معلوماتِ عامہ کے سوالات

یاز

محفلین
اگلا سوال بھی اس سے ملتا جلتا۔
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ تو دس بارہ سال پہلے کی بات ہے۔ اس سے پہلے شناختی کارڈ کا جو نظام تھا، اس میں شناختی کارڈ نمبر 1 کس مشہور شخصیت کا تھا؟
 
فہیم

لائبریرین

بھٹو کے دور میں غالباً آغاز ہوا تھا تو بھٹو کا ہی رہا ہوگا شاید۔

یہ جواب بنا نیٹ کو تکلیف دیئے ہے :)
 
زبردست جناب۔ جواب درست ہے۔ شناختی کارڈ نمبر 1 "قائدِ عوام" کا ہی تھا۔
AuOZ09UCEAIeQgU.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
^^
ویسے شناختی علامت ماتھے پر نشان کی بجائے روٹی، کپڑا اور مکان لکھنے سے یہ شناختی کارڈ زیادہ عوامی اور جمہوری دکھائی دیتا :D۔
 
یاز

محفلین
کس شخصیت نے پہلی بار روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے یا اصطلاح کا تذکرہ کیا؟
 
فہد اشرف

محفلین
کس شخصیت نے پہلی بار روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے یا اصطلاح کا تذکرہ کیا؟
وکیپیڈیا کی مانیں تو ذوالفقار علی بھٹو نے 1970 کے جنرل الیکشن کے وقت یہ نعرہ دیا تھا مزید یہ کہ 1974 میں منوج کمار نے امیتابھ بچن ، ششی کپور و زینت امان وغیرہ کو لے کر ایک فلم بھی بنائی تھی "روٹی کپڑا اور مکان"
 
ماضی میں بھی دیکھیں ذرا۔
 
arifkarim

معطل

جی آپ کا جواب درست ہے کیونکہ وہاں پوپ اور پادری ہوتے ہیں جو کہ غیر شادی شدہ ہوتے ہیں
جواب غلط ہے۔ ویٹیکن سٹی میں کئی سو افراد پر مشتمل سوس گارڈ کا دستہ ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔ یہ لوگ چونکہ پادری وغیرہ نہیں ہوتے اسلئے شادی کرتے ہیں اور انکی اولادیں بھی وہیں اسکولوں میں پڑھتی ہیں۔
 
میرا بھی یہی خیال تھا۔
ویسے ایک سوال یہ ہے کہ ان سوئس گارڈز کی نیشنلٹی ویٹی کن کی ہوتی ہے یا سوئٹزرلینڈ کی؟
 
محمد وارث

سوئس گارڈز ویٹی کن کے نیشنل ہوتے ہیں، یہ بھی لکھا ہے کہ جب وہ کوئی فرد سوئس گارڈز میں شمولیت حاصل کرتا ہے تو اس کا کنوارہ ہونا شرط ہے، ہاں بعد میں وہ شادی کر سکتا ہے۔ ایک اسی طرح کی بحث یہاں بھی چل رہی تھی :)
 
Top