تبادلہ خیال variables پر تبصرے

محمدصابر

محفلین
میں ہر دفعہ بھول جاتا ہوں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ کیا پائتھون میں ہر ویری ایبل پوائنٹر ٹائپ ہی بنتا ہے۔؟
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد میں Variables پر ایک دھاگہ کھول رہا ہوں اور اس کا لنک یہاں دیتا ہوں۔

تم نے اس کی زیادہ مثالیں اور اپنے الفاظ میں تفصیل بیان کرنی ہے۔
ویری ایبل جیسا کہ محب بھائی نے بتایا ایک identifier ہوتا ہے اور اس کی قدر (Value) تبدیل ہو سکتی ہے۔
مثلاً ہم ایک ویری ایبل "دن" کے نام سے بناتے ہیں۔ آج اس ویری ایبل "دن" کی قدر (value) "جمعرات" ہے۔
لیکن کل اس ویری ایبل کی قدر تبدیل ہو کر "جمعہ" ہو سکتی ہے۔
PHP:
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable name and hit "Enter"
'Thursday'

اب اگر میں اسی ویری ایبل کو دوبارہ سے کوئی نئی قدر (value) تفویض (Assign) کردوں تو اگلی دفعہ اس ویری ایبل کو کال کرنے پر آخری تفویض کردہ قدر دستیاب ہو سکے گی۔

مثلاً:
PHP:
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable and hit "Enter"
'Thursday'
>>> day = "Friday" # Now variable "day" will refer to the value "Friday".
>>> day
'Friday'
>>>
 
میں ہر دفعہ بھول جاتا ہوں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ کیا پائتھون میں ہر ویری ایبل پوائنٹر ٹائپ ہی بنتا ہے۔؟

اس سوال کی سمجھ نہیں آئی ۔

میرے خیال میں یہ پوچھ رہے ہیں کہ ہر ویری ایبل ایک پوائنٹر ہوتا ہے اور اس کی ڈیٹا ٹائپ نہیں ہوتی تو ایسا نہیں ۔

ڈیٹا ٹائپ ہر متغیر (variable) کی قیمت سے معلوم ہوتی ہے اور سادہ لفظوں میں وہ میموری میں کسی جگہ کو پوائنٹ تو کر ہی رہا ہوتا ہے ۔

اگر کسی متغیر (variable) کی ٹائپ معلوم نہ ہو سکے یعنی اسے بغیر قیمت کے استعمال کرنے کی کوشش کی جائے تو ایرر آ جاتا ہے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا یہ بتائیے کہ ویری ایبل پر جو کچھ محب بھائی نے لکھا وہ سب سمجھ آ گیا۔ اور جو مثالیں دی گئیں ہیں وہ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کا مطلب یہ ہے کہ message ایک ویری ایبل ہے اور اس کی ویلیو "What's up, Doc" ہے۔

یعنی جب شیل پر آپ message پرنٹ کروائیں گے تو یہ اس کی ویلیو پرنٹ ہوگی۔

variable کے دھاگے میں دی گئی ساری مثالیں پڑھ لیں ۔ پھر بھی کوئی مشکل ہو تو بتائیں۔
 
محمد بلال اعظم

دیکھتا ہوں اگر پلے پڑ گیا تو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
PHP:
[PHP]>>> print (message)
What's up, Doc?
 
>>> print (n)
17
 
>>> print(pi)
3.14159
[/PHP]

یہ کوڈ کام کس میں کرتا ہے، مطلب پائتھون کی کس فائل میں۔

PHP کا کوڈ صرف محفل پر کوڈ بہتر دکھانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اس کا پائتھون سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ مثال دیکھیے۔
کوڈ:
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable name and hit "Enter"
'Thursday'
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
PHP:
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable name and hit "Enter"
'Thursday'

یہ کوڈ بھی پائتھون میں نہیں چلا رہا ہے۔

کیا
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable name and hit "Enter"
'Thursday'​
اس ویلیو کا پائتھون سے کوئی تعلق نہیں ہے؟​
 
محمداحمد

لائبریرین
PHP:
>>> day = "Thursday"
>>> day # write variable name and hit "Enter"
'Thursday'

یہ کوڈ بھی پائتھون میں نہیں چلا رہا ہے۔

کیا
>>> day = "Thursday"​
>>> day # write variable name and hit "Enter"​
'Thursday'​

اس ویلیو کا پائتھون سے کوئی تعلق نہیں ہے؟​

بلال آپ کاپی پیسٹ نہ کریں بلکہ خود سے شیل پر لکھیے جیسے میتھ میں لکھتے ہیں۔
کوڈ:
x = 5
y = 5
z = x+y
print (z)
 
Top