معلوماتِ عامہ کے سوالات

arifkarim

معطل
لیجئے نیا سوال۔۔
پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی تحریک کب شروع ہوئی اور اس تحریک کے دوران کتنے مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں؟
اس تحریک میں قادیانیوں نے کتنی قربانیاں دیں وہ بھی شامل کر لیں۔ کتنے قادیانی گھر، فیکٹریز، عبادت گاہیں نذر آتش کی گئیں۔ کتنے قادیانی قتل ہوئے اگر ان سب کا ریکارڈ مل جائے تو بہت ممنون ہوں گا۔
 
یاز

محفلین

میرے خیال سے پہلی تحریک تو 1952 میں شروع ہوئی تھی۔ سوال کا دوسرا حصہ شاید کسی حتمی جواب کا حامل نہ ہو، مختلف طبقات اس پہ مختلف اعدادوشمار کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو چند ایک سے لیکر ہزاروں لاکھوں تک ہو سکتا ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ اس کو سوال کا حصہ نہ بنایا جائے۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال سے پہلی تحریک تو 1952 میں شروع ہوئی تھی
تاریخ میں ۱۹۵۳ کے لاہور فسادات کا ذکر ملتا ہے جب جماعت اسلامی نے اینٹی قادیانی مہم کا آغاز کیا اور ایسا طوفان برپا ہوا کہ پاک فوج کو ملک کا پہلا مارشل لاء نافظ کرنا پڑا۔ اور یوں افواج کی ملکی سیاست میں اینٹری ہوئی جسے بحیثیت قوم پاکستانی آج تک بھگت رہے ہیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
میرے خیال سے پہلی تحریک تو 1952 میں شروع ہوئی تھی۔ سوال کا دوسرا حصہ شاید کسی حتمی جواب کا حامل نہ ہو، مختلف طبقات اس پہ مختلف اعدادوشمار کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو چند ایک سے لیکر ہزاروں لاکھوں تک ہو سکتا ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ اس کو سوال کا حصہ نہ بنایا جائے۔
سوال کے پہلے حصے کا جواب درست ہے۔۔۔ دوسرے حصے کا جواب واقعی مختلف ہوسکتا ہے اس لیے اسے کینسل سمجھئے۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
اس تحریک میں قادیانیوں نے کتنی قربانیاں دیں وہ بھی شامل کر لیں۔ کتنے قادیانی گھر، فیکٹریز، عبادت گاہیں نذر آتش کی گئیں۔ کتنے قادیانی قتل ہوئے اگر ان سب کا ریکارڈ مل جائے تو بہت ممنون ہوں گا۔
سوال کا یہ جواب غلط ہے۔ آپ کی طرف سے بھی اوپر سوال کیے گئے ہیں انہی کی طرح یہ بھی ایک سوال تھا۔ شاید آپ اسے دوسرے معنوں میں لے گئے ہیں جبکہ یاز صاحب نے اس کا درست فراہم کردیا ہے۔ :)
 
یاز

محفلین
اردو محفل پر سب سے پہلا مراسلہ کس نے اور کیا ارسال کیا تھا؟
عمدہ سوال ہے بھائی۔
ابھی تک کی تحقیق سے مجھے مراسلہ نمبر 2 مل سکا ہے۔ نمبر 1 کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ مراسلہ نمبر 2 نبیل صاحب نے 3 جولائی 2005 کو ارسال فرمایا تھا۔ اس مراسلے کی تاریخی اہمیت کے پیشِ نظر اس کا کچھ حصہ یہاں چسپاں کر رہا ہوں۔

السلام علیکم دوستو۔

میں آپ کو اپنی طرز کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ میری اس فورم کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں۔ مجھے اس اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی اس فورم میں کام کی بہت گنجائش ہے کہ لیکن میرے نزدیک یہ چیز بھی اہم ہے کہ اب اس فورم کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا ہو گیا ہے۔ باقی خامیاں انشاءاللہ وقت کے ساتھ دور ہوتی جائیں گی۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کچھ دن تک باقاعدگی کے ساتھ اس فورم کو استعمال کریں اور مجھے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں۔ کچھ کاموں کی لسٹ تو میں بھی ذیل میں دے رہا ہوں۔ :D
- اگرچہ اب بھی انگریزی میں پوسٹ کرنا ممکن ہے لیکن یہ right-aligned ہوتا ہے۔ میرے خیال میں ایک ایسے BBCode کی ضرورت ہے جس کے ذریعے انگریزی عبارت لیفٹ الائنڈ ہوسکے۔

