اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
'' گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بے چین رکھتا ہے۔۔''

''جب برائی کر کے پچھتاؤ اور نیکی کر کے خوش ہو جاؤ تو تم مومن ہو۔۔''

''عمل دل کو اس طرح زندہ رکھتا ہے جیسے بارش زمین کو۔۔''

''دنیا عاقل کی موت اور جاہل کی زندگی پر ہمیشہ آنسو بہاتی ہے۔۔''
 

راجہ صاحب

محفلین
اگر کسی نے تیری ایذا کے لئے راستے میں کانٹے رکھے تو تو اسے راستے سے ہٹا دے ۔اگر تو نے بھی اس کے جواب میں اس کے راستے میں کانٹے رکھے تو پھر تمام دنیا میں کانٹے ہی کانٹے ہو جائیں گے ۔ (خواجہ نظام الدین اولیا)
 

Fari

محفلین
کسی کا قول ہے کہ
چھوٹے ذہن کے لوگ ذاتیات پر تنقید کرتے ہیں ، درمیانے ذہن کے لوگ واقعات پر تنقید کرتے ہیں ، اور بڑے ذہن کے لوگ خاموشی سے عمل پیرا ریتے ہیں-
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔۔''

''شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین کی سرکشی ہے۔۔''
 

راجہ صاحب

محفلین
میں جنت کے شوق میں عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں تجارت ہے
میں دوخ کے خوف سے بھی عبادت نہیں کرتا یہ عبادت نہیں غلامی ہے
میں عبادت صرف اس لیے کرتا ہوں کہ میرا اللہ عبادت کے لائق ہے

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

شمشاد

لائبریرین
- علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار کی۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ)

- اگر زندگی ہے تو علم میں ہے، اگر راحت ہے تو معارفت میں ہے، اگر شوق ہے تو محبتِ الٰہی میں ہے۔ (بابا فرید الدین رحمۃ اللہ)
 

راجہ صاحب

محفلین
جہاں خلوص اور دیانت نظر آئے وہیں‌ دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تمہاری تنہائی تمہارے لیے زیادہ اچھی ہے
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

سارا

محفلین
السلام علیکم
ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان وہ شخص ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور مومن وہ ہے کہ جس سے لوگ اپنے جان و مال کا اطمینان رکھیں۔
 

سارا

محفلین
ترجمہ: اللہ تعالٰی مومنوں کا دوست ہے‘ وہ انھیں اندھیروں سے نکال کر نور میں لاتا ہے جبکہ کافروں کے دوست طاغوت ہیں جو انھیں نور سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں اور یہی لوگ جہنمی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔۔ البقرہ
 

شمشاد

لائبریرین
کل میں ایک رسالہ پڑھ رہا تھا۔ ایک صفحے کے حاشیہ میں لکھا تھا :

ایک بادشاہ بازار سے گزر رہا تھا کہ ایک بزرگ راستے میں کھڑے لوگوں سے کچھ کہہ رہے ہیں۔

بادشاہ نے پوچھا آپ کیا کر رہے ہیں؟

بزرگ نے جواب دیا “میں اللہ کی لوگوں سے صلح کروار رہا ہوں اور یہ کہ اللہ تو مان رہا ہے لیکن لوگ نہیں مان رہے۔“

کچھ عرصے کے بعد بادشاہ نے دیکھا کہ وہی بزرگ قبرستان میں بیٹھے ہیں اور کچھ پڑھ رہے ہیں۔

بادشاہ نے پوچھا “آپ یہاں کیا کر رہے ہیں؟“

بزرگ نے کہا “میں لوگوں کی اللہ سے صلح کروار رہا ہوں۔ اب لوگ تو مان رہے ہیں لیکن اللہ نہیں مان رہا۔“
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
‘اگر تم یہ چاہتے ہو کہ لوگ مرنے کے بعد بھی تمہیں نہ بھولیں تو کچھ ایسی باتیں سیکھو جو پڑھی جائیں اور کچھ ایسے کام کرو جو دیکھے جانے کے قابل ہوں۔۔۔۔

‘‘درویش وہ ہے کو کسی چیز کی طمع نہ کرے اور جب لے لے تو جمع نہ کرے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سارے طالبعلم کہاں گئے، سوائے سارا کے؟

ویسے بھی یہ اسکول بندہونے والا ہے۔ نئی عمارت مکمل ہونے کے قریب ہے۔ پھر وہاں منتقل ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لے بھئی ایک طالبعلم آیا ہے، اس کو تو مرغا بناؤ۔ بہت دن ہو گئے کسی کو سزا دیئے ہوئے۔
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر لوگوں کو مرغا بناتے ہیں
 

زین

لائبریرین
نہیں ، وہ تو میری عادت ہے ۔ کیا کریں اب تو خواب میں اخباراور خبریں ہی آتی ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top