Cebit: دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کی نمائش

ماسٹر

محفلین
جرمنی کے شہر ہنوور میں ہر سال Cebit کے نام سے الیکٹرونک کی دنیا کی سب سے بڑی نمائش لگتی جس کا انعقاد امسال 2 سے 6 مارچ تک نہائت کامیابی سے عمل میں آیا -
جنگ عظیم دوم کے بعد 1947 میں پہلی مرتبہ انگلستان کی شمالی جرمنی میں متعین نگران حکومت نے اس کا انعقاد کروایا - اس کا مقصد یہ تھا کہ جرمنی کی صنعت کو متعارف کروایا جائے تاکہ جرمنی جلد سے جلد اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو سکے -
Hannover Messe کے نام سے ہونے والی یہ نمائش بہت مقبول ہوئی جس میں پہلی مرتبہ 1950 میں Office میں استعمال ہونے والے آلات رکھے گئے - اور 1970 میں ایک پورے ھال کا علیحدہ سے انتظام کیا گیا -
80 کی دھائی میں جب ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے نے تیزی سے ترقی کرنی شروع کی تو1986 سے اس شعبہ کے لیے بڑی صنعتی نمائش ( Hanover -Fair) سے ایک ماہ قبل اس کا انعقاد شروع ہوا جو اب تک ہر سال تمام دنیا کی توجہ کا مرکز بنتی ہے -
امسال اس نمائش میں 68 ملکوں سے 4157 کمپنیوں نے شرکت کی ۔ اور اس میں 334000 دیکھنے والوں نے سب سے زیادہ Smartphones اور 3D ٹیکنیک میں‌دلچسپی لی -
ھنوور شہر کے جنوب میں واقع اس نمائش گاہ میں 27 بہت بڑے بڑے ھال ہیں جن کا کل رقبہ چار لاکھ چھیانویں‌ہزار مرببع میٹر بنتا ہے ، اور اس کے علاوہ کچھ کھلا علاقہ بھی ہے ، اور ہزاروں‌گاڑیاں‌ پارک کرنے کی جگہ بھی - اور یہ " چھوٹا شہر " ٹرینوں، ٹراموں ‌اور سڑکوں‌سے تمام ملک سے ملا ہوا ہے -

Cebit کی کچھ دلچسپ جھلکیاں :
http://www.cebit.de/vodcast_100seconds
 
Top