نتائج تلاش

  1. zaryab sheikh

    عید کا چاند اور دوربین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    کافی کافی اور کافی سال پہلے کی بات ہے ایک گاؤں میں چار پانچ سو لوگ رہتے تھے کام کاج کیلئے، ہاتھ پاؤں کا استعمال کرتے، سوچنے کیلئے دماغ کو کام میں لاتے، سفر کرنے کیلئے ستاروں کا سہارا لیتے اور ہوا کے رخ اور نمی سے اندازہ لگا لیتے تھے کہ بارش ہوگی یا آندھی چلنے کا امکان ہے، وہاں کا ماحول ہی بہت...
  2. zaryab sheikh

    مرد اور عورت کا باہمی کنکشن ۔۔۔ زریاب شیخ

    محبت کیا ہے، بے وقوف لوگ اکثر یہ ہی کہتے ہیں کہ دو جسموں کے تعلق کا نام محبت بن کر رہ گیا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ محبت میں دو جسموں کا بڑا گہرا تعلق ہے، یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہر انسان کو غصہ آتا ہے بھلے عورت ہو یا مرد لیکن غصے کے بعد اس کا ری ایکشن مختلف ہوتا ہے جیسے ایک شخص بیوی سے لڑ...
  3. zaryab sheikh

    آسمانی خدا کے مقابلے میں زمینی خدا بنانے کی تیاریاں ۔۔۔ تحریر زریاب شیخ

    انسان کے خدا بننے کی خواہش ہمیشہ سے رہی ہے فرعون ، نمرود، شداد یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے خدا بننے کی کوشش کی لیکن اللہ نے ان کو تباہ کردیا لیکن یہ سفر ختم نہیں ہوا اس وقت سائنسدان ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کرنے جا رہے ہیں اگر وہ کامیاب ہوگیا تو یہ خدا بننے کی سب سے خطرناک کوشش ہوگی ،، اس پراجیکٹ کا...
  4. zaryab sheikh

    بس کر ماما .............../تحریر زریاب شیخ

    ایک وقت تھا ماما والدہ کے بھائی کو کہا جاتا تھا پھر محبوبہ کی شادی ہو جائے تو اس کے بچے بھی ماما کہنے لگ جاتے ہیں اب یہ حال ہے کہ ہر کوئی ماما بن چکا ہے آپ کوئی کام کریں ایک نہ ایک ماما آپ کو مل جائے گا جو آپ کی مرضی میں اپنی ٹانگ گھسائے گا جیسے اگر کسی نے غلطی سے داڑھی رکھ لی تو ایسے ماموؤں کی طرح...
  5. zaryab sheikh

    چوڑا ، طوائف اور ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر زریاب شیخ

    ۔ پاکستان میں گند صاف کرنے والوں کو "چوڑا" کہا جاتا ہے تعجب کی بات ہے جو گند ڈالتے ہیں وہ تو مہذب کہلاتے ہیں اور جو ہمارا ہی گند صاف کرتے ہیں وہ "چوڑے" کہلاتے ہیں ان کو دیکھ کر ہم کو حقارت سی محسوس ہوتی ہے اور بندہ ان سے تھوڑا دور ہی رہتا ہے یہ اگر پانی مانگیں یا کچھ کھانے کو مانگیں تو ہم اپنے...
  6. zaryab sheikh

    مولی اور حیرت ناک فائدے

    کبھی کبھی میں جب اپنے دماغ پر زور ڈالتا ہوں تو کائنات کے عجیب و غریب رازوں سے پردہ اٹھتا ہے ابھی کل ہی کی بات ہے میں نے ایسے ہی سبزیوں کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو مجھے مولی کے بارے میں ایسے ایسے راز معلوم ہوئے کہ پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مولی ایک کمال سبزی ہے اس کو دیکھ...
  7. zaryab sheikh

    عورت معاشرہ اور مرد

    مرد نے عورت کو ایک عرصے تک اپنی جسمانی خواہش پوری کرنے کا زریعہ ہی سمجھا اسے پیروں کی جوتی کی طرح استعمال کیا اس کی شرم اور حیاء کو ہی جلا کر راکھ کردیا ایسا وقت بھی آیا بیٹی کو زندہ درگورکرنا اچھا سمجھا جاتا تھا لیکن پھر اللہ کی لاٹھی حرکت میں آئی اور اسلام نے اس معصوم کو عزت کی چادر پہنائی...
  8. zaryab sheikh

