PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

وہ ہر ممکنہ تجربہ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے جو کہ جب بنا تھا تو اس کے متعلق کچھ بھی خاص طے شدہ نہ تھا۔
مانا کہ ملک تجربہ گاہ ہے ملک برداشت کربھی سکتا ہے ایسے تجربے
پر عمران خان صاحب کے لئے ایسے تجربے کرنا ٹھیک نہیں ہے
اگر جان گئی تو واپس نہیں آنی
خطرناک تجربے کررہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پھر سیدھا سیدھا فوج ہی حکومت کرلے
کیوں عوام کو پریشان کیا ہوا ہے
اور اتنا پیسا الیکشن پر برباد ہوتاہے۔
جرنیل سب کے سامنے آکر حکومت کریں گے تو حکومتی ناکامیوں پر عوام کی جانب سے گالیاں کھائیں گے۔ اسی لئے وہ گالیاں کھانے کیلئے اپنے فرنٹ مین سیاست دانوں کو آگے کر دیتے ہیں 😁
علی وقار
 
جاسم محمد

محفلین
وہ ہر ممکنہ تجربہ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے جو کہ جب بنا تھا تو اس کے متعلق کچھ بھی خاص طے شدہ نہ تھا۔
قائد اعظم و اقبال نے پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ بنایا تھا۔ ان غدار جرنیلوں نے اسے سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا 😡
 
جاسم محمد

محفلین
امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا۔
امید یہ کریں کہ اس بار عمران خان و پی ٹی آئی جرنیلوں کو غدار کہتے کہتے الیکشن لڑے اور جیت کر حکومت بنانے میں کامیاب ہو۔ بصورت دیگر پھر حکومت میں رہنے کیلئے انہی غدار جرنیلوں کے بوٹ چاٹنے پڑیں گے جیسا کہ ماضی و حال میں ہو رہا ہے
 
جو مجھ سے پوچھیں تو میں کھل کر کہوں گا کہ ہمارے عوام کی اکثریت دراصل فوج کے ساتھ ہی ہے، اور جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہم نوا ہو، اسے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں کیونکہ عوام کی اکثریت کے ذہنوں میں یہ بات راسخ ہو چکی ہے کہ اقتدار کاہما اُسی کے سر بیٹھے گا جو فوج کے ساتھ بنا کر رکھے گا۔ ابھی تک آن گراؤنڈ صورت حال یہی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ عمران اگلا الیکشن جرنیلوں کو غدار کہہ کر لڑیں گے۔ عمران خان کی مقبولیت میں اسٹیبلشمنٹ کے ایک دھڑے کی اُن کے لیے حمایت کے تاثر کا کلیدی کردار رہا ہے، اب چونکہ مقتدر حلقوں میں اُن کی سپورٹ میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے تو یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ اگلے عام انتخابات میں سادہ اکثریت بھی حاصل کر پائیں گے یا نہیں۔
 
Top