آپ کے موبائل کی ہوم سکرین

محمد وارث

لائبریرین
یہ خود ہی دیکھ لیں، سارا دن گزارنے کے بعد صرف سات آٹھ فیصد بیٹری کم ہوئی ہے۔ سال کے زیادہ تر دن ایسے ہی گزرتے ہیں :)

Screenshot_2016-08-26-17-22-04.jpeg
 
arifkarim

معطل
میرے فون کی بیٹری کا کل استعمال بھی تو یہی ہے بھیا۔ نہ کوئی لمبی چوڑی گھنٹوں کی باتیں، نہ ٹیکسٹنگ، نہ فون سے سوشل میڈیا کا استعمال، نہ کہیں آنا جانا کہ بیٹری کا مسئلہ ہو۔ رات کو ایک آدھ گھنٹہ چارج کرتا ہوں، اگلی رات تک کچھ ہی فرق پڑتا ہے۔ دفتر میں شاید ہی کبھی فون چارج کیا ہو :)
مطلب موبائل شوقیہ رکھا ہوا ہے۔
 
قیصرانی

خوش قسمت ہیں صاحب
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ خود ہی دیکھ لیں، سارا دن گزارنے کے بعد صرف سات آٹھ فیصد بیٹری کم ہوئی ہے۔ سال کے زیادہ تر دن ایسے ہی گزرتے ہیں :)

Screenshot_2016-08-26-17-22-04.jpeg
آشیانے پر برق گر رہی ہے، چرند و پرند فکر روزگار میں غلطاں و پیچاں ہیں، واہ کیا شاعرانہ پس منظر ہے
 
فاتح

لائبریرین
یہ میرے فون کی سکرین۔۔۔ وال پیپر کبھی تبدیل نہیں ہوتا جو سٹاک کے طور پر آیا وہی چل رہا ہے
_20160826_194504_.jpg~original
 
محمد وارث

لائبریرین
مطلب موبائل شوقیہ رکھا ہوا ہے۔
فون ضرورت کے لیے رکھا ہے، مطلب فون کو فون کی جگہ رکھا ہوا ہے اور بیوی کو بیوی کی، دونوں کو "مکس" نہیں کرتا۔ :LOL:

وہ تو ہے۔ :)

واؤ! آپ تو لگتا ہے فون استعمال ہی نہیں کرتے۔
درست کہا زیک۔ میری کانٹکٹ لسٹ میں تین چار سو نمبرز ہیں، ان میں سے نوے فیصد اس وجہ سے ہیں کہ میں پہچان کر کال اٹینڈ نہ کروں، کاروباری فون اگر موبائل نمبر پر آ جائے تو سخت مائنڈ کرتا ہوں :)

جی ایسا ہی لگتا ہے کہ صرف دکھانے کیلئے رکھا ہے۔
کس کو دکھانے کے لیے عارف صاحب، جب کہ میں نے آخری بار دفتر یا گھر کے علاوہ کسی فرد کو کوئی چار ماہ پہلے دیکھا تھا :)

جب استعمال نہیں کر سکتے تو سمارٹ فون کیوں لیتے ہوووو!

نوکیا 3310 کی فریاد.
نوکیا 3310 بیچارے کو کیا علم کہ میرا یہ پچھلے پندرہ سولہ سالوں میں فقط تیسرا فون ہے، وہ بھی اس وجہ سے کہ پہلے بالکل ہی ناقابلِ استعمال ہو گئے ہیں، مطلب ان سے کال کرنا اور ریسیو کرنا بھی مشکل ہو گیا تھا :D
 
Top