Nexus 6P Unboxing

استعمال کرنے کے لیے خریدنا ضروری نہیں ہوتا۔ :p
مرد حضرات کو یہ بڑی سہولت ہوتی ہے کسی بھی موبائل شاپ پر گئے اور خریدنے کے بہانے ایک گھنٹہ موبائل استعمال کیا اور بعد میں صرف اس لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ ساتھ میں ہینڈ فری نہیں دے رہا :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
مرد حضرات کو یہ بڑی سہولت ہوتی ہے کسی بھی موبائل شاپ پر گئے اور خریدنے کے بہانے ایک گھنٹہ موبائل استعمال کیا اور بعد میں صرف اس لیے چھوڑ دیتے ہیں کہ ساتھ میں ہینڈ فری نہیں دے رہا :rollingonthefloor:
یہ کام تو خواتین بھی کر سکتی ہیں اور کرتی ہیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ہم تو صرف کپڑوں کی دوکانوں پر کرتی ہیں :rollingonthefloor:
یہ تو ذاتی پسند و نا پسند کی بات ہے کہ آپ کس دکان پر ونڈو شاپنگ کرتی ہیں لیکن جہاں تک کر "سکنے" کی بات ہے تو مردوں کو اس معاملے میں خواتین پر کوئی ایسی فوقیت نہیں کہ وہ کر سکتے ہیں اور خواتین نہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
پاکستان میں 70 ہزار سے زائد قیمت میں مل رہا ہے، اس اعتبار سے نوٹ 5 زیادہ بہتر آپشن ہے۔
پاکستان میں اس کی قیمت اس لیے زیادہ ہے کہ بیچنے والے اپنی مرضی کے دام پر بیچ رہے ہیں۔ 500 ڈالر کی چیز کو 700 میں بیچ رہے ہیں ۔
ان کی اصل قیمتیں یعنی نیکس 6 پی کا 32 جی بی 500 ڈالر اور نوٹ 5 کا 32 جی بی 700 ڈالر کا، کو ذہن میں رکھتے ہوئے موازنہ کریں تو دونوں کے سپیکس میں فرق تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ قیمت میں فرق 200 ڈالر۔ لہٰذا نیکسس 6 پی ہی خریدار کے لیے بہتر ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین

سیمسنگ نے نوٹ 5 کی قیمت زیادہ رکھی ہے اس کے باوجود فروخت ہو رہا ہے ۔بہت اچھا ہینڈ سیٹ ہے، میں تو کہوں گا سیمسنگ کا اب تک کا سب سے بہترین فون ہے ۔ پہلے سیمسنگ میں پلاسٹک استعمال ہوتی تھی اب الومینم اور گلاس سے پریمیم فون تیار کر رہا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
نیکسس 6 پی میں چارجنگ پورٹ 'یو ایس بی ٹائپ سی ' ہے، مائکرو یو ایس بی پورٹ جو عام طور پر اینڈرائیڈ فونون میں پایا جاتا ہے اب یو ایس بی ٹائپ سی سے بدلا جا رہا ہے۔ واضح رہے نئے گوگل کروم بُک اور ایپل میک بُک میں یہ پورٹ پہلے ہی شامل کیا جا چکا ہے۔ یہ ری ور سیبل ہوتا ہے اس لیے کسی بھی طرح فون میں لگا سکتے ہیں اور مخالف سمت اڈیپٹر میں لگائے جانا والا پورٹ بھی ٹائپ سی ہے۔
کچھ عرصے تک نیکسس پی یوزرس کو چارجنگ کا مسئلہ ہوگا کیوں کہ مائکرو یو ایس بی کی طرح ٹائپ سی کے وائرس ہر جگہ آسانی سے نہیں ملیں گے۔ سفر میں جانے کے دوران چارجنگ کے لیے یہ وائر ساتھ لے جانا پڑے گا۔
IMG_20151231_152715_zpsgech6n4g.jpg
 
Top