    مرچیں کھائیں مگر مرچیں نہ لگائیں۔۔۔۔ زریاب شیخ

    کھانے میں مرچیں نہ ہوں تو کھانے کا لطف ہی نہیں آتا اور اگر باتوں میں مرچیں ہوں تو سننے والے کا بلڈپریشر ہائی ہوجاتا ہے ، اکثر لوگ بات ایسی کرتے ہیں کہ سنتے ہی مرچیں لگ جاتی ہیں، جس طرح کھانے میں مرچوں کو بیلنس رکھنا ایک فن ہے اسی طرح لفاظی میں مرچوں کا استعمال اگر متوازن طریقے سے کیا جائے تو...
  9. zaryab sheikh

    میں تیرے پیار میں پاگل ................ زریاب شیخ

    کسی اندھے نے کہا تھا کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن آفرین ہے، ہمارے نوجوان اندھی محبت کیلئے بھی آنکھوں کا استعمال کرتے ہیں ، جہاں کہیں کوئی خوبصورت لڑکی نظر آ جائے اپنی آنکھوں کا اندھا دھند فائدہ اٹھاتے ہیں، کچھ لوگ تو محبت میں اتنے اندھے ہو جاتے ہیں کہ کھانا پینا بھول جاتے ہیں اور اگر غلطی سے...
  10. zaryab sheikh

    ہنستے ہنستے یوں ہی کوئی پھنس گیا تھا۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    ہنسی دو طرح کی ہوتی ہے ایک وہ جسے دیکھ کر سب کہتے ہیں بڑی ہنسی آرہی ہے خیر ہے نا کہیں محبت تو نہیں ہو گئی اور دوسری ہنسی وہ ہوتی ہے جس کو دیکھ کر لوگ کہتے ہیں پاگل ہے بیچارہ اور سائیڈ پر ہوجاتے ہیں، ہنسی موقع محل دیکھ کر اور حکمت کے تحت آئے تو بہت اچھا ہوتا ہے ، اگر کوئی پیارا سا بچہ کسی پیاری...
  11. zaryab sheikh

    عورت بھی کبھی عورت ہوا کرتی تھی.................. زریاب شیخ

    عورت بلاشبہ اللہ کی ایک بہترین تخلیق ہے لیکن ازل سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ یا ظلم کا شکار ہی ہوتی چلی آئی ہے ، وجود میں آنے کے کچھ عرصے بعد ہی جنت سے نکلوانے کا الزام لگ گیا، جس نے بہکایا اس کی طرف کسی نے دیکھا بھی نہیں لیکن جو بہکاوے میں آگئی اسے صفائی کا موقع آج تک نہیں ملا، عورت کو زحمت...
  12. zaryab sheikh

    مرد تو مرد ہوتا ہے کیونکہ وہ مرد ہوتا ہے.......... زریاب شیخ

    دنیا کا سب سے کمزور لڑکا وہ ہوتا ہے جو لڑکیوں کو ایزی لوڈ کروا کر دیتا ہے اور دنیا کی سب سے طاقتور لڑکی وہ ہوتی ہے جو کسی بھی مرد کو ایزی لوڈ کروانے پر آمادہ کرلیتی ہے، حالیہ ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے 90 فیصد مرد شادی سے پہلے غیر عورتوں سے میٹھی زبان میں بات کرتے ہیں اور شادی کے بعد بھی غیر...
  13. zaryab sheikh

    گلو ، گلو کردی میں اک دن بٹ ہوئی...........زریاب شیخ

    جس طرح دنیا میں ہر انسان مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر عورت بھی مختلف ہوتی ہے اسی لئے ان عورتوں کو سب مرد ایک جیسے ہی لگتے ہیں ، عورت کو سمجھنا اتنا آسان نہیں اس کیلئے مرد کے پاس دماغ ہونا ضروری ہے لیکن عورت کی موجودگی میں استعمال کرنا منع ہے کیوںکہ اگر آپ عورت کو سمجھنے کیلئے دماغ پر زیادہ زور دیں...
  14. zaryab sheikh

    ہم تم کنٹینر میں بند ہوں ، انقلاب آ جائے۔۔۔ زریاب شیخ

    اس دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں اچھے اور برے ، اچھے تو سب کی نظر میں اچھے ہی ہوتے ہیں ، کئی لوگ تو اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ دنیا والوں کی زبان پر ہر وقت ان کا نام ہوتا ہے ، جیسے اچھا قصائی، اچھا گجر، اچھا نائی، اچھا پان شاپ، اچھا ملک شاپ، یہ وہ اچھے لوگ ہیں جو خاندانی طور پر اچھے ہیں چاہے وہ کتنے ہی...
  15. zaryab sheikh

    پپو یار تنگ نہ کر ..................زریاب شیخ

    پپو زمانہ قدیم کا لفظ ہے سب سے پہلے یہ کب استعمال ہوا یہ تو شاید پپو کو ہی پتہ ہوگا، پپو کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے بعض بچے بہت خوبصورت ہوتے ہیں تو انسان بے ساختہ کہتا ہے "کیا پپو بچہ ہے"اس لفظ کو معاشرے میں تھوڑا معیوب سمجھا جاتا ہے کیوں کہ لوگ لڑکیوں کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ، کالج کے...
  16. zaryab sheikh

    چھپ چھپ کے نہ دیکھو........ زریاب شیخ

    لڑکی اور ٹھرکی میں چولی دامن کا ساتھ ہے ، اس بارے میں تو کوئی نہیں جانتا کہ ٹھرک کا آغاز کب سے ہوا لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ اگر لڑکی نہ ہوتی تو کوئی ٹھرکی نہ ہوتا ، لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ مرد بڑا ٹھرکی ہوتا ہے اور خاص طور پر شادی کے بعد تو اس کی نظریں ٹکتی ہی نہیں ، میرے خیال میں کنوارہ...
  17. zaryab sheikh

    جانو جانو کردا میں آپے ماموں ہویا...... زریاب شیخ

    ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت معنی رکھتا ہے جس طرح مرغی کے گوشت میں ٹانگ کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے اسی طرح پڑھے لکھے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، یہ بات باعث المیہ ہے کہ پاکستانی نوجوان آج کل کتابوں کی بجائے تکیے کو سینے سے لگا کر سوتے ہیں ، قلم کی جگہ موبائل نے لے لی ہے ، زبان...
  18. zaryab sheikh

    اے میرے وطن کے موٹے پولیس والوں ، فٹے منہ تمھارا... زریاب شیخ

    کل رات گھر جاتے ہوئے راستے میں پولیس والے نے روک لیا کہنے لگا جناب کہاں سے آرہے ہیں ، ہم بولے جناب انارکلی سے مل کر آرہے ہیں ، بیچارا سر کھجانے لگا اور بولا انارکلی بازار کی بات کر رہے ہیں ہم بولے ارے نہیں جناب ہم اپنی جان انارکلی کی بات کر رہے ہیں ، پولیس والا تھوڑی دیر ہماری طرف گھورتا رہا...
  19. zaryab sheikh

    راتوں کی نیند حلال کردی اس نے ................ زریاب شیخ

    وہ بھی کیا دن تھے جب اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ سکتا تھا، ہاتھی کے دانت کھانے کہ اور دکھانے کہ ایک ہی ہوتے تھے ، ہر کوئی اپنا الو سیدھا نہیں کرتا تھا جس کے پاس ایک لاٹھی تھی تو اس کی صرف ایک ہی بھینس ہوا کرتی تھی، آم گھٹلیوں کے دام ملا کرتے تھے ، کھانے کے ساتھ روٹی فری ملا کرتی تھی ، ہر شخص زرداری...
  20. zaryab sheikh

    اس کی آواز نے جادو کردیا .................... زریاب شیخ

    اس دن بھی بارش ہورہی تھی میں کھڑکی سے دلفریب منظر دیکھ رہا تھا ، ہوا کے جھونکے کے ساتھ کسی کے ہنسنے کی آواز کانوں میں سنائی دی تو دل کی دھڑکن ایک دم تیز ہوگئی ، ایسا لگا جیسے اس آواز نے میرے دل کے تار ہی چھیڑ دیئے ہوں ۔ کمرے سے نکلا اور چھت کی جانب بڑھا ، ان خیالوں میں کھویا ہوا تھا کہ جس پری...
Top