لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا بھیا آپ بہت ذہین ہیں آپ نے جان لیا کہ ہمارا اصل مقصد یہی ہے :)
میں اپنی رفتار بڑھانے کی کوشش کرتی ہوں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جواب نہ پایا تو اللہ کا نام لے کر خود ہی خطبہ شروع کردیا لیکن بمشکل اما بعد تک ہی پہنچ پائے تھے کہ پھر چائے پینے چلے گئے واپس آئے تو دوستوں کو وآخردعونا پہ پایا تب سے عالم سکتہ میں ہیں :shock:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی بھیا کا خیال ہے کہ انہیں آنے میں دیر ہوگئی ہے ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے بہت جلدی کی ۔ ۔ ۔ یعنی کہ آتے ہی دو دھاری تلوار سے یہاں دو گروپ بھی تشکیل کر دئیے ۔ اس سے ہم عالم سکتہ سے بخوبی باہر نکلے مگر باہر نکلتے ہی خود کو حالتِ کوما میں پایا تب سے اسی حالت میں ہیں ۔ :(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعمان

آپ کو قطع کلامی معاف کی جاتی ہے پر للہ یہ تو بتایا ہوتا کہ اتنی جلدی کیا ہے دودھ سے مکھن نکالنے کی :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوست بھائی

جے کھوتا کُھو وچ پے گیا سی تاں انوں باروں وی کڈنا سی ، تُسی خالی خبراں ہی نہ دیندے رہ جاؤ :)

اب آپ ایک تحقیقی مقالہ پیش کریں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی آپ تو قریب لانے کا کام کیا کرتے تھے دو گروپ کی اصطلاح کم از کم آپ سے توقع نہیں تھی ۔ میرا نہیں خیال کہ مہوش کی ایسی کوئی سوچ تھی یا ہے (مہوش خود بہتر طور پر اس کی تائید یا تردید کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔)

میں نے جن تحفظات کی بات کی تھی ان میں سر فہرست یہی تھا یعنی کہ کسی خیال پر جب گفتگو شروع ہو جائے تو پھر مختلف الرائے ہونا محض مختلف الرائے ہونے تک محدود نہیں رہتا بلکہ وہ ایک ہی مقصد کے لئے کام کرنے والوں کو تقسیم کرنے کا سبب بھی بن جاتا ہے جبکہ نیت اور ارادہ سب کا نیک ہی ہوتا ہے ۔ اس طرح کام تو کسی نہ کسی رُخ پر ہو ہی جاتا ہے لیکن لالہ کے دل میں داغ بھی رہ جاتا ہے۔

میں یہ سوچ رکھتی ہوں کہ سوالات اور تجاویز کو گفتگو کی بجائے عملی سطح پر اُٹھایا جانا نسبتا بہتر ہے (میں یہ بھی واضح کردوں کہ مجھے گفتگو کی اہمیت سے انکار نہیں ) میں نے نسبتا کا لفظ اسی لئے استعمال کیا ہے ۔ جو گفتگو ہم کررہے ہیں ان میں سے چند نکات کچھ وقت پہلے میں نے یہاں عملی سطح پر اٹھائے ہیں جن کا ردعمل مثبت رہا ۔ جو وش لسٹ یہاں پیش کی تھی آپ کے کچھ سوالوں کے جواب اس میں موجود ہیں ۔ مقصد محض ابتدا کرنا تھی میں نے نبیل بھائی سے یہی درخواست کی تھی کہ وہ اپنی صوابدید پر جو بھی زمرہ تشکیل دے سکیں دے دیں اس طرح کام شروع کر کے گذرتے وقت کے ساتھ ہم بہتر صورت کی جانب گامزن رہیں گے ۔ بالکل ابتدائی حالت میں یہ وش لسٹ محض ادب کو احاطہ نہیں کرتی بلکہ ہماری زندگی اور معاشرہ کے کئی رُخ اس میں سما جاتے ہیں ۔ (اگر صرف ادب کی بھی بات کی جائے تو ادب کا تعلق بغیر کسی واسطے کے زندگی سے ہی ہے ، اور افسانوی اور غیر افسانوی ادب ہر دو صورتیں تعلیم و تربیت کے گونا گوں پہلوؤں کو احاطہ کرتی ہیں ۔)


(جاری ۔ ۔ ۔ )
 

الف عین

لائبریرین
مزید کے لئے میں ہمہ تن ماؤس ہوں شگفتہ۔
میں کل ہی لکھنے والا تھا کہ مہوش جلد ہی مایوس ہو بیٹھیں۔ ہم کو ہر سطح پر کام جاری رکھنا چاہئے۔ پروفیشنل اور والنٹئری۔ کام آگے بڑھتا رہے پھر مزید امکانات روشن ہوں گء۔ علی گڑھ آ کر جیسے مجھے خیال آیا کہ یونیورسٹی کو شامل کیا جائے، بلکہ کسی بھی ادارے کی بیکنگ ہو تو یہ بھی ایک پروفیشنل طریقہ ہی ہے، ضروری نہیں کہ اس میں اردو والوں سے چندہ ہی وصول کیا جائے، ہند و پاک سرکاریں بھی امداد کر سکتی ہیں۔ سبھی احباب ہر ممکن طریقے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو ضرور مزید پیش رفت ممکن ہوگی، اگرچہ علی گڑھ سے کچھ امید افزا سپقرٹ نہیں ملی ہے مجھے، پھر بھی امید پر دنیا قائم ہے۔
اور شگفتہ نے یہاں ایک کام یہ بھی کیا ہے کہ بجائی شمشاد کے مقابلے میں آگئی ہیں اپنے پیغامات کی تعداد بڑھانے میں، اور ساتھ ہی ساتھ اپنے اصل مشن میں بھی کامیاب۔ مبارک!!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بچوں کے حوالے سے کام ہو:

میں اس خیال کی بھر پور حامی ہوں ۔ تعارف کے زمرے میں حمزہ کا تعارف موجود ہے ۔ رضوان صاحب نے عملی طور پر وہاں ایک نظم پوسٹ کی اور حمزہ نے وہ پوری نظم کئی دن مسلسل فرمائشیں کر کر کے سنی ہے اور اس نے متعدد سوالات کئے اور کئی باتیں سیکھیں اس طرح رضوان صاحب نے اتنی دور بیٹھ کر بھی حمزہ کی تربیت میں حصہ لیا ہے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے عملی سطح پر بچوں کے حوالے سے کام کرنے کی ۔ رضوان صاحب خصوصی شکریے کے مستحق ہیں ۔ میں نے بھی کافی چیزیں تیار (ٹائپ ) کی ہیں اور جیسے ہی بچوں کے ادب کا زمرہ سامنے آیا یہ مواد پوسٹ ہوجائے گا۔ رضوان صاحب پہلے ہی اس کی نوید سنا چکے ہیں ۔


(جاری ۔ ۔ ۔ )
 
Top