- فورم کا سٹرکچر بھی طے ہونے والا ہے۔ ابھی تک اس محفل میں ایک آدھ ٹیسٹ فورم موجود ہے۔ ذیل میں باقاعدہ فورم کے سٹرکچر کا میرا آئیڈیا ہے۔ فورم کا فائنل سٹرکچر میں آپ لوگوں سے مشورے کے بعد طے کروں گا۔
کیٹگری پاکستان
حالات حاضرہ
کیٹگری ٹیکنالوجی
ویب پروگرامنگ
اردو پراجیکٹس
آئی۔ٹی خبریں
اردو کمپیوٹنگ اور ٹیوٹوریلز
کیٹگری شعر وادب
اردو شاعری
اردو نثر
اردو فورم
جوں جوں مجھے کام یاد آتے جائیں گے میں اس ٹو۔ڈو لسٹ میں اضافہ کرتا جاؤں گا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں آپ بھی اپنا رول ادا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ فورم چالو کرنے کے بعد میں اسے قدیر کے حوالے کر دوں کہ لو بھائی خود ہی ایڈمنسٹریشن کرو۔ بعد میں گاہے گاہے ضرورت پڑنے پر مداخلت کرتا رہوں گا۔ ابھی نہ تو قدیر کے پاس فرصت ہے اور نہ ہی پاکستان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اردو محفل پر سب سے پہلا مراسلہ کس نے اور کیا ارسال کیا تھا؟
مل گیا (شاید)
یہ رہا مراسلہ نمبر 1۔
یہ بھی جناب نبیل صاحب نے ہی ارسال کیا تھا اور اس تاریخی مراسلے کی تاریخ تھی 2 جولائی 2005۔
یہ ایک مختصر مراسلہ تھا، اور اس کے انداز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے پہلے بھی کافی مراسلے ہو چکے ہوں گے، جن کو شاید حذف کر دیا گیا۔ یا شاید یہ مراسلہ کسی اور فورم سے یہاں منتقل کر کے اردو محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ حتمی بات نبیل بھائی ہی بتا سکیں گے۔

مراسلہ یہ رہا
--------------------------------------------
ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔

پاکستان کے نئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔​
کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔
 
یاز

محفلین
مذکورہ بالا لڑی میں مزید جھانکنے سے اندازہ ہوا کہ یہی مراسلہ نمبر 1 ہے۔ اس کی تصدیق نبیل بھائی نے ہی دو سال بعد اس مراسلے میں کچھ یوں کی ہے۔

یہ تھریڈ اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ اس فورم، جو کہ انٹرنیٹ کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم ہے، کا پہلا تھریڈ ہے۔ یہ میں نے محض یہ تجرباتی طور پر پوسٹ کیا تھا۔ یہ اتفاق ہی ہے کہ قریباً ڈھائی سال کے بعد اس پر پھر سے جواب پوسٹ ہو رہے ہیں۔
 
تجمل حسین

محفلین
مل گیا (شاید)
یہ رہا مراسلہ نمبر 1۔
یہ بھی جناب نبیل صاحب نے ہی ارسال کیا تھا اور اس تاریخی مراسلے کی تاریخ تھی 2 جولائی 2005۔
یہ ایک مختصر مراسلہ تھا، اور اس کے انداز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس سے پہلے بھی کافی مراسلے ہو چکے ہوں گے، جن کو شاید حذف کر دیا گیا۔ یا شاید یہ مراسلہ کسی اور فورم سے یہاں منتقل کر کے اردو محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ حتمی بات نبیل بھائی ہی بتا سکیں گے۔

مراسلہ یہ رہا
--------------------------------------------
ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔

پاکستان کے نئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ پر لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے۔​
کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔
جواب درست ہے۔۔۔۔۔ مبارک ہو۔۔۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
عمدہ سوال ہے بھائی۔
ابھی تک کی تحقیق سے مجھے مراسلہ نمبر 2 مل سکا ہے۔ نمبر 1 کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ مراسلہ نمبر 2 نبیل صاحب نے 3 جولائی 2005 کو ارسال فرمایا تھا۔ اس مراسلے کی تاریخی اہمیت کے پیشِ نظر اس کا کچھ حصہ یہاں چسپاں کر رہا ہوں۔

