loose change 9/11; an american coup

arifkarim

معطل
صدر بش کے الوداع کے بعد مشہور زمانہ 9/11 ڈاکومنٹری Loose Change کا نیا ورژن An american coup سامنے آیا ہے۔ جسمیں ہٹلر سے لیکر 9/11 تک کے خود ساختہ ’’حملوں‘‘ اور انکے نتیجے میں‌خود ساختہ جنگوں کی بہترین انداز میں تصویر کشی کی گئی ہے۔ پہلی بار ان ’’حملوں‘‘ کی بیگ گراؤنڈ اور اسکے نتیجہ میں امریکی شہری حقوق کی حق تلفی کے مناظر کو درست ٹائم لائن کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اگر آپکو Loose Change کا پہلا ورژن پسند آیا تو یہ والا مزید اچھا لگے گا:
 

شہزاد وحید

محفلین
یو ٹیوب کے علاوہ بھی کوئی ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈنگ لنک ہو تو وہ دے دیا کریں۔ جہاں اچھی کوالٹی کے پرنٹ میں ہو۔
 

گرائیں

محفلین
شکریہ عارف۔ بہت اچھی شیرینگ ہے۔

آخری 10 منٹ تو لاجواب ہیں۔ میری فواد سے درخواست ہے کہ اور کچھ نہیں تو آخری دس منٹ کی فلم ہی کو دیکھ لیں۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

شکریہ عارف۔ بہت اچھی شیرینگ ہے۔

آخری 10 منٹ تو لاجواب ہیں۔ میری فواد سے درخواست ہے کہ اور کچھ نہیں تو آخری دس منٹ کی فلم ہی کو دیکھ لیں۔

ميں نے 911 کے حوالے سے يہ تمام ويڈيوز ديکھ رکھی ہيں۔ اس ايشو کے حوالے سے جو دلائل اور "ثبوت" انتہائ جذباتی انداز ميں پيش کيے جاتے ہیں، ان کی بنياد ہی میں واضح تضاد موجود ہے۔ ايک طرف تو يہ دعوی کيا جاتا ہے کہ امريکی حکومت کے اندر موجود کچھ عناصر 911 کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔ اس تھيوری کو درست تسليم کرنے کا مطلب يہ ہے کہ يہ عناصر انتہائ طاقتور اور اثر ورسوخ کے حامل ہيں جن کے اختيارات کو چيلنج کرنا ممکن نہيں ہے۔ يہ عناصر اپنی عياری سے نہ صرف يہ کہ ہزاروں کی تعداد ميں موجود اس واقعے کے چشم دید گواہوں کو دھوکہ دينے ميں کامياب ہو گئے بلکہ کڑوروں کی تعداد ميں جن لوگوں نے دنيا کے کونے کونے ميں ٹی وی پر براہراست يہ مناظر ديکھے، وہ بھی اس چالبازی کو نہيں سمجھ سکے۔ اس کے علاوہ امريکی حکومت کے اندر موجود يہ پراسرار عناصر ہزاروں کی تعداد ميں ماہرين اور درجنوں نجی تنظيموں اور اداروں کی تحقيقات کو بھی اپنے اثرورسوخ اور اختيارات کی بدولت دھوکہ دينے ميں کامياب ہو گئے۔ صرف يہی نہيں بلکہ القائدہ کی ليڈرشپ سميت ہزاروں کی تعداد ميں جو افراد اس عظيم سازش کا حصہ تھے، وہ بھی پچھلے 8 سالوں سے اس راز پر پردہ ڈالے ہوئے ہیں۔

مگر دوسری جانب يہی حکومتی عناصر اتنے کمزور اور بے بس ہو جاتے ہيں کہ کوئ بھی شخص جو کمپيوٹر تک رسائ رکھتا ہے اور ويڈيو ايڈيٹنگ کی بنيادی سمجھ بوجھ کے ساتھ ايک تخليقی سوچ رکھتا ہے، وہ اس مکمل اور عظيم ماسٹر پلان کی دھجياں بکھير سکتا ہے۔ وہی طاقتور اور بااختيار حکومتی عناصر جو دنيا کے بڑے بڑے اداروں اور ماہرين کو دھوکہ دينے ميں کامياب ہو سکتے ہيں وہ ان سازشی ويڈيوز کے تخليق کاروں کے سامنے بالکل بے بس اور ان کے رحم و کرم پر ہيں۔

يہاں تک سازشی ويڈيوز کا سوال ہے تو ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ آپ دنيا کے کسی بھی اہم واقعے کے بارے ميں اسی طرح کی ويڈیوز ديکھ سکتے ہيں، وہ چاہے انسان کا چاند پر جانے کا واقعہ ہو، پرل ہاربر يا شہزادی ڈيانا اور مائيکل جيکسن کی موت، ہر موضوع پر اسی طرح کی ويڈيوز موجود ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

arifkarim

معطل
اس تھيوری کو درست تسليم کرنے کا مطلب يہ ہے کہ يہ عناصر انتہائ طاقتور اور اثر ورسوخ کے حامل ہيں جن کے اختيارات کو چيلنج کرنا ممکن نہيں ہے۔
اچھی سوچ ہے۔ حکومت کی طرف سے آنے والی افواہوں کو فیکٹس اور اس پر تنقید کو سازشی تھیوری کا نام دیکر جان چھڑائی جاتی ہے!
 
Top