اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین
رنگ و نسل کے توڑ کے بت
یہ بتایا ہمیں مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے
جس کا کردار ہے خوبصورت
وہ خدا کی نظر میں حسیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید، آپ کو بھی اسکول میں داخلہ دے دیا ہے۔
آپ کو بھی تین ماہ کی فیس معاف ہے۔

کل سے ہوم ورک کر کے آئیں۔
 

فہیم

لائبریرین
نصیحت سچی خیر خواہی ہے جسے ہم نہیں سنتے۔
لیکن خوشامد جو کہ بدترین دھوکا ہے اس پر پوری توجہ دیتے ہیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اے اللہ !
ہمارے ملک کی حفاظت فرما
ہمیں‌ اندرونی و بیرونی
سازشوں‌ سے محفوظ فرما
ہمارے حکمرانوں‌کو صحیح
فیصلے کرنے کی توفیق دے
اگر تو نے ہمیں‌معاف نہ فرمایا
اور
ہم پر رحم نہ کیا
تو ہم خسارہ اٹھانے والوں
میں‌سے ہو جائیں گے !
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
مومن پر لعنت کرنا( گناہ کے اعتبار سے) اس کو قتل کرنے کی طرح ہے ۔۔( مسلم )
 

راجہ صاحب

محفلین
خوش قسمتی صرف ایک بار آپ کے دروازے پہ دستک دیتی ہے جبکہ بد قسمتی اس وقت تک دستک دیتی رہتی ہے جب تک کہ آپ دروازہ کھول نہیں‌ دیتے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


جوش اور ہوش بہت کم یکجا ہوتے ہیں لیکن جس میں یہ دونوں
وصف موجود ہوں اس سے کبھی لغزش نہیں ہوتی ۔


(خیال : ایمرسن)

 

فہیم

لائبریرین
کم کھانا صحت، کم سونا عبادت اور کم بولنا دانائی ہے۔


(حضرت عمر فاروق‌ رضی اللہ تعالٰی عنہ)​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top