Sandy الھڑ چنچل شوخ کم اکھڑ بدتمیز بدمزاج زیادہ حسینہ

کل سے سوچ رہا ہوں کہ اس حسینہ کے بارے میں کچھ لکھوں مگر رات Manhattan سے آنے کے بعد دل ہی نہ کیا اور کچھ دیر بعد سو گیا ۔ ایک تو مایوسی تھی کہ اس حسینہ کا میں رات ایک بجے تک انتظار کرتا رہا دریائے ہڈسن اور مشرقی دریا کے بیچ مگر یہ امریکی حسینہ ہی ثابت ہوئی اور اپنے مقررہ وقت 11 بجے سے دو گھنٹے بعد تک بھی نہ آئی۔ خبر تھی کہ اس کی زلفوں سے گھٹاؤں کی آمد 11 بجے تک ہو جائے گی مگر گنتی کے چند قطرے ہی میسر آئے اور اس بے وفا کی بے وفائی پر مایوس و افسردہ میں گھر چلا گیا ۔
 
"سینڈی" کسی دل پھینک امریکی سمندری مخلوق سے محبت میں زخم کھانے کے بعد ایک ظالم اورقاتل حسینہ بن چکی ہے جو بے وفائی کا درد سینہ میں لیے مشرقی پٹی پر موجود امریکیوں سے اپنی ناکام محبت کا انتقام لینے جنوب مشرقی ساحل سے شروع ہوئی اور بہت سوں کے گھر اجاڑتی اب نیو جرسی پہنچ گئی ہے۔
 
بدلہ تو سینڈی کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے لینا تھا مگر چند غریب بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے جن میں ہیٹی کے 47 غریب سینڈی پر زندگی ہار گئے۔

کیوبا ، جمیکا اور دیگر کیریبین ممالک میں بھی تقریبا 15 لوگ کام آ گئے ۔
 
چند تصاویر

نیویارک فنانشل ڈسٹرکٹ میں ایک پارکنگ گیراج کی تصویر
121030015534-47-sandy-1029-horizontal-gallery.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
چلیں اسی بہانے آپ کچھ دن اور پاکستان میں رہ لیں گے۔
کُل کتنے دن رہے پاکستان میں؟
2اکتوبر کو آیا تھا شمشاد بھائی اور اب 5 نومبر کی صبح واپسی ہے تو یوں یہ میرا اب تک طویل ترین قیام ہوگا:)
2سے3 ہفتے ہی ملتے ہیں ویسے تو
 
Top