KarachiOS

دوست

محفلین
جی یہ چالیس پچاس برس پہلے کی بات ہے جب احباب فارسی جانتے تھے۔ اب تو یہ حالات ہیں عربی لہجے میں کوئی فارسی بھی بول جائے تو سبحان اللہ کی صدائیں‌سننے کو ملیں گی۔ وقت کے ساتھ زبان بدل جاتی ہے میرے حضور یہی کچھ اردو کے ساتھ ہورہا ہے۔ اس حقیقت کو تسلیم کرلیں‌ کہ اردو والے جتنا انگریزی اصطلاحات اور الفاظ کو زیادہ سمجھتے ہیں اتنا فارسی میں شدھ کیے ہوئے الفاظ کو نہیں۔ وما علینا الا البلاغ
 
ابوشامل

محترم دوست، مسئلہ یہ ہے کہ اردو کے ساتھ ہو نہیں رہا بلکہ کیا جا رہا ہے۔ آپ کے ابلاغی اداروں سے لے کر ادیب تک سب اس کی مٹی پلید کر رہے ہیں، حسن نثار کے کالم پڑھ لیں یا جیو کی خبریں سن لیں۔ عام استعمال کے سینکڑوں الفاظ جو اردو میں موجود ہیں اور عام شخص سمجھتا بھی ہے، ان کی جگہ انگریزی کا لفظ انتہائی "احترام" کے ساتھ استعمال کر لیا جاتا ہے۔
باقی یہ کافی طویل بحث ہوگی اور کیونکہ اس کی مخاطب اردو وکیپیڈیا ہے اس لیے گفتگو کا مناسب پلیٹ فارم وہی ہوگا۔ یہاں اس پر بات کرنا لاحاصل ہوگا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
وکی پیڈیا پر اعتراض "نکاح‌پر نکاح‌" والا سمجھ لیجیے۔
یعنی پہلے سے موجود اصطلاحوں‌کی اصطلاح‌سازی۔
نتیجہ: اصطلاحاتی انتشار
حل:‌پہلے سے موجود اصطلاحاتی کتب کا مطالعہ مفید رہے گا۔
 
ابوشامل

محفلین
وکی پیڈیا پر اعتراض "نکاح‌پر نکاح‌" والا سمجھ لیجیے۔
یعنی پہلے سے موجود اصطلاحوں‌کی اصطلاح‌سازی۔
نتیجہ: اصطلاحاتی انتشار
حل:‌پہلے سے موجود اصطلاحاتی کتب کا مطالعہ مفید رہے گا۔
درست کہا حضور! لیکن جو لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں انہوں نے اس کے لیے کتنا کام کیا؟ اگر اردو وکیپیڈيا پر "اصطلاحاتی انتشار" پھیلنے کا غم ہے تو اس انتشار کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قدم بڑھائیے۔
اگر اُس کام کی کوئی اہمیت نہيں ہے تو بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اپنی موت آپ مر جائے گا۔
یہاں ایک معروف ہم عصر اردو فورم پر گزشتہ سال اردو وکیپیڈیا کے حوالے سے بحث نکلی۔ اس کے "منتظمین" نے جی بھر کر اردو وکیپیڈیا کی مٹی پلید کی، اس کے حق میں دلیل لانے والوں کو سوائے گالیوں کے ہر چیز سے نوازا اور پھر اک "نعرۂ مستانہ" لگاتے ہوئے اس میدان میں کود پڑے اور بلند بانگ دعوے کیے کہ ہم اردو وکیپیڈیا کے مقابلے پر "آسان اردو" کا ایک وکیپیڈیا بنائیں گے اور ڈومین خرید کر اردو وکیپیڈیا کے مقابلے میں ایک نیا انسائیکلوپیڈیا بنانے کے لیے نکل کھڑے ہوئے، جب ایک سال تک 50 مضامین بھی نہ کر سکے تو لگ پتہ گیا کہ انسائیکلوپیڈیا پر کام کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ آج حال یہ ہے کہ ان کا ڈومین اور ہوسٹنگ تک بند ہو چکا ہے۔
میں نے دیکھا ہے کہ بہت کم لوگ اردو کمیونٹی میں ایسے ہیں جو اردو وکیپیڈيا سے اختلاف ضرور رکھتے ہیں لیکن انتہائی خلوص کے ساتھ اور اس کے غیر متنازع کام کی قدر کرتے ہوئے جیسے محفل پر اعجاز اختر صاحب اور بلاگستان میں راشد کامران صاحب۔ اس کے علاوہ میں نے جتنے بھی لوگ دیکھے ہیں ان میں سے بیشتر مخالفت برائے مخالفت ہی کرتے ہیں۔ اگر انہیں کام کرنے کی دعوت دی جائے تو ان کی "اصطلاحاتی بیماری" فوراً دور ہو جاتی ہے اور راستہ بدل کر نکل جاتے ہیں۔
اس لیے میری گزارش ہے کہ اگر آپ وکیپیڈیا کے کام کی اہمیت کو سمجھتے ہیں تو اُس پر تبرے بھیجے کے بجائے آگے بڑھیے اور اس کام کو اپنے ہاتھ میں لیجیے۔ دلائل کی مدد سے رائے کو اپنے حق میں کیجیے۔ اگر آپ حق پر ہوں گے تو یقین کیجیے آپ کے سامنے کوئی نہیں ٹک پائے گا۔

نوٹ: یہاں اردو وکیپیڈیا پر ہونے والی بحث کو اگر کوئی منتظم ایک الگ دھاگے میں منتقل کر دے تو نوازش ہوگی، تاکہ یہاں صرف بر موضوع گفتگو ہی موجود رہے)
 
Top