crulpکی اردو لغت کیسے ڈاؤن لوڈ کروں ؟

رند

محفلین
السلام علیکم
انٹرنیٹ پہ ایک ویب سائٹ ہے کرول پی جس میں ایک بڑی بہتریں اردو سے اردو لغت آن لائن استعمال کے لئے موجود ہے جس کا لنک یہ رہا لیکن میں چاہتا ہوں کہ آف لائن استعمال کے لئے اس کو کسی طرح اپنے پاس ڈاؤن لوڈ کرلوں کیا کوئی ماہر بھائی کوئی طریقہ کار بتاتا سکتا ہے جس کی مدد سے اس لغت کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے یا آف لائن استعمال کے قابل بنایا جاسکے ؟ یا نیٹ پہ کسی جگہ یہ یا کوئی اور اردو سے اردو لغت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے موجود ہے ؟ شکریہ وسلام
 
ابو کاشان

محفلین
وعلیکم السلام
Asp کے صفحات ہیں اس کا مطلب ہے کہ ڈیٹا بیس سے اٹھا کر دیکھاتا ہے۔ ڈاؤنلوڈ ممکن نہیں۔
ربط دینے کا بہت بہت شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
رند بھیا ۔۔ یہ آپ کو Cd میں مل سکتی ہے ۔۔ مگر قیمت 9000 ہے ۔۔
کیا کیجئے گا ۔۔ جنکہ 22 جلدوں پر مشتمل میں نے یہ لغت آدھی قیمت یعنی 4500 میں خریدی ہے۔
آپ کہیئے تو ۔۔ میں اس ذیل میں مدد کرسکتا ہوں۔
والسلام
م۔م۔مغل
 
اللہ و اکبر نو ہزار روپے توبہ توبہ
میں تو آپ سے عاجزانہ گذارش ہی کرسکتا ہوں کہ اگر ہوسکے تو اس سی ڈی کی ایک کاپی کرکے بطور ھدیہ فی سبیل اللہ مجھے عنایت کر دیجے بدلے میں بندہ سوائے دعائے خیر کے کچھ اور دینے کی مطلق استطاعت نہیں رکھتا اگر آپ پنڈی یا اس کے مضافات میں کسی جگہ رہائش پذیر ہیں تو اس سلسلے میں ہماری ملاقات ہوسکتی اور اگر آپ مجھے سی ڈی عنایت فرما دیں تو مجھ پہ احسان عظیم ہوگا اور بندہ آپ کا تا قید حیات ممنون و مشکور رہے گا
وسلام
 
دوست

محفلین
رند آپ کو سی ڈی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کرلپ کی ساری لغت اردو لغت اطلاقیے میں موجود ہے۔ حیرت ہے ابھی تک آپ کے علم میں یہ بات نہیں تھی۔
 
یہی وجہ ہے کہ ابھی تک رند کو اردو لٰغت اطلاقیہ کا پتا نہیں ہے۔ ورنہ وہ خود ہی دیکھ لیتے ہے کہ سارے الفاظ اس میں مکمل موجود ہے ۔
 
رند

محفلین
اردو لغت اطلاقیہ
اردو لغت اطلاقیے کے لیے کرلپ اور کلین ٹچ کی لغات
چلانے کے لیے اس ایکس ایم ایل فائل کو لغت اطلاقیے کے فولڈر میں موجود اسی نام کی فائل پر اوور رائٹ کردیں۔

محترم یہ والی لغت میرے پاس ہے اس میں کرول پی والی ڈکشنری دیکھی جاسکتی ہے لیکن اس کے لئے انٹرنیٹ سے منسلک ہونا لازم ہے مجھے ایسی ڈکشنری چائیے جو آف لائن بھی کام کرے
 
رند

محفلین
رند آپ کو سی ڈی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کرلپ کی ساری لغت اردو لغت اطلاقیے میں موجود ہے۔ حیرت ہے ابھی تک آپ کے علم میں یہ بات نہیں تھی۔

دوست بھائی آپ کے یہ ڈاٹ نیٹ والی ڈکشنری میرے پاس ہے لیکن اس میں دیگر ویب سائٹ جیسے وکی پیڈیا وغیرہ کے سے الفاظ کے تراجم وغیرہ دیکھنے کے لئے آن لائن ہونا پڑتا ہے مجھے ایسا سافٹ دیجیے جس سے آف لائن رہتے ہوئے بھی کرول پی والی لغت سے مستفید ہوا جاسکے اور دوسرا لنک جو آپ نے دیا ہے جس کا سائز نو سو کلو بائٹ ہے اس کو میں نے ابھی تک چیک نہیں اس کو چیک کرکے بتاتا ہوں
 
رند

محفلین
ارے دوست بھائی یہ دو ایم بی والی لغت تو ایکس ایم ایل فائل ہے اس کو کس سے اوپن کروں اور اس کا استعمال کس طرح کروں مجھے تو ایکس ایم ایل وغیرہ نہیں آتی ؟
 
