لاہور عید ملن پارٹی کا احوال

فاتح

لائبریرین
اور کونسا یہاں سائنس دان ہیں ہمیں تو بندر ہی ملے اور آگے صدر والا مصرعہ آپکو پتا ہے :laugh:
سبحان اللہ! سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیا سچا اور کھرا تجزیہ ہے۔۔۔ جی چاہتا ہے منہ چوم لوں مگر کہیں انھی بندروں کی جانب سے غلمان پرستی کی حد نافذ نہ کر دی جائے۔ :laugh:
 
عسکری

معطل
سبحان اللہ! سبحان اللہ! سبحان اللہ! کیا سچا اور کھرا تجزیہ ہے۔۔۔ جی چاہتا ہے منہ چوم لوں مگر کہیں انھی بندروں کی جانب سے غلمان پرستی کی حد نافذ نہ کر دی جائے۔ :laugh:
او بھائی جی میں رئیل لائف کی بات کر رہا تھا محفل کی نہیں کیوں میرا حقا پانی بند کرانا ہے :laugh:
 
فاتح

لائبریرین
او بھائی جی میں رئیل لائف کی بات کر رہا تھا محفل کی نہیں کیوں میرا حقا پانی بند کرانا ہے :laugh:
جی جی میرا وی اوہی متبل سی۔۔۔ محفل میں، اللہ جھوٹ نہ بلوائے اور نظرِ بد سے بچائے تو تمام کے تمام ہی الا ماشاء اللہ سائنس دان اور علما کرام ہیں۔ اب ٹھیک ہے نا؟
ہم جھوٹ بولنے اور یاوہ گوئی میں پیچھے کب رہنے والے ہیں آپ سے۔۔۔ ہم تو سوچ رہے ہیں آپ کے دستِ مبارک پر بیعت کر کے باقاعدہ آپ کے سلسلۂ اقدس میں شامل ہو جائیں۔
 
فاتح

لائبریرین
باقی ہے جناب اور اس میں آپ کا خصوصی تذکرہ بھی باقی ہے۔ یہ تو محفلین کے اصرار پر انٹرول میں تصویریں دے کر تفریح مہیا کی گئی ہے۔
"محفلین" بھائیوں کے بے حد اصرار پر۔۔۔انٹرول میں خصوصی تفریح
ایسے ہی کچھ اشتہارات لگے ہوتے تھے کالج کے دور میں ان سینماؤں پر جن پر لگی تصاویر کو دور دور سے دیکھ کر ہی ہم آنکھیں ٹھنڈی کر لیا کرتے تھے۔
 
عسکری

معطل
جی جی میرا وی اوہی متبل سی۔۔۔ محفل میں، اللہ جھوٹ نہ بلوائے اور نظرِ بد سے بچائے تو تمام کے تمام ہی الا ماشاء اللہ سائنس دان اور علما کرام ہیں۔ اب ٹھیک ہے نا؟
ہم جھوٹ بولنے اور یاوہ گوئی میں پیچھے کب رہنے والے ہیں آپ سے۔۔۔ ہم تو سوچ رہے ہیں آپ کے دستِ مبارک پر بیعت کر کے باقاعدہ آپ کے سلسلۂ اقدس میں شامل ہو جائیں۔
اس کے لیے تپسیا کاٹنی پڑتی ہے ۔ گرمی سردی برداشت کرنی پڑتی ہے آگ کے دریا تو نہیں پر جلتے ٹائر کراس کرنے پڑتے ہیں :bighug:
 
ساجد

محفلین
"محفلین" بھائیوں کے بے حد اصرار پر۔۔۔ انٹرول میں خصوصی تفریح
ایسے ہی کچھ اشتہارات لگے ہوتے تھے کالج کے دور میں ان سینماؤں پر جن پر لگی تصاویر کو دور دور سے دیکھ کر ہی ہم آنکھیں ٹھنڈی کر لیا کرتے تھے۔
کسرِ نفسی سے کام نہ لیں جناب۔ اصرار کرنے والے پُراسرار بندوں میں آپ سرِ فہرست ہوا کرتے تھے :)۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کو بھی احساس ہوگیا

انٹرول کچھ زیادہ وقت کا نہیں ہو گیا ۔
اس سے پہلے کہ " ہاسا من ڈاسا " کی جانب چل نکلے انٹرول ختم کرنا ہی بہتر رہے گا ۔ محترم بھائی
اوہ تو آپ آ گئے۔۔۔
میرا مطلب تھا کہ آپ آ گئے تو ہم چلتے ہیں۔۔۔ :)
 
ساجد

محفلین
ہم ہمہ تن گوش ہیں، اور ہمارے ساجد بھیا کی قادر البیانی پر کس کافر کو شبہہ ہے بھلا؟ وہ تو عام بات میں بھی پھلجھڑیاں بکھیر دینے کے ماہر ہیں۔ اب ہمیں یہاں سے بھاگ لینا چاہیے کیوں کہ لوگ سوال اٹھائیں گے کہ عالی مرتبت "مدیر اعلیٰ" صاحب کو یہ "خادم" اس انداز میں "ساجد بھیا" کہہ رہا ہے جس کا خدشہ علامہ کئی دہائیوں قبل کر گئے تھے کہ:

غالباً علامہ کو ناموں میں مغالطہ ہو گیا تھا، جس کو برتنے کے لئے ان سے بھی کئی سو برس قبل جناب شیکسپیئر صاحب فرما گئے تھے:
ابن سعید بھیا ۔ کہاں آپ اور کہاں ہم۔ جو کچھ ہوں آپ جیسے استادوں کی وجہ سے ہوں اور آپ کی طرف سے ملنے والی تحسین تحریر میں مزید نکھار کی مہیج کا کام کرتی ہے۔ صرف تحسین نہیں نقد و نظر کا بھی محتاج ہوں تا کہ بہتری کی طرف صحیح سمت میں بڑھوں۔
 
Top