجھ سکتا ہے ناں۔
یہ کیوں نہیں سوچتے کہ یہ اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہے جو یہ قدرتی آفات آتی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
جی ہاں جب عمارات میں ناقص میڑیل استعمال ہو ، ان سلسلوں کو سمجھنے کا کوئی ارادہ نہ ہو ، حفاظتی اقدامات نہ ہوں ، سب کے لیے یکساں سہولیات نہ ہوں ، اپنا حق لینے کی جرات نہ ہو تو یہ وہی اعمال ہیں جن کا خمیازہ ہزاروں لاشوں کی صور ت بھگتنا پڑتا ہے ۔۔
وسلام
 
محمد نعمان

محفلین
وہ ایک الگ معاملہ ہے کہ یہ کیوں اور کس لیے ہیں
یا عذاب یا تنبیہہ
مگر انسان کو تو تجسس اور عقل عطا کی گئی ہے نا اور انسان نے اس پر غور و فکر تو کرنی ہی ہے نا
اور یہ بعید از قیاس نہیں کہ آخر اسی بات پر ہی آنا ہے کہ یہ تمام قدرت نے کیوں اور کس لیے کیا۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس محفل کی ایک خاتون رکن بوچھی عرف باجو نے اپنی بیٹی کی نسبت طے کی ہے۔ تو اس بیٹھک سے باجو کو بہت بہت مبارک باد کا پیغام بھیجا جاتا ہے۔ اور اقراء بیٹی کے لیے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں تو بات ہو رہی تھی زلزلے کے سلسلے میں غیر ممالک میں جانوروں پر تحقیق کی جا رہی ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپ اور امریکہ میں تحقیق بہت زیادہ کرتے ہیں۔

امریکی بحری بیڑے کے عملے میں ڈولفن مچھلیاں بھی ہیں۔
برطانیہ کی ایک کار کمپنی " جاگوار" کاریں بناتی ہے۔ وہ اس بات پر تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایکسیڈنٹ سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ ابابیلوں پر بھی تجربات کر رہے ہیں کہ وہ اتنی زیادہ تعداد میں اکٹھی اڑتی ہوئی آپس میں ٹکراتی کیوں نہیں اور ایکدم سے مڑ کیسے جاتی ہیں۔
 
Top