pdfفارمیٹ کا یہ طریقہ کون ساہے

میں نے کچھ وقت قبل قران اردو ڈاٹکم سےصحاح ستہ کی کتب ڈاؤن لؤڈ کی تھی جو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں اور خط نستعلیق میں ہیں ان کی خصوصیات یہ ہے کہ فہرست میں جہاں بھی کلک کردیں اسی صفحہ پر پہنچ جاتے ہیں کوئی صاحب اس کا طریقہ بتاکر ممنون فامرمائیں ۔ والسلام
 

سویدا

محفلین
پی ڈی ایف پڑھنے کے لیے آپ کو ایڈوبی ریڈر انسٹال کرنا ہوگا اور پھر یہ فائل اس پر کھل جائے گی اور آپ بآسانی پڑھ سکیں گے
اس لنک کو چیک کرلیں
http://get.adobe.com/reader/
 

dxbgraphics

محفلین
مخصوص صفحات وغیرہ یا لسٹ کو بک مارک کر کے سیو کر لیں اور پھر بعد میں جہاں جانا چاہتے ہوں بک مارک لسٹ میں اس پر ڈبل کلک کر لیں تو اسی مخصوص صفحہ پر آپ موجود ہونگے
 
میں اپنی بات شاید صحیح طور پر سمچھانہیں پایا ہو دراصل میں یہ پوچھنا چاہتا ہو کہ یہ پی ڈی ایف فائل کیسےبناؤں جس میں فہرست پر ایک ہی کلک سے اسی صفہ پر پہنچ جائیں اگ پھر بھی سمچھ میں نا آئے توقران اردو ڈاٹ کم سے حدیث کی کوئی ایک کتاب ڈاؤن لؤڈکر کے پھر اسے استعمال کرکے بتائیں
 

الف عین

لائبریرین
اگر ڈاکیومینٹ فائل (ان پیج کا علم نہیں) اس طرح بنی ہو تو راست پی ڈی ایف میں بھی کلکیبل فہرست بن سکتی ہے۔ ورنہ اڈوبی میں ایسا کانفی گیور کرنا پڑتا ہے۔ میں تو فری پی ڈی ایف استعمال کرتا ہوں۔÷ اور میری ساری برقی کتابوں میں ورڈ ڈاکیومینٹ کی فہرست کلک کی جا سکتی ہے۔ کسی ورڈ فائل کو پ ڈ ف بنا کر دیکھیں۔ ورڈ فائل میں فہرست بنانے کا طریقہ محفل میں بھی کہیں بتایا گیا ہے۔
 
Top