سبق Data Type

Data Types

ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص درجہ سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قدر سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا اعداد کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ایک مخصوص ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی ہے ۔

پائتھون میں دو بنیادی ٹائپ ہیں ڈیٹا کی ۔
  • نمبر Number
  • اسٹرنگ String

Number
اعداد یا نمبر کی پائتھون میں مزید تین اقسام ہیں
  1. integers
  2. float point number
  3. complex numbers
integer
ایسے اعداد ہوتے ہیں جن میں اعشاریہ نہیں ہوتا یعنی مکمل اعداد ہوتے ہیں جیسے
1، 10 ، 345

floats
ایسے اعداد ہوتے ہیں جو مکمل نہیں ہوتے اور ان میں اعشاریہ کے بعد بھی اعداد ہوتے ہیں جیسے
3.42
52.3E-4 (یہاں E ظاہر کر رہی ہے 10 کی طاقت منفی چار کو )

Complex Number
پیچیدیہ یا تخیلاتی اعداد جو کم کم ہی استعمال ہوں گے مگر ان کا استعمال ممکن ہے پائتھون میں ۔ مثال
5+4j-
52.4-4.5j
 
محمداحمد

لائبریرین
Type Command

کسی بھی ویری ایبل کی ٹائپ جاننے کے لئے type کمانڈ استعمال کی جاتی ہے۔

PHP:
>>> n = 15
>>> t = "Bilal"
>>> condition = True
>>> type(n)
<class 'int'>
>>> type(t)
<class 'str'>
>>> type(condition)
<class 'bool'>
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا مطلب؟
میں سمجھا نہیں۔

جیسا کہ محب بھائی نے بتایا ڈیٹا کی مختلف ٹائپس ہوتی ہیں۔ Type کمانڈ ڈیٹا کی ٹائپ معلوم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

مثلاً کسی ویری ایبل میں موجود ڈیٹا کس ٹائپ کا ہے یہ معلوم کرنے کے لئے ہم Type کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔

PHP:
>>> a = "text"
>>> type (a)
<class 'str'>
>>>
>>>
>>> a = 55 # Now type of 'a' is number
>>> type (a)
<class 'int'>
>>>
>>>
>>> a = True # Now type of 'a' is boolean.
>>> type (a)
<class 'bool'>
>>>

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے ایک ویری ایبل میں بالترتیب پہلے ٹیکسٹ، پھر نمبر اور پھر بولین ویلیو اسائن کی۔ اور پھر فوراً بعد اُس کی ٹائپ معلوم کی۔ جس سے ٹائپ میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ ہو رہا ہے۔

str کا مطلب string type
int کا مطلب integer type
bool کا مطلب Boolean type
 
محمد بلال اعظم

احمد بھائی کیا اس سے ہم کوئی بڑا سافٹ وئیر بھی بنا سکتے ہیں؟
 
حسن علوی

محفلین
کافی عُمدہ چیز ہے، سی پلس پلس کے کافی سارے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے اس میں؛ میری مُراد بنیادی اُصولوں اور منطق سے ہے۔
 
حسن علوی

محفلین
بھائی صاحب ، کیا آپ کو بھی کلاس میں شامل سمجھا جائے :)۔

محب جہاں تک میرا خیال ہے اس کی ترویج و تدریس کے لیئے کسی ایسے لائحہ عمل کی ضرورت ہے
جس کی مدد سے ہم ایک تسلسل سے اس سلسلے کو جاری رکھ سکیں اور بلا تاخیر ایک ربط سے ساتھ چل سکیں۔
بالکل ایسے جیسے ایک کتاب ہو جہاں ایک ترتیب سے اسباق کو مرتب کیا گیا ہو پھر جسے چنداں کچھ سوالات کرنے
ہوں وہ اس سبق نمبر کے حوالے سے کھولے گئے صرف سوال و جواب کے دھاگے میں اپنے کانسیپٹس کلیئر کرلے۔
 
بالکل ایسا ہی کام ہونے جا رہا ہے اور باقاعدہ کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس دھاگے کا لنک بھی تمہیں بھیجتا ہوں بلکہ پروگرامنگ کے زمرے میں آج دیکھ لینا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیونکہ پروگرامنگ لینگویجز بہت کم ہی لوگ پوری سیکھتے ہیں اور وہ اتنی پر ہی گزارا کرتے ہیں کہ اُن کا کام نکل جائے۔
وقت کے ساتھ ایسے کام پڑتے ہیں جس سے وہ حصے بھی سیکھ لیتا انسان جو عام دنوں میں نہیں سیکھ سکتا۔ مزید یہ کہ مختلف کمپنیوں میں مختلف قسم کا کام کرنے سے کافی حد تک عبور حاصل ہو جاتا ہے۔
اسکی مثال یوں ہے کہ میں صرف انسٹال شیلڈ اور وی-ایس انسٹالر پر کام کرتا تھا۔ ساتھ میں وی-بی سکرپٹنگ اور آٹومیشن۔ مگر اب انسٹال اینی وئیر، انسٹال وائیز، سیٹ اپ فیکٹری اور دیگر بلڈ انٹیگریشن ٹول پر بھی کام کر لیتا ہوں۔ اور آٹومیشن کے لیئے آنٹ، میون کے ساتھ مختلف ٹولز کا استعمال بھی آگیا ہے۔
 
Top