لائیربیری پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
رضوان نے کہا:
انفرادی طور پر کتاب لکھوانے کی بات تو طے پاگئی تھی اسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں نے “خطوطِ رشید احمد صدیقی“
مرتبہ لطیف الزمان خاں
شایع شدہ 1988 از مجلسِ ادبیات مشرق۔ کراچی
(کاپی رائٹ کی قیود سے آذاد ہے)
300 صفحات ہیں اور مبلغ 1000 روپے میں برقیائی جائے گی جو میں خود ادا کروں گا، کام کی رفتار سے آگاہ کرتا رہوں گا۔ لکھائی دو دن بعد شروع ہوگی سسٹم اور پروگرام ایڈجسٹ کرنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


السلام علیکم

رضوان صاحب

کیا اس بابت کچھ پیش رفت ہوئی ؟

۔
 

رضوان

محفلین
رفتار مایوس کن ہے۔ شروع میں بڑا جوش ہوتا ہے پھر صابن کی جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں۔ اب محب اور میں مقامی تعلیمی اداروں سے کچھ طلباء اکٹھے کریں گے۔ اس کے بعد جو پیش رفت ہوئی اس پر آگاہ کر دیں گے۔
 
ایف سی کالج میں‌ ایک ٹیچر سے بات ہوئی تھی میری۔ اب رضوان کے ساتھ مل کر اسے مربوط طریقے سے کرتے ہیں۔ اس پر ہمیں مسلسل سوچ بچار کی ضرورت ہے اور کالج، یونیورسٹیوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے بیٹے کامران اپنا اور اپنے کچھ ساتھیوں کی امدادی رقم بھیجنے کا انتظام کر رہے ہیں دینی کتب بطور خاص تفاسیرِ گرآن کو برقیانے کے لئے۔ یہ کتنا فنڈ ہے اور یہاں جاب ورک میں کتنا خرچ ہوتا ہے اس پر منحصر ہے کہ کیا کیا کام ہو سکتا ہے۔ میرے حساب سے یہاں میں ابو الاعلیٰ مودودی کی تفہیم القرآن۔ آزاد کی ترجمان القرآن (البقرہ سے، فاتحہ تو نبیل کر رہے ہیں) اور اس کے بعد شریف پیرزادہ کی ایک اور اہم تفسیر دعوت القرآن کا ارادہ رکھتا ہوں۔ (یہ تفسیر شاید پاکستانیوں کے علم میں نہ ہو)
 
پراجیکٹ مینیجمنٹ ، وسا ییل اور سٹر یٹیجک منصو بہ بندی

اعجاز اختر نے کہا:
میرے بیٹے کامران اپنا اور اپنے کچھ ساتھیوں کی امدادی رقم بھیجنے کا انتظام کر رہے ہیں دینی کتب بطور خاص تفاسیرِ گرآن کو برقیانے کے لئے۔ یہ کتنا فنڈ ہے اور یہاں جاب ورک میں کتنا خرچ ہوتا ہے اس پر منحصر ہے کہ کیا کیا کام ہو سکتا ہے۔ میرے حساب سے یہاں میں ابو الاعلیٰ مودودی کی تفہیم القرآن۔ آزاد کی ترجمان القرآن (البقرہ سے، فاتحہ تو نبیل کر رہے ہیں) اور اس کے بعد شریف پیرزادہ کی ایک اور اہم تفسیر دعوت القرآن کا ارادہ رکھتا ہوں۔ (یہ تفسیر شاید پاکستانیوں کے علم میں نہ ہو)

اسلام و علیکم- آج یھاں آپ کی اس ویب سائیٹ پر آج اتفاقن قیام گزرا- کچھ خطوط ، اقتباسات بھی نظر سے گزرے ۔ اردو سے پیار کا بندھن ھم سب کہ یھاں بھیٹھنے اور شمولیت کی خواھش کو ابھارتا ھے-کافی کام ھو سکتا ھے سب سے اھم بات سب چیزوں کو انکی افادیت اور پراجیکٹ کی ضرورت کے مطابق استعمال ھے- کچھ باتیں نشان زدہ کی ھیں-
ٔlistٕٕٕٔ
]
پراڈکٹ پر کشش ھو
تمام کام مرجلہ وار ھو-
ٹیمیں بنایی جاییں-
ھر ٹیم میں ٹیم لیڈر مقرر کیے جایں[/list]

خیر کچھ لکھ تو دیا ھے - پسند آیا تو لکھ بیٹھیے گا نھیں تو تنقید بحرحال آسان عمل ھے - وسلام - افتخار- برطانیہ
 
جواب

نثری کتابوں میں میرے پاس تحقیق کا مواد موجود ہے ان مقالوں میں کو میں مصنفین کی اجازت سے شامل کر دوں گا۔ مگر نثر مزید لکھنا میرے بس کی بات نہیں کیونکہ میں نثری کمپوزنگ سے بہت زیادہ اکتا گیا ہوں۔ ہاں آہستہ آہستہ شعری مجموعے میرے ہاتھوں فورم کی زینت بنتے رہیں گے۔ انشاء اللہ۔ میرے خیال میں شعری کتابوں کو فورم میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ عام قاری کے لیے یہی کتابیں سب سے زیادہ پر کشش ہوتی ہیں۔ یار ہم لوگ اگر خود کام کو ایمانداری سے کریں تو کسی کو پیسوں پر رکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
جیسا کہ اطلاع دے چکا ہوں کہ قرآن کی تفاسیر کا کام ناگپور میں شروع ہو رہا ہے اور یہ کمرشیل سطح پر ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں اگر دوسرے احباب بھی تعاون کرنا چاہیں تو ایک اچھی سروس موجود ہے جسے میرے بیٹے کامران نے استعمال کیا ہے۔
http://remit2india.com
یہ ٹایمس آف انڈیا گروپ کی سروس ہے۔ اگر کوئ مجھے رقم بھجوانا چاہے تو میں اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر ذ پ کر سکتا ہوں۔ ریمٹ ٹو انڈیا والے مفت میں ہی یہ سروس مہیا کر کے بنک میں رقم جمع کر دیتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں میرے شہر یعنی ڈیرہ غازی خان میں عام طور پر یہ پانچ روپے فی صفحہ ٹائپ کردیتے ہیں۔ اگر صفحات کی تعداد زیادہ ہو تو یہ ریٹ فی صفحہ کم بھی ہو سکتا ہے

اس کے علاوہ وہاب بھائی جیسے کمپوزرز کا تعاون مل جائے تو بہت سارا مواد ہمیں پہلے سے ٹائپ شدہ بھی مل سکتا ہے جیسے وہاب بھائی نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کیا ہے
 

الف عین

لائبریرین
اردو لائبریری فنڈ کی صورتِ حال اب تک:
کامران نے دئے: پانچ سو ڈالر
ملے 22948
اعجاز: 2052
کل ہوئے: 25000
مزید اعجاز:
5000
کل تیس ہزار ہندوستانی روپئے۔
کوئ اور حصہ ڈالنا چاہے گا؟
 
Top