سبق Split and Join Methods

Split
split کے طریقہ کار سے کسی بھی اسٹرنگ کو مختلف الفاظ میں توڑا جا سکتا ہے ۔ اگر اس میں جداساز (separator) دے دیا جائے تو اس کی بنیاد پر اسٹرنگ کو توڑ کر الفاظ کی لسٹ بنائی جاتی ہے ورنہ خالی جگہ (space) کی بنیاد پر اسٹرنگ کو توڑ دیا جاتا ہے۔

یہاں پر ایک اسٹرنگ لی گئی ہے اور اسے بغیر کوئی جداساز (separator) کے split کیا گیا ہے جس سے ہر لفظ کو وقفہ کے بعد توڑ کر تمام الفاظ کی لسٹ بن بنائی گئی ہے۔
PHP:
>>> urdu = "How is this course going on?"
>>> urdu.split()
['How', 'is', 'this', 'course', 'going', 'on?']

اس مثال میں اسٹرنگ کو کومہ کی بنیاد پر توڑا گیا ہے جس کے نتیجہ میں لسٹ میں دو ہی رکن بنے ہیں۔
PHP:
>>> eng = 'He said,I will definitely study Python'
>>> eng.split(",")
['He said', 'I will definitely study Python']
 
Join
Joinکے طریقہ کار سے کسی بھی اسٹرنگ یا لسٹ کے اراکین کو کسی حرف کی بنیاد پر جوڑا جا سکتا ہے جو درحقیقت اراکین کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے اور split میں جدساز جیسا کام کرتا ہے۔

اوپر والی مثال میں eng اسٹرنگ کو یہاں الفاظ میں وقفہ پر توڑ کر ایک نئی لسٹ بنائی گئی ہے engsplit جس میں تمام الفاظ ایک لسٹ کی شکل میں موجود ہیں۔
PHP:
>>> engsplit = ['He', 'said,I', 'will', 'definitely', 'study', 'Python']
['He', 'said,I', 'will', 'definitely', 'study', 'Python']
>>> "".join(engsplit)
'Hesaid,IwilldefinitelystudyPython'

اوپر جوائن کا طریقہ بغیر اسپیس (space) کے کیا گیا ہے جبکہ نیچے اسے ہی ایک خالی اسپیس (space) کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاکہ الفاظ میں ایک اسپیس کا وقفہ موجود
رہے۔

PHP:
>>> engsplit = ['He', 'said, I', 'will', 'definitely', 'study', 'Python']
>>> " ".join(engsplit)
'He said, I will definitely study Python'
 
>>> print("".join(engsplit))
'Hesaid,IwilldefinitelystudyPython'

اوپر جوائن کا طریقہ بغیر اسپیس (space) کے کیا گیا ہے جبکہ نیچے اسے ہی ایک خالی اسپیس (space) کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاکہ الفاظ میں ایک اسپیس کا وقفہ موجود
رہے۔

PHP:
>>> engsplit = ['He', 'said, I', 'will', 'definitely', 'study', 'Python']
>>> print(" ".join(engsplit))
'He said, I will definitely study Python'
 
Top