سبق ()any اور ()all فنکشن

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 8, 2013

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دو عدد فنکشن جو مفید ہیں اور کچھ جگہ ان کا استعمال کوڈ کو بہت مختصر اور آسان بنا دیتا ہے ، مندرجہ ذیل ہیں

    ()any
    ()all

    ()any
    اگر ایک سے زیادہ چیزوں میں سے کسی ایک کے سچ ہونے پر کوئی فیصلہ کرنا ہو تو اس کے لیے اس فنکشن کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

    بغیر ()any فنکشن کے کوڈ کا نمونہ اس طرح سے ہوگا۔
    PHP:
    10
    4
    6
     
    if 10 or b==d-or a==b+d:
      print(
    "one OR condition is true")
    اب ()any فنکشن کے کوڈ کے ساتھ
    کوڈ:
     
    a = 10
    b = 4
    d = 6
     
    if any([a < 10, b==d-4, a==b+d]):
      print("Hurrah!!!")
    اس کوڈ میں ایک لسٹ SQL کے چند مخصوص کلیدی الفاظ کی بنائی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک اسٹرنگ SQL میں کمانڈ لکھی ہے ۔ SQL اسٹرنگ کو Upper میں کنورٹ کیا ہے ۔
    اس کے بعد for لوپ کے ذریعے لسٹ میں ہر لفظ کو باری باری جانچا گیا ہے کہ کیا یہ لفظ اسٹرنگ میں موجود ہے۔
    اگر کوئی ایک لفظ بھی مل جائے تو شرط پوری ہو جاتی ہے اور
    پیغام پرنٹ ہو جاتا ہے۔

    PHP:
    dml = [ 'INSERT''UPDATE''DELETE''REPLACE' ]
    sql "insert into table update col=34";
     
    sql_up sql.upper()
    if 
    any(sql_up.find(word) != -for word in dml):
      print(
    "Word:INSERT is in SQL")
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  2. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ()all
    اگر ایک سے زیادہ چیزوں میں سب کے سچ ہونے پر کوئی فیصلہ کرنا ہو تو اس کے لیے اس فنکشن کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر ایک بھی جانچ غلط ہو جائے تو فنکشن false واپس کر دیتا ہے اور یوں ہم کوڈ میں اس بنیاد پر کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    پہلے ہم نے دو لسٹ بنائی ہیں ایک مہینوں کے نام کی اور دوسری مہینوں کے دنوں کی تعداد کی۔
    پھر ہم نے zip فنکشن استعمال کرتے ہوئے دونوں لسٹوں کو جوڑ کر ایک ڈکشنری بنائی ہے month۔
    اس کے بعد for لوپ کے ذریعے ڈکشنری میں سے مہینہ کا نام اور دنوں کی تعداد ایک ایک کرکے حاصل کی ہے enumerate فنکشن کے ذریعے۔
    اس کے بعد ہم نے ()all فنکشن میں ہم نے دو شرائط کو جانچا اور جو مہینہ اس پر پورا اترا اس کا نام پرنٹ کرا دیا۔
    PHP:
    monname = ('JAN','FEB','MAR','APR','MAY','JUN','JUL','AUG','SEP','OCT','NOV','DEC')
    monnum  = (31,28,31,30,31,30,31,31,30,31,30,31)
     
    month dict(zip(monname,monnum))
     
    for 
    name,num in month.items():
      if 
    all([num == 31 and name.endswith("Y")]):
          print(
    name)
     
    MAY
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر