android سسٹم پر اردو کی تنصیب کا طریقہ کار

سویدا

محفلین
شاکرعزیر صاحب کیا آپ ایچ ٹی سی کے لیے بتارہے ہیں ؟ یعنی جو طریقہ کار آپ نے اوپر درج فرمایا ہے ایچ ٹی سی چاچا کے لیے ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے نوکیا ای 72 کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ اس میں نہ صرف اردو ڈکشنری ہے بلکہ اردو الفاظ کو پڑھ کر بھی سناتا ہے۔ تلفظ بھی ایسا کہ شاید ہی ایسا کوئی دوسرا موبائل ادا کر سکے :)
 
ندیم عامر

محفلین
اینڈرائڈ پر اردو ویب سائٹ کے لیے براوزر Opera
اور
اردو ایس ایم پڑھنے اور لکھنے کےلیے Mirsal
یہ ہے تو ویسے عربی کے لیے لیکن کافی مدد ہو جا تی ہے
یہ دونوں فری ہیں گوگل پلے سے ڈونلوڈ کیے جا سکتے ہیں
 
باسم

محفلین
(Fontomizer SP (Font for Galaxy کی مدد سے اینڈرائڈ سیٹ کا فونٹ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
میں نے ڈیفالٹ فونٹ کو تاہوما میں تبدیل کیا ہے۔
19687836-5c1.png
 
باسم

محفلین
میں نے تو کچھ انسٹال نہیں کیا
ہوم بٹن دباکر اگلے ہی لمحے ٹاسک مینیجر کھلنے سے پہلے پاور بٹن دبادیں فلیش کی آواز آئے گی یعنی کیپچر ہوگیا اب گیلری میں دیکھ لیں
اگر دونوں بٹن دبانے میں کچھ تاخیر ہوجائے تو دوبارہ کوشش کرلیں کامیابی ضرور آپ کے قدم (یا ہاتھ جو وہ مناسب سمجھے) چومے گی
 
قیصرانی

لائبریرین
پچھلے دنوں چیک کیا تو میرے موبائل پر سکرین کیپچر کی سپورٹ تھی۔ وہ ان ایبل کی ہے اور اب ہتھیلی سوائپ کرنے پر سکرین کیپچر ہو جاتی ہے :)

2012-10-06%2023.43.55.png
 
الف عین

لائبریرین
میرا کامن سینس تو کہتا ہے کہ آخری لائن میں 'لیٹا ہوا' بریکٹ دبانا پڑے گا انٹر کے لئے۔
 
مزمل شیخ بسمل بھائی گو کی بورڈ میں مجھے انٹر بٹن نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے نیا پیراگراف یا نئی لائن نہیں شروع کر پار ہا ہوں
میرے پاس تو بیک سپیس کے نیچے جہاں سرچ کی آئکن بنی ہے وہیں انٹر بٹن ہوتا ہے۔ جس ٹیکسٹ فیلڈ پر یہ کی بورڈ فی الوقت کھلا ہے وہاں انٹر بٹن اس لئے نہیں کہ انٹر کرنے سے آپ کا لکھا ہوا کی ورڈ سرچ سبمٹ کا کام کرتا ہے۔ عام حالت میں انٹر بٹن ہوتا ہے۔ آپ کوئی سکرین شاٹ بھیجیں تو بات واضح ہو۔
 
افضل حسین

جی بھائی آپ نے درست کہا چونکہ سرچ موڈ میں پیراگراف کا کوئی مطلب نہیں اسی لئےداہنے ہاتھ کی سب سے نیچی والی بٹن میگنیفائنگ گلاس دکھاتا ہےمگر جب ہم ایسی جگہ متن ڈالنا چاہ رہے ہیں جہاں پیراگراف کی ضرورت ہوسکتی ہے (جیسے فیس بک پوسٹ، ٹوئیٹ وغیرہ) وہاں اس بٹن کو تھوڑی دیر دبانے سے انٹر کا ایک اضافی بٹن دکھتا ہے ۔
 
فیس بک وغیرہ کے لئے اکثر شفٹ دبا کر انٹر کرنے سے بھی یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ :)

کیا آئی فون پر نستعلیق فونٹ نصب کیا جاسکتا ہے؟

میرے خیال میں ابھی تک ایسا کوئی فونٹ اینڈرائڈ یا iOS کے لئے نہیں بنایا گیا۔
 
Top