اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جن سے لوگوں نے کہا کہ "تمہارے خلاف بڑی فوجیں جمع ہوئی ہیں اُن سے ڈرو"، تو یہ سن کر اُن کا ایمان اور بڑھ گیا اور انہوں نے جواب دیا کہ : "ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔" آخر کار وہ اللہ تعالٰی کی نعمت اور فضل کے ساتھ پلٹ آئے، ان کو کسی قسم کا ضرر بھی نہ پہنچا اور اللہ کی رضا پر چلنے کا شرف بھی انہیں حاصل ہو گیا، اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے۔ (سورۃ اٰل عمران 173 - 174)
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے مجھے(خواب میں) دیکھا تو ٹھیک دیکھا اس لئے کہ شیطان میری صورت میں نہیں آ سکتا۔ (صحیح بخاری)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
اگر تم وہی دیکھتے ہو جسے روشنی ظاہر کرتی ہے اور وہی سنتے ہو جس کا اعلان آواز کرتی ہے تو درحقیقت نہ تم دیکھتے ہو اور نہ سنتے ہو۔۔''

''اللہ تعالٰی کی رضا کی علامت ہے کہ بندہ اس کی تقدیر پر راضی ہو۔۔''

''بھائی کا حق اسی جگہ معاف کروا لو ورنہ وہاں نیکیاں دینی پڑیں گی۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج تعبیر اور اسکول میں۔ حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی بھی ہو رہی ہے۔
خوش آمدید تعبیر۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



زندگی علی بابا چالیس چور کی کہانی کا وہ دروازہ ہے جس
پر کھڑا ہو کر انسان اسم اعظم بھول جاتا ہے ۔



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



سونے کی آزمائش آگ میں ہوتی ہے اور بہادر لوگوں کی مشکلات میں ۔
غم اور زبان کا گہرا تعلق ہے ، غم میں جتنی شدت ہوگی
زبان اتنی ہی بند اور خاموش ہو گی ۔



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی
ظالم کو ظالم جانتے ہوئے اس کا ساتھ دے تو وہ اسلام سے نکل گیا ۔


 

کاشفی

محفلین
مال و دولت کا فقدان مفلسی نہیں، حقیقی مفلسی جوش، ہمت اور اُمنگ کا نہ ہونا ہے۔۔
 

کاشفی

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔


شیریں کلامی، خوش اخلاقی دو ایسی چیزیں‌ ہیں‌ کہ انسان ان کی بدولت دنیا میں‌ جنت کے مزے لے سکتا ہے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top