KarachiOS

جیسبادی

محفلین
مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ "حکومت پاکستان" کی جانب سے "جدید" کمپیوٹر اصطلاحات کی ’’سرکاری‘‘ اردو فرہنگ یقیناً آپکے بے کار اردو وکیپیڈیا سے آئی ہوگی، جہاں ایک چٹانگ آرٹکل پڑھنے کیلئے دو من اردو لغات ساتھ رکھنی پڑتی ہیں۔ نیز نسخ فانٹس کے باعث آنکھیں بھی ٹیڑھی ہو جاتی ہیں۔

فونٹ تو وکیپیڈیا پر ہر صارف اپنی مرضی کے چُن سکتا ہے، دیکھیں:
http://ur.wikipedia.org/wiki/معاونت...BE.D9.88.D9.86.DA.88.DB.92_.DB.81.DB.8C.DA.BA
 

arifkarim

معطل
جی بالکل، آپ خود لکھیں تو اپنی مرضی کی زبان میں لکھیں۔ غیر لوگ تو آپ کی مرضی کی نہیں لکھیں گے۔

میں نے کئی بار سوچا کہ اردو وکیپیڈیا پر بھی کچھ لکھوں پر یہ سوچ کر پیچھے ہٹ گیا کہ وہاں وہی زبان استعمال کرنی پڑے گی جسے سیکھنے کے لئے مجھے اگلے جنموں کا نتظار کرنا ہوگا جن پر میرا عقیدہ نہیں ہے۔ اور اگر اپنی زبان میں کچھ لکھ بھی دیا تو دوسرے کولیبوریٹرس (یا جو کچھ بھی انھیں کہا جاتا ہو) اسے اسی زبان میں کھینچ لے جائیں گے جو میرے لئے بے مصرف ہوگا۔
 

جیسبادی

محفلین
میں نے کئی بار سوچا کہ اردو وکیپیڈیا پر بھی کچھ لکھوں پر یہ سوچ کر پیچھے ہٹ گیا کہ وہاں وہی زبان استعمال کرنی پڑے گی جسے سیکھنے کے لئے مجھے اگلے جنموں کا نتظار کرنا ہوگا جن پر میرا عقیدہ نہیں ہے۔ اور اگر اپنی زبان میں کچھ لکھ بھی دیا تو دوسرے کولیبوریٹرس (یا جو کچھ بھی انھیں کہا جاتا ہو) اسے اسی زبان میں کھینچ لے جائیں گے جو میرے لئے بے مصرف ہوگا۔

آپ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔ آپ جس طرح بھی لکھنا پسند کریں لکھ سکتے ہیں۔ بعد میں کوئی دوسرا آپ کے لکھے کی تدوین کر سکتا ہے۔ جیسا کہ وکیپیڈیا کا شیوہ ہے (اردو وکیپیڈیا ہو یا انگریزی، یا کوئی اور)۔ یہ مسئلہ صرف ان لوگوں کو درپیش آتا ہے جو یہ چاہیں کہ ان کے لکھے میں بعد میں کوئی ترمیم نہ کرے۔
 
آپ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں۔ آپ جس طرح بھی لکھنا پسند کریں لکھ سکتے ہیں۔ بعد میں کوئی دوسرا آپ کے لکھے کی تدوین کر سکتا ہے۔ جیسا کہ وکیپیڈیا کا شیوہ ہے (اردو وکیپیڈیا ہو یا انگریزی، یا کوئی اور)۔ یہ مسئلہ صرف ان لوگوں کو درپیش آتا ہے جو یہ چاہیں کہ ان کے لکھے میں بعد میں کوئی ترمیم نہ کرے۔

جی میں اس ترمیم سے نہیں ڈرتا تھا کیوں کہ وکی یا دوسرے ویب 2.0 ایپلیکشن کمیونٹی کی آواز ہوتے ہیں۔ لیکن اب سوچتا ہوں کہ کوئی میرا مضمون مروجہ و مصدقہ وردو میں تبدیل بھی کر دیگا تو میں آپ کے تاریخچے سے اپنا مضمون اپنی زبان میں حاصل کر سکتا ہوں۔ پر ایک خیال یہ بھی آتا ہے کہ مجھے اپنا مضمون ہی پڑھنا ہے وہ بھی ہسٹری سے نکال کے جو کہ کسی سرچ انجن کے رزلٹ میں بھی مشکل سے دکھے گا تو کیوں نہ میں اپنی مشین اور اپنے ویب سرور پر ہی اپنے مضامین رکھوں۔
 
