Kumo، مائیکروسافٹ کی طرف سے ایک سرچ انجن

محمدصابر

محفلین
دو ذرائع The Wall Street Journal اور All Things Digital blog کے مطابق مائیکروسافٹ اپنا نیا سرچ انجن Kumo اگلے ہفتے D: All Things Digitalکانفرنس میں متعارف کروانے جا رہاہے۔ اس سے پہلے جو خبریں میں نے پڑھیں تھیں اس کے مطابق مائیکروسافٹ نے نئے سرچ انجن میں کسی اوپن سورس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
زیادہ تر افراد جو مائیکروسافٹ کو جانتے ہیں ان کے مطابق مائیکروسافٹ صرف گوگل کے ساتھ مقابلہ بازی کی وجہ سے یہ اقدام اٹھا رہا ہے۔ کیونکہ ایک اندازے کے مطابق سرچنگ کے میدان میں گوگل کی چونسٹھ64 فیصد کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کا حصہ صرف آٹھ 8 فیصد ہے۔
kumo-300x168jpg.jpeg
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب۔ اس کی مزید تفصیل پڑھتا ہوں۔
کل ہی خبر پڑھی تھی کہ گوگل نے وولف ریم الفا کا مقابلہ کرنے کے لیے کچھ نئی فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی وولفریم الفا کے ساتھ تو تجزیہ کار اتنی بری کر رہے ہیں کہ کچھ نہ پوچھیں۔ ویسے بھی شاید انہوں نے اسے سرچ انجن کے طور پر لانچ ہی نہیں کیا بلکہ ایک کمپیوٹیشنل انجن کے طور پر لانچ کیا ہے۔
اور رہ گیا گوگل تو ان دنوں اس نے اتنے فیچر پے در پے بھیجے ہیں کہ شاید اب انہیں اپنے سرورز کو بھی اپ ڈیٹ کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ کل اور پرسوں دو دن گوگل میں کم از کم پندرہ پندرہ منٹ کیآؤٹیج ہوئی ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
صابر صاحب کی گراں قدر خدمات پر اب نبیل جی ایک عدد ایوارڈ انہیں بھی عنایت کر دیں اب
 

محمدصابر

محفلین
درویش بھائی مائیکروسافٹ نے اس سرچ انجن کا نام بدل دیا ہے۔ اب نیا نام بنگ bing رکھ دیا ہے۔ نیا نام رکھنے کی وجہ صرف اس کا verb up ہو جانا ہے۔ ابھی اس کے لانچ ہونے میں‌وقت ہے۔
 
Top