Inpage کی طرح کا پروگرام کی پروگرامنگ

neosaleem

محفلین
میں Inpage کی طرح کا کوئی چھوٹا موٹا سافٹ ویئر بنانا چاہتا ہوں جس میں ٹریڈیشنل قسم کے TextBox Controls
کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ، غالباً Inpage والوں نے Visual C++ میں اس کی پروگرامنگ کی ہے، مگر یہ ٹیکسٹ باکس کس طرح کام کرتا ہے اور اس کے لیے کون سا Algorithm استعمال کرنا پڑے گا۔ یعنی میں اپنا TextBox Control بنانا چاہتا ہوں جو Inpage کے نوری نستعلیق ٹائپ فانٹ کو سپورٹ کرے۔
کوئی بھائی اس سلسلے میں اگر مدد کرے گا تو میں بہت مشکور ہوںگا۔
 

arifkarim

معطل
انپیج c++ میں نہیں بلکہ غالبا mfc language میں بنایا گیا ہے۔ آپ اگر چاہیں تو سی پلس پلس میں ایک اردو ایڈیٹر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں جو کہ اوپن ٹائپ فانٹس کو اسپورٹ کرے، کیونکہ فی الوقت موجود ایڈیٹرز انگلش میں ہیں، آفس 2007 اور اوپن آفس جیسے پروفیشنل پروگرامز بھی اردو کیلئے مکمل نہیں ہیں۔۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
دوست بھائی کا بنایا ہوا اردو لائبریری معاون نہایت اچھا ہے۔ اس کو اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے بھی شروعات کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے تو کھلواڑ کی مکمل اجازت دی ہے۔
عرصہ چار سال پیشتر میں نے جاوا پروگرامنگ کی تھی، آپریشن بدر کا تحت۔ وہاں ایک صاحب نے ایڈیٹر کے بنیادی عناصر کی بابت کچھ بتایا تھا اور م س ورڈ کا بچہ بھی بنایا تھا۔ دوست بھائی کا مصنع لطیف (سوفٹویئر) دیکھ کر وہ یاد آ گیا۔میں نے جب اس کو اردوانے کی کوشش کی تھی پر کوئی کامیاب نہیں ملی۔ اس وقت شائد محفل کا وجود نہیں تھا یہاں صرف لغت کی ابتداء ہوئی تھی، وہ بھی تصویری۔
دوست بھائی! کیا آپ اپنے اس مصنع لطیف کو مزید تقویت سے سکتے ہیں؟ تا کہ کم از کم ایک تو مکمل اردو تراشیدہ موجود ہو۔
 

دوست

محفلین
میں‌ اس کی بہتری کے لیے کام ضرور کروں گا لیکن ابھی شاید یہ ممکن نہ ہوسکے۔ لینکس پر بھی اس کا ایک ہمزاد بنانے کی کوشش میں ہوں لیکن ابھی مسائل جان نہیں‌ چھوڑتے۔
 
Top