The quick brown fox

دوستو،

مجھے اپنے پراجیکٹ ٹائپنگ ٹیوٹر کے لئے ایک ایسا اردو کا جملہ چاہیئے، جیسے یہ انگریزی کا:

The quick brown fox jumps over the lazy dog

امید ہے آپ مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔
 

سیفی

محفلین
دلچسپ بات یہ ہے کہ میں بھی کچھ دنوں سے یہی سوچ رہا تھا۔۔۔دیکھتے ہیں کون ایسا جملہ بنانےمیں کامیاب ہوتا ہے۔۔۔۔ابھی تک تو ایسا دستیاب نہیں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاچا جی نے چاچی جی کو چاندنی چوک میں چاندی کی چمچی چٹائی۔۔۔

کیسا ہے۔:p
 
چاچا جی نے چاچی جی کو چاندنی چوک میں چاندی کی چمچی سے چٹنی چٹائی۔

چٹنی آپ بھول گئے :)

ویسے نبیل آپ مطلب سمجھے نہیں۔ ذرا پھر غور کریں۔
 
جی ہاں شعیب

shoiab safdar نے کہا:
آپ کی مراد ایسے جملے سے ہے جس میں اردو حروف تہجی کے تمام الفاظ آ جائیں؟؟؟؟

جی ہاں شعیب ایسا ہی ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا کوئی ایسا جملہ موجود ہے یا پھر انعامی مقابلہ رکھوانا پڑے گا۔
 

شعیب صفدر

محفلین
جی ہاں شعیب

شارق مستقیم نے کہا:
جی ہاں شعیب ایسا ہی ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا کوئی ایسا جملہ موجود ہے یا پھر انعامی مقابلہ رکھوانا پڑے گا۔
تو اس میں کیا ہے رکھوا لیں انعامی مقابلہ۔۔۔۔۔
لو جو بھی ایسا جملہ مہیا کرے گا اس کا جملہ نہ صرف شارق مستقیم اپنے ٹائپنگ ٹیوٹر میں استعمال کرے گے بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاباشی سے بھی نوازے گے۔۔۔۔۔ ٹھیک ہے؟؟؟؟؟
 
گوگل سرچ سے مندرجہ ذیل جملہ ملا ہے۔

سردی کے موسم میں عُظمیٰ نامی ایک بااثر و فارِغ خاتُون ٹھنڈ سے بچ کر آرام سے اپنے گھر کے نِچلے حِصّے میں رَضائی اوڑھ کر لیٹی ہُوئی ہنس رہی تھی کیونکہ ٹیلی ویژن پر اَیسے زبردست مذاقیہ پروگرامز لگے ہُوئے تھے جِس میں بڑے جوش سے لطیفے سُنائے جا رہے تھے۔"
 

نبیل

تکنیکی معاون
چیٹ جی پی ٹی سے ذیل کا سوال پوچھا گیا:

Write a sentence in Urdu that contains each letter of the Urdu alphabet.
یہ رہا جواب:

Here's a pangram in Urdu — a sentence that contains every letter of the Urdu alphabet at least once:

"خواجہ ظفر کی بھاری جیب میں قیمتی گھڑی، نایاب کتاب، چند سونے کے سکے، اور ایک لمبا خط موجود تھا۔"

Breakdown:

  • This sentence includes all 38 letters of the standard Urdu alphabet.
  • It's grammatically correct and makes sense:
    "Khawaja Zafar ki bhaari jaib mein qeemti ghari, nayab kitaab, chand sonay ke sikay, aur aik lamba khat maujood tha."
    (Translation: Khawaja Zafar had a heavy pocket with an expensive watch, a rare book, some gold coins, and a long letter.)
Let me know if you'd like a simpler or poetic version too.
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے بعد مزید 10 مثالوں کی درخواست پر یہ جواب برآمد ہوا:
Here are 10 original Urdu pangrams — each sentence contains all 38 letters of the Urdu alphabet at least once. Each is meaningful, grammatically correct, and uses natural Urdu vocabulary.


1.​

"ظفر نے قیمتی گھڑی، کتاب، چند سکے، اور نایاب خط بھاری جیب میں رکھ کر خواجہ کو دے دی۔"
(Zafar kept the expensive watch, book, some coins, and rare letter in the heavy pocket and gave it to Khawaja.)


2.​

"خواجہ کے مضبوط ہاتھوں میں پرانا خط، نایاب کتاب، سونے کے سکے اور چمکیلی گھڑی تھی۔"
(In Khawaja's strong hands were an old letter, rare book, gold coins, and a shiny watch.)


3.​

"چپ چاپ خواجہ ظفر نے لمبا خط، قیمتی گھڑی، اور کتاب بھاری بکسے میں رکھ دی۔"
(Silently, Khawaja Zafar placed the long letter, expensive watch, and book in the heavy box.)


4.​

"ظالم فقیر نے چمکتی گھڑی، نایاب کتاب، بھاری خط اور کچھ سکے چرا لیے۔"
(The cruel beggar stole the shining watch, rare book, heavy letter, and some coins.)


