Terminator Salvation

arifkarim

معطل
بہت خوب۔ امسال گرمیوں میں‌ہیری پارٹر ۶اور بہت سی شاندار بلاک بسٹرز فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں!
 

شہزاد وحید

محفلین
ہان 2009 میں اتنی کمال کمال کی موویز آرہی ہیں۔ ایکس مین فور، آئیس ایج تھری، ٹرمینیٹر فور، ہیری پورٹر اور بھی اتنی کمال کمال کی۔ مزہ آئے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ٹریلر تو اچھا ہے۔ ایکشن ہیرو آجکل کم پڑگئے ہیں، ہر مووی میں بیل ہی ہے۔ یہ موٹرسائیکل تو ڈارک نائٹ والی لگ رہی ہے، بیل وہاں سے ادھار تو نہیں لایا؟
 

علی ذاکر

محفلین
آرے یار یہ ایکس مین اور ہیری پورٹر پتہ نہیں‌کن لوگوں‌کو ایسی فلمیں پسند ہیں !

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
عارف میں‌نے ایک دن ڈاؤنلوڈ کی تھی ہیری ہورٹر یقین کرو 15 منٹ‌سے زیادہ نہیں دیکھ سکا فوری ڈیلیٹ کر دی !

مع السلام
 

شہزاد وحید

محفلین
ہیری پوٹر تو میں نے پانچ کی پانچ ہندی ڈبنگ میں دیکھی تھی۔ ایک ہی ڈی وی ڈی میں مل گئی تھیں۔ پہلی تو شوق کی خاطر دیکھی تھی۔ دوسری تجسس کی خاطر اور باقی تین Emma Watson کی خاطر۔ ہاہاہاہا۔ ایک ساتھ پانچ فلمیں دیکھ کر ایسا لگا کہ میرے سامنے ہی جوان ہوئی ہے۔

لیکن اب چھٹی فلم کا سچی مچی انتظار ہے۔ لیکن وہ اب میں انگلش میں ہی دیکھوں گا۔ اب سب ٹائٹلز لگا کر تھوڑی بہت انگریزی سمجھ آ ہی جاتی ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے یار ٹھیک بات ہے، میں ہزاروں فلمیں دیکھ چکا ہوں۔ اور اب ایک میعار سا بن چکا ہے۔ جو فلم مجھے پسند نہیں آتی میں بھی اس کے ساتھ یہی سلوک کرتا ہوں۔ دس منٹ کی دیکھ کر ڈیلیٹ۔ لیکن خیر ہیری پوٹر اور ایکس مین تو اچھی تھیں۔ ابھی کچھ دنوں پہلے فلم آئی تھی The International وہ میں نے دس منٹ کی دیکھ کر ڈیلیٹ کر دی تھی۔
اب ice age 3 کا انتظار ہے۔ i love animated movies
 

ماوراء

محفلین
Terminator Salvation ۔۔۔ٹھیک ہے۔
ایکس مین۔۔:mad: مجھے بالکل پسند نہیں۔ لیکن آدھی دیکھ ہی لی۔
Transformers- کچھ دن بعد دیکھ کر بتاؤں گی۔ لیکن بھائی دیکھ کر آیا ہے۔۔ کہہ رہا ہے کہ اچھی ہے۔

آئس ایج اور ہیری پوٹر کا شدت سے انتظار ہے۔ آئس ایج بھی بس آ ہی گئی ہے۔ اگلے ہفتے دیکھوں گی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
terminator salvation ۔۔۔ٹھیک ہے۔
ایکس مین۔۔:mad: مجھے بالکل پسند نہیں۔ لیکن آدھی دیکھ ہی لی۔
transformers- کچن دن بعد دیکھ کر بتاؤں گی۔ لیکن بھائی دیکھ کر آیا ہے۔۔ کہہ رہا ہے کہ اچھی ہے۔

آئس ایج اور ہیری پوٹر کا شدت سے انتظار ہے۔ آئس ایج بھی بس آ ہی گئی ہے۔ اگلے ہفتے دیکھوں گی۔
ہم تو ڈی وی ڈی آنے کا انتظار کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں سینما کو پسند نہیں کیا جاتا۔ اور کیا پتہ سینما میں بیٹھے بیٹھے دھماکا ہو جائے اور لمبی یاترہ پر جانا پڑ جائے۔:)
 

ریحان

محفلین
کرسچن بیل ۔۔ کیا کمال کا بندا ہے یہ بھیا ۔۔ فنکاری کی جنونیت اس بندے سے پتا چلتی ہے ۔ 2004 میں اس کی دی میکینسٹ دیکھی تھی اور 2005 میں بیٹ مین بیگن
 

شہزاد وحید

محفلین
کرسچن بیل ۔۔ کیا کمال کا بندا ہے یہ بھیا ۔۔ فنکاری کی جنونیت اس بندے سے پتا چلتی ہے ۔ 2004 میں اس کی دی میکینسٹ دیکھی تھی اور 2005 میں بیٹ مین بیگن
دی میکنسٹ تو بہت کمال کی چیز ہے۔ لیکن بیٹ مین میں نے دس منٹ کی دیکھ کر چھوڑ دی تھی:cool::grin:
 
Top