مردوں کی بیٹھک

کل سے یہاں الاؤ سلگاتے ہیں۔ اپنا اسی کو تاپیں گے اور آلو بھون بھون کر کھائیں گے۔ ہاں میرا پہلے کا بویا ہوا تھا ناں اس لئے تیار ہو گیا۔

شمشاد بھائی کوئی گراہک ملے تو بتائیے گا میں یہ بھینس اس سیزن میں دودھ استعمال کرلینے کے بعد بیچنا چاہتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے ابھی سے کاہے کوئی گاہک ڈھونڈ رہے، مجھے یاد پڑتا ہے کی ابھی تو یہ صرف چار سوئے سوئی ہے، یہ پانچواں ہے۔ صحیح کہہ رہا ہوں ناں میں۔

یہ نَے تو ادھر کو بڑھائیں۔ آج تمباکو کچھ بدلا بدلا سا لگ ریا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو سعود بھیا، میں تو اب چلتا ہوں، تڑکے شہر کو جانا ہے۔ عدالت میں ایک گواہی ہے۔ اس کی کل تاریخ ہے۔ واپسی میں شہر سے دو ایک کام نمٹا کے ہی لوٹوں گا۔ دیر ہو جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی کوئی ہے اندر، ارے سعود بھائی کیا ہوا، آپ یہاں کیوں لیٹے ہوئے ہیں، کیا جھپکی آ گئی تھی۔

ارے میرا تو آج کا دن ہی اکارت گیا۔ گیا تو تھا عدالت میں گواہی دینے کو، لیکن گواہی ہی نہیں ہوئی۔ عدالت نے پھر تاریخ دے دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی دیوانی ہی ہے، وہ فضلو کے مجھلے ماموں کے کھیت کا جو جھگڑا چل رہا ہے، اسی کے سلسلے میں گواہی تھی، ابھی نجانے کتنے برس اور چلے گی۔

ارے بھئی یہ اپنے اعجاز بھائی کہاں رہ گئے، امریکہ سے لوٹے کہ نہیں۔ انہیں ایک پیغام دینا تھا کہ آتے ہوئے اگر ہو سکے تو ایک میم لیتے آئیں۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا

ارے شمشاد بھائی یہ کیا منگوا رہے ہیں؟ یہان کی آب و ہوا راس نہیں آئے گی اور دو دن مین سڑ کر خراب ہو جائے گی۔ جانتے ہیں اپنے یہاں فریج بھی نہیں ہے۔ ارے دیکھئے اسے کیا کہتے ہیں جو ٹھنڈا کرتا ہے۔ نام بھول رہا ہوں ڈی سی یا پی سی پتا نہیں کیا۔ ارے چھوڑو میں کیا جانوں وہ تو بڑا والا لڑکا ہے وہی آیا تھا بمبئی سے تو بتا رہا تھا۔ ہاں اسی کا مکینک ہے وہ۔ اچھا پیسہ کماتا ہے۔ ہبال بچوں کے ساتھ وہیں ہے۔ کھولی لے کر رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کہتے ہیں تو میں بھی نہیں کہنے کا۔

آب ادھر ہی ہیں ناں، میں ذرا نذیر کی دکان سے سبزی گوشت لے کر گھر پہنچا آؤں، شام کا کھانا ادھر اکٹھے ہی کھائیں گے۔ گھر والی سے کہتا آؤں گا کہ ادھر ہی بھجوا دے۔ ہو سکتا ہے تب تک منظور بھائی بھی پہنچ جائیں۔
 
