32 بِٹ لینکس کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

تجمل حسین نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 13, 2016

?

آپ کے خیال میں 32 بِٹ لینکس کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اچھا قدم ہے یا نہیں؟

Poll closed ‏اپریل 12, 2016.
  1. ہاں

    3 آرا
    37.5%
  2. نہیں

    4 آرا
    50.0%
  3. معلوم نہیں

    1 آرا
    12.5%
  1. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    [​IMG]

    گوگل نے تمام 32 بِٹ لینکس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل کروم کی ڈویلپر ٹیم کا کہنا ہے کہ لینکس کے زیادہ استعمال ہونے والے ورژن کو بہتر طور پر گوگل کروم کی سپورٹ کے لیے ہم نے لینکس کے 32 بِٹ ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کروم کے پرانے ورژن ان نسخوں پر کام کرتے رہیں گے تاہم ان کے لیے کسی قسم کی کوئی اپڈیٹ جاری نہیں کی جائے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم مختصر ٹیم کے ساتھ لینکس کے تمام ورژن کی سپورٹ بہتر طور پر نہیں کرسکتے اسی لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
    تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان نسخوں کے لیے گوگل کے ”کرومئیم“ کی سپورٹ جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ گوگل کروم بھی کرومئیم پر ہی بنایا گیا ہے۔ کرومئیم بھی ایک اوپن سورس براؤزر ہے۔

    ماخذ1
    ماخذ 2
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. ناصر محمود 313

    ناصر محمود 313 محفلین

    مراسلے:
    213
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کرومیم کی موجودگی میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ویسے بھی تقریباََ سبھی لینکس میں فائر فاکس پہلے سے انسٹال ہوتا ہے
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    فائر فاکس یا کرومیم استعمال کرنے والوں کو تو فرق نہیں پڑتا لیکن جو میرے جیسے گوگل کروم میں آسانی محسوس کرتے ہیں اور کرومیم کبھی استعمال نہیں کیا ان کے لیے مشکل ہوگئی ہے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ہور کرو لینکس دی تعریفاں!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یہ تو وہی بات ہوئی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ سپورٹ کروم والوں نے ختم کی ہے اور برائیاں لینکس کی ۔۔۔ چہ معنی ؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تو 64 بِٹ پر آ جائیں.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  7. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    پچھلے دس سالوں سے تو 64 بٹ سپورٹ کرنے والے پراسیسرز ہی آ رہے ہیں۔ اور پراسیسر 64 بٹ کا ہونے کے باوجود آپریٹنگ سسٹم 32 بٹ انسٹال کرنے کا مطلب ہے پراسیسنگ پاور کو ڈاؤن گریڈ کرنا۔
    اب لاجیکل وجوہات یہی ہو سکتی ہیں کہ 32 بٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کی کہ یا تو کمپیوٹر 10 سال سے زیادہ پرانا ہے جس کے امکانات کافی کم ہیں۔ اور یا ریم اتنی کم ہے کہ صارف اپنے انسٹالڈ پروگرامز کو 64 بٹ کے ایڈریس پوائنٹرز کی بجائے 32 بٹ کے ایڈریس پوائنٹرز رکھوا کے ریم بچانا چاہتے ہیں، حالانکہ اتنی کم ریم کوئی استعمال نہیں کرتا آج کے دور میں۔ تیسری زیادہ لاجیکل وجہ یہ کہ ونڈوز کا 32 بٹ ورژن خریدا ہوا ہے۔(اس تیسری اور زیادہلاجیکل وجہ کے باعث 32 بٹ کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز استعمال کرنے والوں کے لیے کروم کی سپورٹ موجود ہے)
    اس لیے گوگل کی جانب سے لینکس 32 بٹ کے لیے کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا یہ فیصلہ لاجیکل ہے۔
    اور تابش بھائی کا مشورہ صائب ہے کہ
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 13, 2016
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 2
  8. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پینٹیم 4 سسٹم اور 2 جی بی ریم کے ساتھ کونسا 64 بِٹ آپریٹنگ سسٹم چلے گا؟ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جب 64 بِٹ کہا ہے تو جیب ڈھیلی کرنے کی طرف ہی اشارا ہے. ساری دنیا آپ کے ساتھ پینٹئم استعمال نہیں کر سکتی. :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    جیب ہی تو ڈھیلی ہے۔ اگر جیب ٹائٹ ہوتی تو Core i-7 نہ رکھتا :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ سب بہانے ہیں۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی کسی کو 15ہزار کا فرسٹ جنریشن کور آئی 5، 4 جی بی ریم کے ساتھ لے کر دیا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    واقعی پاک قوم کو پینٹیم اور ایکس پی سے پیار ہو گیا ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ڈیسک ٹاپ سسٹم یا لیپ ٹاپ؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ہم اپنی روایات کو بھولتے نہیں :)
    کہتے ہیں ناکہ اپنا ماضی نہیں بھلانا چاہیے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لیپ ٹاپ : ایچ ۔پی۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اتنے میں سیکنڈ جنریشن کور آئی 3 کا لیپ ٹاپ بھی مل جاتا ہے 4 جی بی ریم اور 500 جی بی ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ اور وہ بھی ایچ پی کا بزنس ماڈل 4520 یا 4530 ایس وغیرہ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • متفق متفق × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    میرے لیے ایسی مشین کا بہترین استعمال اسے بطور انٹروژن ڈیٹیکشن / پریوینشن سسٹم اور فائر وال کنفیگر کر کے یا اس مقصد کے لیے بنی ہوئی کوئی ہلکی پھلکی لینکس ڈسٹریبیوشن انسٹال کر کے چلانا ہے۔ :)
    ایک کور ٹو ڈو 4 جی بی ریم کے ساتھ پرانا ٹوٹا ہوا لیپ ٹاپ گھر میں موجود تھا جو 5000 روپے کا بھی مشکل سے ہی بیچا جا سکتا تھا۔ میں نے اس پر Kodi کوڈی (XBMC) کنفیگر کر کے اسے میڈیا سینٹر بنا لیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اور تھرڈ جنریشن؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    کوڈی کافی ہلکا پھلکا میڈیا سینٹر ہے۔ اچھا انتخاب کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پینٹئم کی جان چھوڑیں پہلے، پھر جنریشن کا سوچیں۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر