Hidden files شو نہیں ہو تیں


جب ٹول کے مینو میں جا کر فولڈر آپشن میں hidden files and folder show کو سلیکٹ کر تے ہیں تو files & folder شو نہیں ہو تے/ اور جب دوبارہ فولڈر آپشن میں دیکھتے ہیں تو do not shwo hidden files and folder والا آپشن سلیکٹ ہو تا ہے.ہر قسم کا انٹی وائرس استعمال کیا مگر کچھ نہیں ہو' windowsکی بار انسٹال کی پرابلم ویسے کا ویسے ہی ہے​
 

الف عین

لائبریرین
وائرس کا ہی کھیل لگتا ہے۔ اور اگر سسٹم میں وائرس اچھی طرح گھس چکا ہو تو اس نے انٹی وائرس کو بھی متاثر کر دیا ہو گا، کچھ وائرس عام انٹی وائرس سافٹ وئرس کی وائرس لسٹ سے اپنا نام بھی حذف کر دیتے ہیں کہ وہ پروگرام ان کو پہچاننا ہی بھول جائے۔
 
جی ہا ں آپ کا کمپیوٹر وائرس سے ان فیکٹیڈ ہوگیا ہے ۔ وائرس کا تو علاج نہیں ہاں البتہ اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے Folder Option اور Task Manager واپس لیا جاسکتا ہے مندرجہ ذیل ریحسٹری سے۔
http://mihd.net/rxahuj
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
انفیکٹیڈ سسٹم کو درست کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پہلے سیف موڈ میں ونڈوز بوٹ کریں۔ پھر اسی حالت میں پرانا انٹی وائرس ہٹا دیں۔ اور اگر نیا انسٹال کرنا ممکن ہو تو سیف موڈ میں ہی انسئٹال کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو (اے وی جی سیف نوڈ میں انسٹال نہیں ہوتا)، تو نارمل موڈ میں ایک بار بوٹ کر کے انسٹال کریں اور پھر فوراً بند کر کے سیف موڈ میں ری سٹارٹ کر کے وائرس چیک کریں۔جب سسٹم میں وائرس والے پروگرام بیک گراؤنڈ میں چلتے ہوتے ہیں تو انٹی وائرس ان کو دیکھ نہیں پاتا، مکمل رپورٹ پڑھیں تو اکثر یہ بھی دیا جاتا ہے کہ اتنی فائلیں استعمال کے باعث پڑھی نہیں جا سکیں۔ اور سب سے بہتر تو یہ ہے کہ بِٹ ڈیفنڈر کی لائیو سی ڈی مل جائے تو اس سے بوٹ کریں اورب اسی سے اپنی ہارڈ ڈسکس کا وائرس چیک کریں۔ اس میں این ٹی ایف ایس پارٹیشن کے لئے ھی ایک اطلاقیہ شامل ہے۔ جس سے وہ پارٹیشن بھی قابلِ مطالعہ ہو جاتا ہے اس لائیو لینکس میں۔
 
Top