بھابھی کے ہاتھ کا کھائے ہوئے سچ مین کافی دن ہو گئے۔ ارے شمشاد بھائی منظور بھائی نے موبائل لے لیا ہے آپ کو علم تھا اس کا؟ ارے ہاں گھر سے آتے ہوئے ذرا چونا لے آئیے گا۔ میری چنوٹی میں تمباکو تو بہت ہے پر چونا سوکھ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجئے چونا اور یہ رہا کتھا، آپ کسی اور کو چونا مت لگائیے گا، میں اپنی کتھا سناتا ہوں۔
ہوا یہ کہ جب میں گھر پہنچا تو بڑے کی بہو شہر سے آئی بیٹھی تھی۔ توبہ ہے ان شہر کی چھوریوں سے، ان کے تو دیدوں کا پانی ہی مر گیا ہے۔ نہ شرم نہ حیا، سر جھاڑ منہ پھاڑ بیٹھی تھی۔ اور چائے کی فرمائش کر رہی تھی ہمری گھر والی سے۔ اسے لاکھ سمجھایا کہ دودھ پی لو، لسی پی لو، لیکن وہاں تو ایک ہی رٹ کہ چائے ہی پیوں گی۔ لو بھلا یہاں چائے کہاں سے آتی، میں نے نذیر کے چھوکرے کو پنساری کی دکان پر بھیجا کہ چائے کی ایک پڑیا بندوا لائے۔ توبہ ہے سعود بھائی، قرب قیامت کی نشانی ہے یہ قرب قیامت کی۔
 
ارے ان نگوڑ ماریوں شہرنیوں کا کیا ہے جب دیکھو منھ پر دو سیر آٹا تھوپے لالی لگائے ایسے بیٹھی رہتی ہیں جیسے کہیں سے مہا رانی بکٹوریا بن کر آئی ہوں۔ اتنا نہیں ہوتا کہ کوئی بڑا آیا ہے تو سر پہ دوپٹہ ڈال لیں اور چارپائی سے اٹھ جائیں۔ یہ سب کی سب مریں گی شمشاد بھائی اسے لکھ لیجئے۔
 
یہ تین دن کے لونڈے آئے ہیں ٹھٹھول کرنے۔ کتنا پڑھ لیا بابو جو چوپڑی رکھ کر ہونڈل پین لگائے گھوم رہے ہیں؟

ابھی ایک سوال پوچھ لوں تو دیدی دادا یاد آجائیں۔
 
میرے سامنے پیدا ہوئے بغیر کپڑے کے گھومتے تھے۔ چار پیسے ہاتھ کیا لگ گئے بہت نجاکت بکھار ہے ہیں۔ بہت دیکھے آپ کے جیسے۔

لاؤ ہو ملا جی کھینی ملو
 
آئیے آئیے ادھر آجائیے آبی بھائی۔ اور سنائیے گائے نے دودھ روک لیا تھا تو کسی ڈاکٹر کو دکھایا؟

میں تو کہوں گا کہ آپ کہیں پریشان نہ ہوں۔ سائکل اٹھا کر چلے جائیں بسرامپور اور وہاں فتح محمد کا نام پوچھ لیجئے گا۔ اتنا اچھا آدمی ہے کہ ایک بار کو اپنا کام دھام چھوڑ کر چلا آئے گا۔ دکھا لیجئے اسے بہت ہوشیار آدمی ہے۔

سمرن کاکا کی بھینس کو یہی شکایت تھی۔ جڑی بوٹی بنا کر گیا تھا تین دن کے اندر ایک دم ٹھیک۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارے محفل والو۔۔ یہاں دیکھو کیا ہو ریا ہے۔ اپنے سعود میاں بھنوٹ ہوگئے ہیں یوں دستا ہے۔۔
میرے خیال میں میں ایک فورم نوٹس آویزاں کرکے اس تھریڈ کا ربط فراہم کر دیتا ہوں۔ یہ موقع بار بار آنے کا تو نہیں ہے۔
:time-out::rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے سعود بھائی ان کو بھی شہر کی ہوا لاگے ہے۔ ابھی کل کے لمڈے ہیں اور اج بڑی بڑی باتاں کرے ہیں۔ اک ذرا ان کو سوائے کا پہاڑہ پڑھنے کو کہہ دو تو بغلیں جھانکیں گے، بغیر کیلولیٹر، وہ کیا کہتے ہیں اس مشین کو جس پر حساب کتاب بھی کرتے ہیں، دو جمع دو نہیں کر سکتے۔ آنے دو اس کے باوا کو، اس سے شکایت کروں گا اس کی۔
 
Top