اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کے اسکول کی یہ چوتھی عمارت ہے جہاں اب یہ اسکول منتقل ہوا ہے۔ کبھی عمارت کی حالت مخدوش ہو گئی تو کبھی بلدیہ والوں نے عمارت خالی کروا لی۔ ایک دفعہ تو کینٹین اور کینٹین والی مائی کے نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند کرنا پڑا۔

موجودہ عمارت میں سب سہولتیں میسر ہیں۔ پرانے طالبعلم اب یہاں حاضری دیں اور نئے طالبعلوں کے لیے بھی خاصی گنجائش ہے۔ داخلے کھلے ہیں۔ جلد از جلد اپنی نشست محفوظ کروا لیں۔
 

ظفری

لائبریرین
پرانے اسکول میں ایک پرانی سی دری ہوتی تھی ۔ جس پر میں بیٹھا کرتا تھا ۔ مگر مجھے وہ اس اسکول میں نظر نہیں آرہی ہے ۔ میں تو بس بیٹھوں گا اُسی دری پر ۔۔۔۔ چاہے کچھ بھی ہوجائے ۔ ورنہ اپنا سبق یاد نہیں کروں گا ۔ چاہے ماسٹر جی مجھے 100 دفعہ مرغا بنائیں ۔ ویسے بھی 99 دفعہ وہ پرانے اسکول میں مرغا بنا چکے ہیں ۔ اس دفعہ شاید ترقی ہوجائے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دری تو کینٹین والی مائی جی اٹھا کر لے گئی تھیں۔ اگر آپ کو دری پر ہی بیٹھنا ہے تو ہم آپ کو نئی دری مہیا کر دیں گے۔
 

ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ میں تو اسی دری پر بیٹھوں گا ۔ میں نے اس دری میں امتحانوں کے دوران سوالات کے جوابات چھپانے کے لیئے خفیہ خانے بنا رکھے تھے ۔ ;)
میں اس دری کے بغیر پاس کیسے ہونگا ۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ میں تو اسی دری پر بیٹھوں گا ۔ میں نے اس دری میں امتحانوں کے دوران سوالات کے جوابات چھپانے کے لیئے خفیہ خانے بنا رکھے تھے ۔ ;)
میں اس دری کے بغیر پاس کیسے ہونگا ۔ :grin:

خانے تو نئی دری میں بھی بہت ہیں لیکن اُس میں اگر آپ نے کوئی بوٹیاں چھپا کر رکھی ہوئی تھیں تو وہ سب بیکار گئیں، کیونکہ اب کورس بدل گیا ہے۔
 

سارا

محفلین
خیر سے وقت مل گیا آپ کو آنے کا۔ پہلے آپ باقاعدہ ہو جایئے باقی بھی ہو جائیں گے:rolleyes:
اتنی لمبی غیر حاضری پر تو جرمانہ ہونا چاہیئے :mad:


اس میں میرا بالکل بھی قصور نہیں AT&T والوں کا قصور ہے۔۔ہم نے انہیں وہاں سے موو ہونے کے 2 دن پہلے بتا دیا تھا کہ ہمارا انٹرنیٹ اس پتے پر شفٹ کریں انہوں نے ہمیں 3 دن کا ٹائم دیا تھا اس لیے میں نے یہاں بتایا نہیں کہ یہ تو بہت جلدی گزر جائیں گے کچھ ہم سامان لانے میں بھی بزی تھے لیکن یہاں آکر پہلے ایک ویک انہوں نے کہا اور اس کے بعد 2 ویک لگے انہیں۔۔ وہ برابر آتے رہے لیکن پتا نہیں کیا مسلہ تھا ٹیلی فون تو ایک ویک بعد لگ گیا لیکن انٹرنیٹ کو لگنے میں 2 ہفتے لگ گئے۔۔:( اور ماوراء کا نمبر بھی کہیں‌آگے پیچھے ہو گیا تھا اس لیے اطلاع بھی نہ دے سکی:rolleyes: اب انشا اللہ میں پہلے کی طرح باقاعدہ ہو جاؤں گی۔۔۔;)
 

چاند بابو

محفلین
سر جی پہلے تین طلبہ میں میرا نام بھی آتا ہے نا۔
چلیں ٹھیک ہے پھر میرا نام بھی درج کر لیں اور فیس بھی تین ماہ کی معاف کر دیں۔ ویسے گھر سے میں نے لے ہی لینی ہے
 

حسن علوی

محفلین
اس میں میرا بالکل بھی قصور نہیں At&t والوں کا قصور ہے۔۔ہم نے انہیں وہاں سے موو ہونے کے 2 دن پہلے بتا دیا تھا کہ ہمارا انٹرنیٹ اس پتے پر شفٹ کریں انہوں نے ہمیں 3 دن کا ٹائم دیا تھا اس لیے میں نے یہاں بتایا نہیں کہ یہ تو بہت جلدی گزر جائیں گے کچھ ہم سامان لانے میں بھی بزی تھے لیکن یہاں آکر پہلے ایک ویک انہوں نے کہا اور اس کے بعد 2 ویک لگے انہیں۔۔ وہ برابر آتے رہے لیکن پتا نہیں کیا مسلہ تھا ٹیلی فون تو ایک ویک بعد لگ گیا لیکن انٹرنیٹ کو لگنے میں 2 ہفتے لگ گئے۔۔:( اور ماوراء کا نمبر بھی کہیں‌آگے پیچھے ہو گیا تھا اس لیے اطلاع بھی نہ دے سکی:rolleyes: اب انشا اللہ میں پہلے کی طرح باقاعدہ ہو جاؤں گی۔۔۔;)


چلیئے آپکا عذر تسلیم کیا جاتا ھے بشرطیکہ آئندہ ایسی کوتاہی نہیں ہو۔ ہوم روک کہاں ھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہوم ورک کر کے چاند بابو کو دیا تھا، انہوں نے ظفری کی دری کے کسی خانے میں رکھا ہوا ہے۔
 

پپو

محفلین
سر جی پہلے تین طلبہ میں میرا نام بھی آتا ہے نا۔
چلیں ٹھیک ہے پھر میرا نام بھی درج کر لیں اور فیس بھی تین ماہ کی معاف کر دیں۔ ویسے گھر سے میں نے لے ہی لینی ہے
دیکھ کا کا تیری شکائیتں پہلے بھی بہت آتی ہیں اب تو اس قسم کی فراڈ یاں چھوڑ کیوں نہیں دیتا اب تو کافی سمجھدار ہو گیا ہے تیرے گھر سے پہلے بھی شکائت آئی تھی کہ سبزی کے پیسوں میں سے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا ہفتہ تو ایسے ہی گزرے گا ناں۔ کچھ طالبعلم آتے تو ہیں لیکن باہر ہی سے واپس چلے جاتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top