دوست

محفلین
عزیزان گرامی یہ لغت اطلاقیہ اس ایکس ایم ایل فائل کو استعمال کرکے آپ کو سارا کچھ آفلائن ہی دکھاتا ہے۔ وکی پیڈیا، وکشنری اور گوگل والے ٹیب اضافی ہیں اگر آپ آنلائن نہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ڈیفالٹ نیلے پس منظر میں نظر آنے والا خانہ نتائج نہیں دکھاتا۔
رند: آپ پہلے لغت اطلاقیہ انسٹال کریں۔ اس کے بعد سی سے پروگرام فائلز میں جاکر ڈیفالٹ کمپنی نیم نامی ایک فولڈر سے آگے اردو ویب لغت کے فولڈر میں جائیں اور اس ایکس ایم ایل فائل کو وہاں کاپی کردیں۔ وہاں پہلے سے ایک ایسی ہی فائل موجود ہوگی جسے ڈیلیٹ کردیا جائے گا اور یہ اس کی جگہ لے لے گی۔ اب لغت اطلاقیے کو چلائیں۔ لفظ لکھیں اور انٹر سے تلاش کریں آپ کو قریبًا ہر لفظ کے تین نتائج ملیں گے۔ ایک اردو ویب لغت سے، ایک کرلپ لغت سے اور ایک کلین ٹچ والی۔ یہ بات یاد رہے کہ انگریزی سے اردو کے لیے کرلپ کی لغت بہت زیادہ کارآمد نہیں ہے۔ اس کا اصل استعمال اردو سے اردو ہے۔ بدقسمتی سے اردو لغت اطلاقیے میں ابھی یہ سہولت نہیں کے اردو سے اردو تلاش کیا جاسکے۔

شکریہ دوست بھائی اب جا کے سمجھ آئی لیکن ایک کم رہ ہی گئی جیسا کہ آپ نے بتا دیا کہ اردو ویب لغت میں اردو سے اردو ترجمے کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے کرلپ والی لغت کے الفاظ سے ہم کچھ زیادہ مستفید نہیں ہوسکتے کیا اردو ویب لغت کے آئندہ ورژن کے بارے میں آپ کی کچھ منصوبہ بندی ہے کہ اس میں اردو سے اردو ترجمے کی بھی سہولت دی جائے ؟ اگر اردو سے اردو ترجمہ کی سہولت بھی ہوجائے تو اس لغت کو چار چاند لگ جائیں میری گذارش ہے کہ اس میں یہ سہولت مہیا کی جائے شکریہ
 
علوی امجد

محفلین
عزیزان گرامی یہ لغت اطلاقیہ اس ایکس ایم ایل فائل کو استعمال کرکے آپ کو سارا کچھ آفلائن ہی دکھاتا ہے۔ وکی پیڈیا، وکشنری اور گوگل والے ٹیب اضافی ہیں اگر آپ آنلائن نہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ڈیفالٹ نیلے پس منظر میں نظر آنے والا خانہ نتائج نہیں دکھاتا۔
رند: آپ پہلے لغت اطلاقیہ انسٹال کریں۔ اس کے بعد سی سے پروگرام فائلز میں جاکر ڈیفالٹ کمپنی نیم نامی ایک فولڈر سے آگے اردو ویب لغت کے فولڈر میں جائیں اور اس ایکس ایم ایل فائل کو وہاں کاپی کردیں۔ وہاں پہلے سے ایک ایسی ہی فائل موجود ہوگی جسے ڈیلیٹ کردیا جائے گا اور یہ اس کی جگہ لے لے گی۔ اب لغت اطلاقیے کو چلائیں۔ لفظ لکھیں اور انٹر سے تلاش کریں آپ کو قریبًا ہر لفظ کے تین نتائج ملیں گے۔ ایک اردو ویب لغت سے، ایک کرلپ لغت سے اور ایک کلین ٹچ والی۔ یہ بات یاد رہے کہ انگریزی سے اردو کے لیے کرلپ کی لغت بہت زیادہ کارآمد نہیں ہے۔ اس کا اصل استعمال اردو سے اردو ہے۔ بدقسمتی سے اردو لغت اطلاقیے میں ابھی یہ سہولت نہیں کے اردو سے اردو تلاش کیا جاسکے۔
وسلام

ماشاء اللہ اچھی لغت ہے۔
اس لغت کے حوالے سے میں دو باتیں پوچھنا چاہوں گا۔ ایک تو یہ کمپیوٹر کی سپیڈ کو بہت سلو کردیتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔
دوسرا کیا اس میں کوئی ایسا آپشن ہے کہ ڈیفالٹ نفیس نستعلیق فانٹ کو بدلا جاسکے۔
 
دوست

محفلین
اس نے ایکس ایم ایل فائل کو میموری میں کاپی کرنا ہوتا ہے اس لیے یہ سپیڈ کو سلو کردیتا ہے۔ ڈاٹ نیٹ اور جاوا کی ایپلی کیشنز ویسے بھی سلو چلتی ہیں وجہ یہ ہے کہ یہ براہ راست مشین کوڈ میں کمپائل نہیں کی جاتیں بلکہ درمیانی زبان میں کمپائل کرکے جب چلانا ہو تب جسٹ ان ٹائم کمپائلر سے مشین کوڈ میں بدلی جاتی ہیں۔
اس کے فانٹ کا ابھی کوئی حل نہیں سوائے کہ میں خود بدل کر مہیا کروں۔ اگر آپ ڈاٹ نیٹ کو جانتے ہیں تو اس اطلاقیے کا سورس کوڈ میں آپ کو مہیا کرسکتا ہوں۔ اس پر اگر علوی نستعلیق ٹیسٹ ہوجائے تو کیا کہنے۔
رند: آپ کی گزارشات بجا ہیں لیکن ان پر عمل کرنے میں وقت کی کمی مانع ہے۔ میں لینکس ورژن شروع کرکے اسے بھی ادھورا چھوڑ چکا ہوں۔ وقت ہی نہیں ہے۔
وسلام
 
Top