Ttf فونٹ سورس ویب سائٹ کے لنک کی ضرورت ہے

سعد سلمان

محفلین
I'm sorry that I posted this in English. I tried Google translate but it was too sloppy which is understandable considering it is in alpha stage. I'm trying to learn Urdu typing so excuse me.
I'm a web developer & I'm interested in creating pure Urdu website. For this purpose, I chose font-face which is supported by all major browsers.
Can anyone give me a link to TTF website which provides downloadable Urdu font collection?!?.
 
اردو فونٹ کا ذخیرہ تو اردو ویب فانٹ سرور پر موجود ہے۔ آپ وہاں سے مطلوبہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کر کے اس کو اپنی سائٹ پر امبیڈنگ کے لیئے ہوسٹ کر سکتے ہیں۔ بہر کیف اس سے قبل چند باتیں ذہن میں رکھیں کہ گرچہ سی ایس ایس 3 میں فونٹ فیس اسپیسفیکش کے آنے کے بعد ماڈرن براؤزرس میں اس کی سپورٹ موجود ہوتی ہے لیکن سبھی میں نہیں لہٰذا فال بیک کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔ نیز یہ کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے ٹی ٹی ایف سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے الٹرنیٹ فارمیٹ رکھنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ جو فونٹ آپ استعمال کر رہے ہیں اس کے لائسیسنس میں ویب امبیڈنگ کی اجازت موجود ہے۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ سو دو سو کیلو بائٹ سے بڑی فانٹ فائلوں کو فونٹ فیس کے طور پر استعمال کرنا کوئی عقلمندی والی بات نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اردو کے اکثر اچھے فونٹ میگا بائٹس میں ہیں۔
 
Thanks for the link brother. This was my first post in this site & I'm not disappointed.
I'm completely aware of these points you raised here. BTW assuming you're a web dev, IE9 beta supports ttf format in font-face.
Thanks
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہمیں خوشی ہے کہ اردو محفل نے آپ کو مایوس نہیں کیا۔ امید ہے کہ آپ کی آمد اردو محفل میں بنی رہے گی اور آپ سے تمام محفلین کو استفادہ کا موقع ملے گا۔ نیز یہ کہ جلد یا بدیر آپ خود بھی اردو لکھنے کی کوشش ضرور کریں گے۔

آپ کا اندازہ کسی حد تک درست ہے کہ ہم بھی تھوڑی بہت ویب ڈیویلپمینٹ کر لیتے ہیں پر ہماری صلاحیتیں بہت ہی محدود ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 میں سی ایس ایس 3 اور ایچ ٹی ایم ایل 5 کی اچھی سپورٹ کی پیش رفت یقیناً خوش آئیندہ ہے لیکن ابھی اس براؤزر کا مارکیٹ شئیر آنے والے چند سالوں میں بھی اتنا ہونے کا امکان نہیں کہ اس کی بنیاد پر فیصلے لئے جا سکیں۔ ابھی تو 12 فیصد ویب صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 سے پیچھا نہیں چھڑا پا رہے۔ نیز قابل توجہ بات یہ بھی ہے کہ آئی ای 9 فی الحال ونڈوز ایکس پی کو سپورٹ نہیں کرتا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سعد، میں مشورہ دوں گا کہ آپ کسی فانٹ کی ام بیڈ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آج کل اردو پڑھنے والوں کے پاس کوئی نہ کوئی نستعلیق فانٹ ضرور ہو گا، بس اس کا ڈائریکٹ لنک ضرور دے دیں کہ نہ ہو تو صارف انسٹال کر لے۔ اور اپنی سی ایس ایس میں علوی اور جمیل نستعلیق رکھیں۔ البتہ یہ کوشش کریں کہ ان فانٹس کی غیر موجودگی میں بھی ویب پیج کچھ نہ کچھ نستعلیق میں نظر آئے، اس لئے تیسرا فانٹ فارسی سمپل بولڈ رکھیں، اگر چہ اس میں کچھ الفاظ ٹوٹنے کا خطرہ ہے، اگر امبیڈ ہی کرنا ہے تو احقر کا اردو نقش فانٹ دیکھیں اردو ویب فانٹ سرور پر۔ یہ لگیچر بیسڈ نہیں، اس لئے ٹی ٹی ایف کہا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
انٹرنیٹ ایکسپلورر ۹ ریلیز ہو گیا ہے۔ امید ہے اب اسکے بیٹا سے بھی جان چھوٹ جائے گی!
 
سپہ سالار

محفلین
محترمین،
کیا اس پر کچھ اپ ڈیٹ مل سکتی ہے؟ اردو کا کوئی کریکٹر بیس فانٹ جو سو دو سو کلو بائٹ کا ہو اور جسے فانٹ فیس کے طور پر استعمال کیا جا سکے؟ کم سے کم تاہوما سے بہتر ہو اتنا ہی کافی ہے۔
نیز آپ حضرات کی ماہرانہ رائے میں بہتر فانٹ فیملی کیا ہونی چاہئے؟ یعنی پہلے تو جمیل نوری نستعلیق، پھر علوی نستعلیق، پھر؟

میرا ارادہ یوں ہے کہ فانٹ فیس (مثلاً نقش نسخ یا نفیس نستعلیق ) ڈیفائن کرنے کے بعد فانٹ فیملی یوں ہو:
جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق، فانٹ فیس نقش نسخ، تاہوما وغیرہ۔۔

لہٰذا ازراہ کرم ایک تو فانٹ فیس کے لئے کسی بہتر اردو فانٹ کے بارے میں تفصیلات بتا دیجئے اور دوسرے یہ کہ فانٹ فیس کے بعد اور تاہوما سے قبل کون سے فانٹس کس ترتیب سے استعمال کرنے چاہئیں۔ میرے خیال سے ترتیب تو فانٹ کی خوبصورتی اور کسی فانٹ کو استعمال کرنے والے یوزرز کی تعداد پر منحصر ہونی چاہئے۔
 
فہدخان56

محفلین
sorry everybody to post in english
i was also fallen in this type of problem of css 3 font embeding
i tried many of ttf for my urdu website...but all of good fonts was 10 mb like jameel noori nastliq etc
however i font some of fonts which are of almost 300kb
and i embed them and get works
how ever the font is not so good
so i decide to creat my own font like jameel noori nastliq in kb's
now i am learning
and waiting for urdu fonts making Experts
 
الف عین

لائبریرین
فانٹ امبیڈ کرنے والے فارسی سمپل بولڈ فانٹ استعمال کر سکتے ہیں، یا پھر اب اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ جو ونڈوز 8 میں اردو کا ڈفالٹ کے طور پر آنے والا ہے، کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
 
فہدخان56

محفلین
فانٹ امبیڈ کرنے والے فارسی سمپل بولڈ فانٹ استعمال کر سکتے ہیں، یا پھر اب اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ جو ونڈوز 8 میں اردو کا ڈفالٹ کے طور پر آنے والا ہے، کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
کیا آپ ان کے لنک دے سکتے ہیں؟ جناب!
 
Top