Non Verbal Communication

مقبول

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
ریٹنگز کے نظام سے تو خیر بالا تر ہے یہ مراسلہ ۔
لیکن مجھے ذاتی طور ہرپر گمان یہ گزرتا ہے کہ دانستہ الفاظ کو بگاڑا گیا ہے ۔ خدا جانے۔۔۔
سہوا تو ایسی اغلاط امکان سے بعید لگتی ہیں۔
لیکن اگر واقعی ہیں تو اس پیغام نویس کو سلامی کی توپ کے دھانے پر باندھ کر توپ داغ دینی چاہیئے۔ :)
 
سید ذیشان

سوشل میڈیا پر میں نے اس سے زیادہ برے حالات دیکھے ہیں۔ مجھے تو اصلی ہی معلوم ہوتا ہے۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
ہمیں بھی ضرورت پڑی، کچھ ترجمے ذہن میں آئے پھر انگریزی سے کام چلایا
ویسے کہیں "اشاراتی زباں"
پڑھا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر خود ہی بگاڑ کر اور پھر خود ہی کسی دوسری آئی ڈی سے اس کی درستگی کی فرمائشیں کرتے ہیں۔ مقصد صرف زیادہ سے زیادہ لائکس لیناہوتا ہے۔ مثلاً ایک سوالی جوابی پرچہ اکثر گردش میں رہتا ہے :

پاکستان بنانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ تو اس کے آگے ایک بڑا سا ہاتھ بنا دیتے ہیں۔

سر سید احمد خان کون تھے؟ اس کے آگے جو فضول قسم کی تحریر ہوتی ہے، وہ آپ نے بھی پڑھ رکھی ہو گی۔

تو اس قسم کی خود ساختہ تحریروں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

مانا کہ بھارت میں اردو کی حالت اچھی نہیں، لیکن اتنی بُری بھی نہیں جتنی مندرجہ بالا اشتہار میں بتائی گئی ہے۔
 
Top