میرے کچھ دوست اس بات پر بہت اعتراض کرتے ہیں کہ وکی پیڈیا کی معلومات مصدقہ نہیں‌ہوتیں ان کوئی بھی کسی بھی وقت ترمیم کرسکتا ہے۔یہی میرے دوستوں کو سب سےبڑی خرابی نظر آتی ہے۔
اس خرابی کے ساتھ ساتھ اگر میں دیکھوں تو
اس وکی پیڈیا کی وجہ سے ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ علم کا ایک عظیم الشان ذخیرہ بھی وجود میں آگیا ہے۔ جہاں پر اتنا بڑا فائدہ مل رہا ہو اور وہ بھی ہماری اپنی زبان میں تو وہاں مندرجہ بالا مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالنا چاہییے۔
 

arifkarim

معطل
ویسے تو انگریزی زبان کے آرٹیکلز بھی کئی لوگ ہزاروں بعد تبدیل کرتے ہیں۔ جیسے ‌scientology چرچ کے بارہ میں مضمون اسقدر تبدیل ہو رہا تھا کہ وکی پیڈیا کے ماڈریٹرز کو وہ صفحہ ہی بلاک کرنا پڑا!
 

مکی

معطل
ترجمہ کرنا تو شاید غیر قانونی نہ ہو (اگرچہ لیکنس پاکستان نے xfce کے ترجمہ کا ٹھیکہ پہلے سے حاصل کیا ہوا تھا، مکی صاحب کو اخلاقاً ان کا انتظار کرنا چاہیے تھا)، مگر غیر منظور شدہ اردو اصطلاحات کا استعمال تعزیرات (۔۔۔) کے تحت غیر قانونی ہی سمجھا جائے گا۔

ایکس ایف سی ای پراجیکٹ والوں کی اخلاقیات کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جنہوں نے میرا ترجمہ قبول کر لیا؟!

جہاں تک اصطلاحات کی بات ہے تو ابھی تک نا تو حکومت پاکستان اور نا حکومتِ ہند اور نا ہی کسی اور حکومت نے ایسی کوئی اصطلاحاتی فہرست یا لغت جاری کر رکھی ہے جس کی پابندی نہ کرنے پر مجھ پر مقدمہ چلایا جاسکے.. اور ممکنہ طور پر نا ہی تعزیراتِ (....) میں ایسا کوئی قانون موجود ہوگا..اور اگر ہوا تو نہ صرف یہ کہ بہت سے لوگ اس کی زد میں آئیں گے بلکہ سب سے پہلے اردو وکیپیڈیا پر مقدمہ چلے گا..!!
 

محمد سعد

محفلین
غیر منظور شدہ اردو اصطلاحات کا استعمال تعزیرات (۔۔۔) کے تحت غیر قانونی ہی سمجھا جائے گا۔
آپ کو اس کا حوالہ دینا چاہیے تھا تاکہ بات کی تصدیق بھی ہو جاتی اور مزید تفصیلات بھی معلوم ہوتیں۔

ایسے کسی بھی قانون کا اطلاق صرف تبھی ہو سکتا ہے جب اصطلاحات کی فہرست جاری کی جا چکی ہو۔ بصورتِ دیگر تو جدید علوم پر لکھے جانے والی بیشتر کتابیں اور مضامین اس کے تحت غیر قانونی قرار دے دیے جائیں گے (جن میں اردو وکی پیڈیا کے علاوہ سائنسی مضامین کی نصابی کتب بھی شامل ہوں گی جو کہ حکومت ہی کی طرف سے جاری کی جاتی ہیں)۔ جبکہ آئین کے تحت حکومتِ پاکستان سرکاری سطح پر ہر ممکن حد تک اردو کے استعمال میں سہولیات پیدا کرنے کی پابند ہے اور ایسی رکاوٹیں ڈالنے کی اسے کوئی اجازت نہیں۔

