Doc Book Tutorial in Urdu

مہوش علی

لائبریرین
DocBook پر تھوڑا بہت پڑھنے کے بعد مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ یہ مستقبل میں بہت اہم مقام حاصل کرنے والی ہے۔

جیسبادی اور زکریا، آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ اس موضوع پر اردو میں ایک آرٹیکل لکھیں اور اردو طبقہ کو اس سے روشناس کرائیں۔

شکریہ۔
 

جیسبادی

محفلین
عام لوگ تو م‌س ورڈ کے چکر سے باہر آنے کے نہیں۔ TeX ہزار برس گزرنے کے باوجود سائینسی دنیا سے باہر نہیں آ سکا۔ اگرچہ TeX صرف presentational ہے اور DocBook کو semantic کہا جاتا ہے۔ MathML بنانے والوں کا بھی TeX پر یہی اعتراض تھا کہ صرف presentationalہے، مگر دیکھا جائے تو mathML بھی تو پریزینٹیشنل ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ OpenMath سیمانٹک کیلئے ہے۔ ڈیٹا کیلئے XML کا استعمال تو ہو گا، مگر لوگ اپنی مرضی کا XML فارمیٹ بنا لیتے ہیں، اس لئے ضروری نہیں کہ ڈاک بوک کو فوقیت دیں۔

سبق لکھنے کیلئے زکریا موزوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں اوپن ڈاکیومینٹ فارمیٹ پر بھی تفصیل کی ضرورت ہے کہ ٹیکسٹ کا یہی مستقبل ہے، اس میں ایکس ایم ایل ککمپونینٹ تو شامل ہے ہی۔ جیس اس کے بارے میں تم زیادہ تفصیل دے سکتے ہو شاید۔
 

جیسبادی

محفلین
میری ناقص رائے میں ODF کا فارمیٹ سمجھنا تو عام آدمی کیلئے ضروری نہیں۔ اس طرح کے مشینی فارمیٹ پڑھنے میں خاصے برے لگتے ہیں۔ DOCBOOK چونکہ آپ خود ٹیکسٹ ردوبدل کر کے لکھتے ہو، اسلئے پڑھنے میں بھی بھلا معلوم ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
DocBook سے ابھی کوئی خاص واسطہ نہیں پڑا اسلئے ٹٹوریل لکھنا میرے لئے مشکل ہے۔
 

فرخ

محفلین
یہ کہیں Unix Or Linux کی لائن تو نہیں؟
ان سب باتوں میں صرف مجھے XML کا پتہ ہے۔ :roll:
 
Top