معلوماتِ عامہ کے سوالات

arifkarim

معطل
ایسے ہی اگر مولانا آزاد وہاں وزارت تعلیم سے استعفیٰ دے کر پاکستان آجاتے تو کیا بات تھی۔
مولانا آزاد تو اول دن سے نظریہ پاکستان کے ہی خلاف تھے اور انکی لکھی ہر پیشگوئی اس ملک کے ساتھ ہو بہو پوری بھی ہوئی۔ اسلئے انکے بھارت چھوڑ کر پاکستان آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ البتہ وگندر ناتھ منڈل تحریک پاکستان کے پرانے کھلاڑی تھے اور اسی وجہ سے تخلیق پاکستان کے بعد انہیں وزارت قانون کا عہدہ بھی دیا گیا ۔مگر پھرصرف 3 سال بعد آپ نظریہ پاکستان سے تائب ہو کر بھارت چلے گئے۔
 
فہیم

لائبریرین

بس ثابت ہوگیا کہ مسلمان بات کے پکے ہوتے ہیں:)
 
میرے اس مراسلے کا لڑی سے کوئی تعلق نہیں لیکن آج بیٹھے بیٹھائے ایک بات یاد آئی تو سوچا شئیر کر دیتا ہوں۔

ہوا یوں کہ میں اپنی 5 سالہ بیٹی کو انگلش کی کتاب سے اے بی سی اور ان سے بنے الفاظ پڑھا رہا تھا۔ جب ہم ایف پر پہنچے تو کتاب میں ایف سے فادر لکھا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ ایف سے فادر معنی والد، باپ، ابو اور ساتھ ہی بتایا کہ انگلش میں پاپا اور ڈیڈی بھی کہتے ہیں۔

اس نے کہا ۔۔۔۔ اچھا، انگلش میں فادر اور اردو میں ابو، تو میتھ میں فادر کو کیا کہیں گے؟

اس سوال کو مزاح سے ہٹ کر بھی میں نے اپنے حلقہ احباب میں اٹھایا- علاوہ ازیں اس وقت فیس بک تو اتنی مشہور نہ تھی، اورکٹ سائیٹ (مرحوم) ہوتی تھی تو وہاں بھی اپنے دوستوں میں یہ سوال سرکولیٹ کیا کہ آیا اس کا کوئی جواب ہو سکتا ہے؟ لیکن کافی بحث مباحثے کے بعدبھی ہم کسی تسلی بخش جواب تک نہ پہنچ پائے۔ البتہ ہم نے خود سے یہ جواب بنا لیا کہ میتھ میں فادر کو 'ایک' کہیں گے۔
 
سائنس کے مطابق ماں انسانی بچے کی پیدائش کی خالق جبکہ باپ بیچارا عطیہ دیتا ہے۔ یوں حسابیات جو کہ سائنس ہی ہے میں آپ فادر کو ڈونر کہہ سکتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
اگلا سوال: اس پاکستانی وزیر کا نام بتائیں جنہوں نے قائد اعظم کی وفات پر انکا جنازہ نہیں پڑھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
میرے اس مراسلے کا لڑی سے کوئی تعلق نہیں لیکن آج بیٹھے بیٹھائے ایک بات یاد آئی تو سوچا شئیر کر دیتا ہوں۔

ہوا یوں کہ میں اپنی 5 سالہ بیٹی کو انگلش کی کتاب سے اے بی سی اور ان سے بنے الفاظ پڑھا رہا تھا۔ جب ہم ایف پر پہنچے تو کتاب میں ایف سے فادر لکھا تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ ایف سے فادر معنی والد، باپ، ابو اور ساتھ ہی بتایا کہ انگلش میں پاپا اور ڈیڈی بھی کہتے ہیں۔

اس نے کہا ۔۔۔۔ اچھا، انگلش میں فادر اور اردو میں ابو، تو میتھ میں فادر کو کیا کہیں گے؟

اس سوال کو مزاح سے ہٹ کر بھی میں نے اپنے حلقہ احباب میں اٹھایا- علاوہ ازیں اس وقت فیس بک تو اتنی مشہور نہ تھی، اورکٹ سائیٹ (مرحوم) ہوتی تھی تو وہاں بھی اپنے دوستوں میں یہ سوال سرکولیٹ کیا کہ آیا اس کا کوئی جواب ہو سکتا ہے؟ لیکن کافی بحث مباحثے کے بعدبھی ہم کسی تسلی بخش جواب تک نہ پہنچ پائے۔ البتہ ہم نے خود سے یہ جواب بنا لیا کہ میتھ میں فادر کو 'ایک' کہیں گے۔

والدین برابر ماں، باپ۔
2 برابر 1 جمع 1
تاہم بچے کے لیے باپ ہوا ۔۔۔ ایک بٹا دو

اگر فضیلت کے لحاظ سے دیکھنا ہو تو شاید ایک بٹا چار :)
 
یاز

محفلین
چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں
سوال ۔ عوامی جمہوریہ چین اقوامِ متحدہ کا ممبر کب بنا؟
 
arifkarim

معطل
چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں
سوال ۔ عوامی جمہوریہ چین اقوامِ متحدہ کا ممبر کب بنا؟
25 اکتوبر 1971، تائیوان کو اقوام متحدہ سے خارج کرنے کے بعد:
Resolution-2758.png
 
یاز

محفلین
جواب درست ہے جناب۔ اس سے پہلے ROC یعنی ری پبلک آف چائنہ کے پاس اقوامِ متحدہ کی ممبرشپ تھی، جس کو ہم تائیوان کے نام سے جانتے ہیں۔ خیال رہے کہ ماؤزے تنگ کے انقلاب والی سول وار کے نتیجے میں چیانگ کائی شیک وغیرہ نے تائیوان میں ری پبلک آف چائنہ کے نام سے حکومت بنا لی تھی۔
 
تجمل حسین

محفلین
لیجئے نیا سوال۔۔
پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی تحریک کب شروع ہوئی اور اس تحریک کے دوران کتنے مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں؟
 
Top