Could we travel faster than light?

سید ذیشان

محفلین
مجھ سادہ سے بندے کا ایک سادہ سا سوال

جب کوئی مادہ روشنی سے تیز سفر یا دوڑنے کہ لیں کرنے لگے گا تو وہ جل نہیں جائے گا ؟؟
اور اگر نہیں تو کیوں اور کیسے ؟؟

روشنی سے تیز کیا، روشنی کے رفتار سے بھی ایسی چیز جو کمیت (mass) رکھتی ہو، سفر نہیں کر سکتی۔ مثلاً ایلیکٹران کی کمیت بہت تھوڑی ہے لیکن وہ بھی روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کر سکتا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جوں جوں کسی چیز کی رفتار روشنی کی رفتار کے قریب پہنچتی ہے اس کی کمیت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اور اس کی رفتار کو زیادہ کرنے کے لئے اتنی ہی زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔ اگر کمیت رکھنے والا مادہ روشنی کی رفتار سے سفر کرے تو اس کی کمیت لامتناہی ہو جاتی ہے جو کہ ناممکن ہے اسی لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ روشنی کی رفتار سے سفر نہیں کر سکتا۔
 
وجی

لائبریرین

اگر یہ مان لیا ہے کہ کوئی بھی مادہ (mass) روشنی کی رفتار سے تیز نہیں جاسکتا
تو بھائی یہ بحث کس چیز کی ہورہی ہے :idontknow:
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھ سادہ سے بندے کا ایک سادہ سا سوال

جب کوئی مادہ روشنی سے تیز سفر یا دوڑنے کہ لیں کرنے لگے گا تو وہ جل نہیں جائے گا ؟؟
اور اگر نہیں تو کیوں اور کیسے ؟؟
دیکھیئے جلنے والی بات آپ اس حوالے سے کر رہے ہیں کہ یہ سفر کسی واسطے میں جیسا کرہ فضاء میں ہو رہا ہوگا۔ تاہم اگر خلاء میں یہ سفر ہو تو جلنے کا کوئی امکان نہیں :)
 
وہ کیسے اور کیا خلاء میں روشنی کی رفتار وہی رہے گی ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ کیسے اور کیا خلاء میں روشنی کی رفتار وہی رہے گی ؟؟
روشنی کی ایک عجیب خاصیت یہ ہے کہ جب وہ کسی واسطے سے گذرتی ہے تو اس کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ تاہم اس واسطے سے نکلنے کے بعد اس کی رفتار پھر وہی ہو جائے گی جو پہلے تھی۔ اس میں ایک انتہائی الجھن والی بات ہے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے :)
 
کوانٹم لیول پر تو نہیں جاتے لیکن یوں سمجھ لیجئے کہ جب تک روشنی کو روکنے یا سُست کرنے والی کوئی چیز راستے میں نہ آئے، روشنی اپنا سفر اسی رفتار سے جاری و ساری رکھے گی
 
وجی

لائبریرین
روشنی کی ایک عجیب خاصیت یہ ہے کہ جب وہ کسی واسطے سے گذرتی ہے تو اس کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ تاہم اس واسطے سے نکلنے کے بعد اس کی رفتار پھر وہی ہو جائے گی جو پہلے تھی۔ اس میں ایک انتہائی الجھن والی بات ہے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے :)

:nerd: ایسا کیوں ؟؟
 
arifkarim

معطل
کیونکہ روشنی کی کوئی کمیت نہیں ہوتی۔ روشنی فوٹونز ہے اور فوٹونز بغیر کمیت کے ہوتے ہیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Massless_particle

جب روشنی جو کہ لہر اور ذرات دونوں کا مرکب ہے کسی جسم میں سے گزرتی ہے تو قدرتی طور پر اسکی رفتار اس جسم کی کثافت کی وجہ سے کم ہوگی۔ اس رفتار کی کمی کو بصریات میں refraction index کے ذریعہ ماپا جاتا ہے۔ اسبارہ میں مزید:
http://www.rpi.edu/dept/phys/Dept2/APPhys1/optics/optics/node4.html
 
Top