لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت ہی عمدہ تحریر۔ کیا بات ہے ساجد بھائی۔ تصاویر کب منظر عام پر آ رہی ہیں۔؟ اگلی قسط کے منتظر ہیں ہم
 

عثمان

محفلین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔ بہت خوب!!
بھئی لاہور ملاقات کراچی والوں کی طرح بڑی بے شک نہ ہو لیکن اس دھاگے میں لاہوری مزا ضرور ہے۔ بہت خوب ساجد بھائی۔ میری ورچوئل موجودگی یقینی بنانے کا ایک بار پھر شکریہ! :):):)
 

ساجد

محفلین
آج بجلی نے اس قدر تنگ کر رکھا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بند ہو رہی ہے۔ ایک روداد لکھنے کے لئے جو پر سکون موڈ چاہئے وہ بجلی کے محکمے پر غصے کی نذر ہو جاتا ہے۔ تصاویر بھی اپلوڈ نہیں ہو رہیں۔ کیونکہ بجلی کی متفرق بندش کی وجہ سے نیٹ بھی کچھوے کی چال چل رہا ہے۔ تصاویر بالکل پیش کی جائیں گی ،اگرچہ کم ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ساجد بھیا
مجھے ان انکل کے انٹرویو کا شدت سے انتظار رہے گا
آپ دونوں بھیازز بھولیے گا نہیں پلیزززز
 
ہم ہمہ تن گوش ہیں، اور ہمارے ساجد بھیا کی قادر البیانی پر کس کافر کو شبہہ ہے بھلا؟ وہ تو عام بات میں بھی پھلجھڑیاں بکھیر دینے کے ماہر ہیں۔ اب ہمیں یہاں سے بھاگ لینا چاہیے کیوں کہ لوگ سوال اٹھائیں گے کہ عالی مرتبت "مدیر اعلیٰ" صاحب کو یہ "خادم" اس انداز میں "ساجد بھیا" کہہ رہا ہے جس کا خدشہ علامہ کئی دہائیوں قبل کر گئے تھے کہ:
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز

غالباً علامہ کو ناموں میں مغالطہ ہو گیا تھا، جس کو برتنے کے لئے ان سے بھی کئی سو برس قبل جناب شیکسپیئر صاحب فرما گئے تھے:
ناموں میں کیا رکھا ہے؟
 
ساجد بھائی، بہت عرصے بعد آپ کا وہی روایتی اندازِ تحریر پڑھنے کو ملا۔ بہت خوب۔ اب تصویریں پیش ہو ہی جانی چاہئیں ورنہ ہم اگر ادب میں خاموش بھی رہے تو دیگر احباب اس تاخیر پر سزا تجویز کردیں گے :)
 

ساجد

محفلین
dsc02540hi.jpg
لیجئیے خواتین و حضرات ہم نے سلیمانی ٹوپی اتار دی۔ یہ تصویر نواز شریف پارک کی ہے پارٹی والی بھی پیش کروں گا۔​
 

مقدس

لائبریرین
ساجد بھائی
خیریت تو ہے ناں


ایسا لگ رہا ہے
کہ آپ تصویر لینے والے بھائی صاحب کو کہہ رہے ہیں کہ دیکھ لو بچوں ں ں تصویر اچھی نہ آئی تو تمہیں میں دیکھ لوں گا
ہی ہی ہی
 

فاتح

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
ساجد بھائی
کیا بے فکروں والا سٹائل ہے ۔
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے آمین
 
Top