لیکنس پاکستان نے xfce کے ترجمہ کا ٹھیکہ پہلے سے حاصل کیا ہوا تھا، مکی صاحب کو اخلاقاً ان کا انتظار کرنا چاہیے تھا
یہ سافٹ وئیر، یعنی Xfce، جس اجازت نامے کے تحت جاری کیا جاتا ہے، اس کے تحت کسی کو جبراً اس کے ترجمے سے روکنا ہی غیر قانونی ہو جاتا ہے۔ جو بھی شخص چاہے، نہ صرف اپنی ضرورت کے مطابق اس کا ترجمہ کر سکتا ہے، بلکہ اجازت نامے کی شرائط کے تحت اسے لوگوں کے فائدے کے لیے تقسیم بھی کر سکتا ہے۔ یہ اس کا حق ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
میرا خیال میں جیسبادی صاحب gnu لائسنس کو صرف پڑھنا ہی جانتے ہیں۔
اگر ان سے کسی بات کو سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم ان کی بیستی خراب کرنا شروع کر دیں۔ ایسے کسی جملے کی گنجائش تب بنتی ہے جب کوئی اپنی غلطی ثابت ہو جانے کے بعد بھی اپنے درست ہونے پر اصرار کرے۔
 

جیسبادی

محفلین
کچھ عرصہ پہلے تک تو اردو وکیپیڈیا پر بڑی لعن طعن ہوتی تھی کہ اپنی طرف سے اصطلاحات "گھڑی" جا رہی ہیں۔ اب آپ محفیلان کے تبصرے پڑھ کر لگتا ہے کہ آپ لوگوں کو اصطلاح سازی پر اعتراض نہیں رہا۔ یا ممکن ہے کہ میں غلط سمجھا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
اعتراض اصطلاح سازی پر نہیں فارسی کے ٹیکے لگانے پر ہے۔

فارسی کا استعمال تو مجھے نظر نہیں آیا۔ آپ کو معلوم ہو تو بتائیں۔ کبھی آپ نے مدرسہ میں اپنا "قومی ترانہ" پڑھا تھا، اس میں سنا ہے کہ حفیظ جالندھری نے ٹیکے لگائے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میرا تبصرہ ایک نئے معرکے کا باعث بن سکتا ہے تو میں خاموشی سے پتلی گلی سے نکل لیتا۔

ویسے اس معاملے میں میں بھی جیسبادی صاحب کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں کہ کسی زبان میں کسی لفظ کی عدم دستیابی کی صورت میں ایسی زبان کا لفظ استعمال کرنا ہی بہتر ہوتا ہے جو کہ لہجے اور رسم الخط وغیرہ میں اس زبان سے قریب تر ہو۔
لہجے اور قواعد کے لحاظ سے ایک بالکل مختلف زبان کی اصطلاحات کا استعمال شاید مختصر مدتی بنیاد پر زیادہ باسہولت نظر آئے لیکن مستقبل میں مشکلات کا سبب بن سکتا ہے، خصوصاً تعلیم کے شعبے میں۔ جبکہ اس کے برعکس زیادہ قریبی زبانوں کا استعمال شاید فی الحال مشکل معلوم ہوتا ہو لیکن طویل مدتی بنیاد پر یہی طریقہ زیادہ مفید ہے۔
 

arifkarim

معطل
اعتراض اصطلاح سازی پر نہیں فارسی کے ٹیکے لگانے پر ہے۔

:rollingonthefloor: :noxxx: :grin: :notlistening: :devil: :applause:

چلیں اگر حکومت پاکستان فارسی کے ٹیکے لگا کر بھی "اردو" جدید اصطلاحات کی جامہ فرہنگ بنانے پر آمادہ ہو گئی ہے تو یہ بھی مال غنیمت سے کم نہیں ہے!
شروعات تو ہوں۔۔۔۔ باقی کام آہستہ آہستہ ہو ہی جائے گا!
 
Top