TexRep بڑے کام کي چيز

مکی نے 'سوفٹویر پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 25, 2007

  1. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    يہ چھوٹا سا پروگرام کہ جس کا نام ہے TexRep بڑے کام کي چيز ہے اور کافي وقت بھي بچاتا ہے..

    يہ کسي بھي قسم کي بند فائل ميں کوئي خاص لفظ تلاش کر کے آپ کے مطلوبہ لفظ سے بدل ديتا ہے اور وہ بھي سيکنڈوں ميں..

    مثال کے طور پر ہم نے کسي پي ايچ پي سکرپٹ ميں فونٹ Tahoma سے Urdu Naskh Asiatype ميں بدلنا ہے.. عام حالات ميں ہميں ہر ايک فائل کھول کھول کر ہي يہ کام انجام دينا ہوگا جس کے لئے يقيناً کافي وقت درکار ہوگا اور خواري الگ.. ليکن TexRep سے يہ کام صرف چند سيکنڈوں ميں کيا جاسکتا ہے.. ہميں اسے صرف مطلوبہ فائل يا فولڈر بتانا ہے.. مطلوبہ فائلوں کا ايکسٹنشن اور مطلوبہ الفاظ.. باقي کام يہ خود انجام دے گا..

    استمال ميں انتہائي آسان اور سب سے بڑي بات يہ کہ بالکل مفت..

    [​IMG]

    ڈاونلوڈ يہاں سے

    واللہ الموفق
     
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,750
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ مکی۔ میں اس کام کے لیے عام طور پر وژوئل سٹوڈیو کا استعمال کرتا ہوں۔ فائلوں میں سرچ اور رپلیس کی اکثر ضرورت پڑتی رہتی ہے۔
     
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اچھی چیز ہے مکی یہ بھی۔

    ویسے اس کام کے لیے ultra edit بھی خوب ہے۔
     
  4. hakimkhalid

    hakimkhalid محفلین

    مراسلے:
    546
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مکی بھائی!
    بہت خوب
     
  5. آنکھ

    آنکھ محفلین

    مراسلے:
    55
    یہ تو واقعی کام کی چیز ہے مکی صاحب
    اس کی ضرورت بہت تھی خاص کر مجھے تو ۔۔۔ شکریہ
     
  6. عبدالرحمٰن

    عبدالرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    432
    کمال کے آدمی ہیں۔۔۔
    مفاجآت پے مفاجآت کیے جارہے ہیں
     
  7. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    شکریہ مکی، کیا کوئی ایسا پروگرام مل سکتا ہے کہ میں اپنے کمپیوٹر میں موجود فولڈر یا فولڈرز اور فائلز کے پورے ٹری کی لسٹ بنا سکوں؟ یونیکس میں تو موجود ہے، لیکن ونڈوز کے لئے کوئی پروگرام؟
     
  8. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آپ کی مراد ان فولڈرز اور فائلوں کو براؤز کرنے سے ہے یا ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے ہے جیسے سائز وغیرہ..؟؟

    واللہ الموفق
     
  9. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    صرف نام کی لسٹ بنائے، تفصیلات بھی دے دے یا پھر جتنا بھی ہوسکے۔ میں ایک مثال دیتا ہوں

    میرے پاس ایک ڈرائیو میں 40000 (جی ہاں، چالیس ہزار :oops: ) گانے ہیں۔ اور میں ان کی لسٹ بنانا چاہ رہا ہوں۔ ظاہر ہے کہ مینوئلی یہ کام کئی سالوں‌میں‌ ہو شاید۔
     
  10. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آپ کو یہ کام مینولی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ سوفٹ ویر آپ کا کام بڑی آسانی سے کردے گا.. یہ نہ صرف آپ کی ہارڈ ڈرائیو کی انڈیکسنگ کر سکتا ہے بلکہ اس کی ایچ ٹی ایم ایل رپورٹ بھی بناسکتا ہے..

    [​IMG]

    [​IMG]

    ڈاونلوڈ يہاں سے

    واللہ الموفق
     
  11. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت شکریہ مکی، میں‌ ابھی اسے استعمال کرتا ہوں
     
  12. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    استعمال کر رہا ہوں، لیکن بار بار ایرر آجاتا ہے اور لسٹ کری ایٹ نہیں‌ہو سکتی :(‌صرف ڈائریکٹریاں دکھاتا ہے، فائلز نہیں‌:(
     
  13. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    کوئی بات نہیں جناب.. کل ایک اور آپ کی خدمت میں پیش کر دوں گا..

    واللہ الموفق
     
  14. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    شکریہ مکی
     

اس صفحے کی تشہیر