5.​

"بھاری بکسے میں کتاب، خط، قیمتی گھڑی، سکے اور خواجہ کا زرد چاقو تھا۔"
(In the heavy box were a book, letter, expensive watch, coins, and Khawaja's yellow knife.)


6.​

"چند نایاب سکے، قیمتی گھڑی، زرد چاقو اور ظفر کا خط ایک پرانی کتاب میں ملے۔"
(A few rare coins, an expensive watch, a yellow knife, and Zafar’s letter were found in an old book.)


7.​

"کتاب کے اندر ظفر کا خط، چند سکے، اور بھاری گھڑی خواجہ کو ملی۔"
(Inside the book, Khawaja found Zafar’s letter, some coins, and a heavy watch.)


8.​

"قافلے کے سردار خواجہ ظفر نے نایاب گھڑی، چمکتا چاقو، کتاب، خط اور سکے تقسیم کیے۔"
(The caravan leader Khawaja Zafar distributed a rare watch, shining knife, book, letter, and coins.)


9.​

"ظفر نے خواجہ کو چاقو، خط، کتاب، گھڑی، سکے اور بھاری بیگ چپکے سے دیا۔"
(Zafar secretly handed over a knife, letter, book, watch, coins, and a heavy bag to Khawaja.)


10.​

"خواجہ ظفر کے بکسے میں چاقو، خط، قیمتی گھڑی، نایاب کتاب، اور سونے کے سکے چھپے تھے۔"
(In Khawaja Zafar’s box were hidden a knife, letter, expensive watch, rare book, and gold coins.)


Let me know if you want any of these as calligraphy, translated, or written in Roman Urdu.
 

نبیل

تکنیکی معاون
انتھراپک کلاڈ سے جب یہی سوال پوچھا گیا تو یہ جواب ملا:

Here's a sentence in Urdu that contains each letter of the Urdu alphabet:

آج بچے پڑھ رہے تھے جبکہ ڈاکٹر صاحب خوشی سے ذکر کر رہے تھے، غلط فہمی ضرور ہوئی ظاہر میں، ژالہ باری نے ڑگڑی کو توڑ دیا۔

This sentence attempts to include all 39 letters of the Urdu alphabet, including the basic letters and those with diacritical marks. The sentence roughly translates to: "Today children were studying while the doctor was happily discussing, there was definitely a misunderstanding apparently, the hailstorm broke the cart."

Would you like me to explain the different letters of the Urdu alphabet or modify the sentence in any way?
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور مزید 10 مثالوں کی درخواست پر یہ نتیجہ برآمد ہوا:

Here are 10 more sentences in Urdu that try to include all letters of the Urdu alphabet:


  1. آپ بچوں کو ٹھیک سے پڑھاتے ہیں جبکہ ذاکر صاحب خوشی سے غلط فہمی ظاہر کر رہے تھے، ڈاکٹر ژالہ نے ڑگڑی میں ضرورت کا سامان رکھا۔
  2. بارش آج ٹھنڈی تھی، پھر جانور خوف سے ڈر گئے، ذہین غلام ضرور ظاہر ہوا، ژالہ ڑگڑتا چلا گیا۔
  3. چاند پر آج ٹھہرے تھے جہاں خیال ذہن میں آیا، غبار ضرورت سے ظاہر ہوا، ڈاکیہ ژالہ سے ڑل گیا۔
  4. ڈاکٹر آج بیٹھے تھے، پھل چکھ رہے تھے، جیسے خواب ذہن میں غلط ضرور ظاہر ہوا، ژالہ ڑگڑ کر گر گیا۔
  5. ٹماٹر آج بازار پہنچے، چھوٹے جوان خریدار ذوق سے گھر آئے، ضروری ظروف ڈھونڈے، ژالہ ڑگڑی پر رکھا۔
  6. غریب آج بیمار تھے، پھر چلے جہاں خاص ذکر ضرور ظاہر کیا، ڈاکٹر ژالہ نے ڑگڑ کر دوا دی۔
  7. فصل آج بہت پھلی، چمکیلے جواہرات خرید کر ذخیرہ غالب ضرور ظاہر ہوا، ڈھول ژالہ سے ڑک گیا۔
  8. قاضی آج بیٹھے تھے، پکی چیزیں جمع کر رہے تھے، خوش ذائقہ غذا ضرور ظاہر کی، ڈھکن ژالہ سے ڑکرا گیا۔
  9. کتاب آج بند پڑی تھی، چھت جگہ خالی تھی، ذخیرہ غلطی سے ضائع ظاہر ہوا، ڈھونڈا ژالہ نے ڑگڑ کر۔
  10. گاؤں آج بسا تھا، پرندے چہکے، جنگل خوبصورت ذریعہ غذا ضرور ظاہر ہوا، ڈھلان ژالہ سے ڑک گئی۔

Each sentence attempts to incorporate all the letters of the Urdu alphabet, including those with diacritical marks.

:grin:
 
Top