++C میں یونی کوڈکو کیسے استمعال کیا جاتا ہے؟

faisal101

محفلین
میرا سوال یہ ہے کہ ہم کس طرح پروگرامنگ میں یونی کوڈ کواستمعال کرکہ کوئی ایسا انٹرفیس بناسکتے جس میں یوزراردو ٹائیپ کرسکتا ہے۔ مثال کے طورپہ میں ایک ایسا پروگرام چاہتا ہوں جو کچھھ لوگوں کا ریکارڈ اردو میں
محفوظ کرسکے۔ یقیناً اس پروگرام کا تعلق تحریر کی فورمیٹنگ سےنہیں ہوگا
جیساکہ مختلف اردو سوفٹ ویئرزمیں ہوتا ہے۔ اس پروگرام کا تعلق صرف اردوتحریرکو بطور ان پٹ لینے اورمحفوظ کرنے سے ہوگا۔ یاد رہے کہ میں Urdueditor lite کے سورس کو پرھنے کی کوشش کرچکا ہوں لیکن مجھے کامیابی نہیں ہوئی۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی آپ سورس کوڈ ہی مانگ لیجیے۔
آپ کا کام کافی آسان ہوجائے گا۔
بجائے کہ صفر سے شروع کریں پہلے جتنا ہوچکا ہے وہاں سے شروع کیجیے۔
نبیل بھائی کہاں‌ ہیں۔ذرا یہ پیغام تو پڑھ لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، سورس کوڈ مانگنے کی کیا ضرورت ہے،یہ ڈاؤنلوڈ میں ہی موجود ہے۔

فیصل، آپ کو کی بورڈ‌والی لاجک سی پلس پلس کے سورس میں نہیں ملے گی۔ دراصل یونیکوڈ پروگرامنگ ونڈوز 98 پر اتنی آسان نہیں ہے۔ اگر آپ غور کریں تو آپ کو نظر آئے گا کہ دراصل UrduEditorLite میں ایم ایف سی کی ChtmlView کلاس استعمال ہو رہی ہے جو کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو wrap کرتی ہے۔ اس میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ دراصل ایک html ٹیکسٹ ایریا میں ہوتی ہے جو کہ ایک جاوا سکرپٹ کمپوننٹ اردو ویب پیڈ کے ذریعے کی بورڈ‌ کو اردو کیریکٹرز پر میپ کرتا ہے۔ آپ کو یہ UrduEditor.js فائل میں نظر آئے گا۔

اگر آپ ونڈوز 2000 یا ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہوں تو یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اردو نوٹ پیڈ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جس میں اس کا سورس کوڈ بھی شامل ہے اور اس میں ونڈوز کا ہی ایڈٹ کنٹرول اردو ایڈیٹر کے طور پر استعمال ہوا ہوا ہے۔
 
اچھا آئیڈیا

فیصل آپ کا سوال بہت اچھا ہے۔ سی++ میں یونیکوڈ کا استعمال اچھا آئیڈیا ہے کیونکہ اس سے text کی پراسیسنگ سی++ کی تیزی کے ساتھ مکمل کی جاسکتی ہے۔

سی++ میں یونیکوڈ پروگرامنگ کے steps :

۔ سب سے پہلے سی++سیکھو۔ لینگویج کی گہرائیوں کو سمجھو۔
۔ STL اچھی طرح سمجھو۔
۔ اب کنسول پروگرام لکھ سکو گے۔

GUI پروگرامنگ کے لیے اب کسی اچھی GUI لائبریری کو سیکھو۔ یعنی اس کے API کو سیکھو۔ ان میں MFC کا سورج آہستہ آہستہ غروب ہورہا ہے NET. ، QT وغیرہ بہت عمدہ لائبریریاں ہیں۔

اب میں فرض کرتا ہوں کہ تم GUI پروگرام لکھ سکتے ہو۔

یونیکوڈ پروگرامنگ:

ہر GUI فریم ورک یونیکوڈ اور internationalization کا اپنا انداز لاتا ہے۔ ایم ایف سی میں
کوڈ:
#define _UNICODE
کرنے سے کلاسیں خود بخود unicode aware ہوجاتی ہیں۔ QT تو by default ہی یونیکوڈ پر کام کرتی ہے۔

اس سلسلے میں thecodeproject.com بہت مددگار ثابت ہوسکے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی شارق، اس سلسلے میں اردو نوٹ پیڈ بطور مثال کام آ سکتا ہے۔ اس کی ڈاؤنلوڈ میں اس کا سورس بھی موجود ہے اور اس میں یونیکوڈ انیبل کرنے سے لے کر یونیکوڈ ٹیکسٹ سٹرنگز پر کام کرنے کیا گیا ہے۔ یہ کوئی اتنا اچھا ڈاکومنٹ نہیں ہوا ہوا لیکن زیادہ تر کام self explanatory ہے۔

ایک اور بات: Visual C 6.0 میں یونیکوڈ پر کام کرنے کے لیے MFC کی یونیکوڈ لائبریریز بھی انسٹال کرنا پڑتی ہیں۔
 
Top