السلام علیکم دوستو۔

میں آپ کو اپنی طرز کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ میری اس فورم کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں۔ مجھے اس اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی اس فورم میں کام کی بہت گنجائش ہے کہ لیکن میرے نزدیک یہ چیز بھی اہم ہے کہ اب اس فورم کا بنیادی ڈھانچہ کھڑا ہو گیا ہے۔ باقی خامیاں انشاءاللہ وقت کے ساتھ دور ہوتی جائیں گی۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ کچھ دن تک باقاعدگی کے ساتھ اس فورم کو استعمال کریں اور مجھے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں۔ کچھ کاموں کی لسٹ تو میں بھی ذیل میں دے رہا ہوں۔ :D
- اگرچہ اب بھی انگریزی میں پوسٹ کرنا ممکن ہے لیکن یہ right-aligned ہوتا ہے۔ میرے خیال میں ایک ایسے BBCode کی ضرورت ہے جس کے ذریعے انگریزی عبارت لیفٹ الائنڈ ہوسکے۔

- فورم کا سٹرکچر بھی طے ہونے والا ہے۔ ابھی تک اس محفل میں ایک آدھ ٹیسٹ فورم موجود ہے۔ ذیل میں باقاعدہ فورم کے سٹرکچر کا میرا آئیڈیا ہے۔ فورم کا فائنل سٹرکچر میں آپ لوگوں سے مشورے کے بعد طے کروں گا۔
کیٹگری پاکستان
حالات حاضرہ
کیٹگری ٹیکنالوجی
ویب پروگرامنگ
اردو پراجیکٹس
آئی۔ٹی خبریں
اردو کمپیوٹنگ اور ٹیوٹوریلز
کیٹگری شعر وادب
اردو شاعری
اردو نثر
اردو فورم
جوں جوں مجھے کام یاد آتے جائیں گے میں اس ٹو۔ڈو لسٹ میں اضافہ کرتا جاؤں گا۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں آپ بھی اپنا رول ادا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ فورم چالو کرنے کے بعد میں اسے قدیر کے حوالے کر دوں کہ لو بھائی خود ہی ایڈمنسٹریشن کرو۔ بعد میں گاہے گاہے ضرورت پڑنے پر مداخلت کرتا رہوں گا۔ ابھی نہ تو قدیر کے پاس فرصت ہے اور نہ ہی پاکستان کا انٹرنیٹ چل رہا ہے۔
یاز بھائی ۔آپ نے یہ مراسلہ کیسے ڈھونڈا؟ کونسی تکنیک تھی ؟
 
یاز

محفلین
یاز بھائی ۔آپ نے یہ مراسلہ کیسے ڈھونڈا؟ کونسی تکنیک تھی ؟
مراسلہ نمبر 2 یعنی جس کو آپ نے کوٹ کیا ہے، یہ تو میں نے چند فورمز میں جا کے وہاں لڑیوں کو تاریخِ ابتداء کے حساب سے ترتیب والی آپشن سلیکٹ کر کے سب سے پہلی لڑی دیکھی تو اس کا پہلا مراسلہ یہ دکھائی دیا۔ یہ اندازہ تو تھا ہی کہ ابتدائی کچھ لڑیاں اعلانات والے فورم میں ہوں گی، تو وہیں سے ہی یہ مراسلہ دستیاب ہوا۔

اب رہی بات مراسلہ نمبر 1 کو تلاش کرنے کی، تو وہ کچھ یوں ہوا کہ ویسے تو ہر لڑی کے یو آر ایل میں لڑی کا نمبر (اجراء کے حساب سے ترتیب والا نمبر) بھی ہوتا ہے اور اس کا عنوان بھی۔ لیکن میں نے کچھ زبردستی سے کام لیتے ہوئے عنوان کے بغیر ہی فقط یہ ایڈریس لکھا تو مطلوبہ لڑی سامنے آ گئی۔
کوڈ:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/1
 
arifkarim

معطل
یہ تو سبھی کو معلوم ہے کہ تاریخ کا پہلا پاکستانی ایک عرب محمد بن قاسم تھا پر یہ شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ تاریخ کا پہلا پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ایک آسٹریا ہنگری کا یہودی تھا۔ انکا نام بتائیں۔
 
زیک

مسافر

محمد اسد (لیوپولڈ وائس)
 
Top