32 بِٹ لینکس کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

آپ کے خیال میں 32 بِٹ لینکس کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اچھا قدم ہے یا نہیں؟

  • ہاں

    Votes: 3 37.5%
  • نہیں

    Votes: 4 50.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 1 12.5%

  • Total voters
    8
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

تجمل حسین

محفلین
crynerd-600x600.jpg

گوگل نے تمام 32 بِٹ لینکس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے گوگل کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گوگل کروم کی ڈویلپر ٹیم کا کہنا ہے کہ لینکس کے زیادہ استعمال ہونے والے ورژن کو بہتر طور پر گوگل کروم کی سپورٹ کے لیے ہم نے لینکس کے 32 بِٹ ورژن کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کروم کے پرانے ورژن ان نسخوں پر کام کرتے رہیں گے تاہم ان کے لیے کسی قسم کی کوئی اپڈیٹ جاری نہیں کی جائے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم مختصر ٹیم کے ساتھ لینکس کے تمام ورژن کی سپورٹ بہتر طور پر نہیں کرسکتے اسی لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان نسخوں کے لیے گوگل کے ”کرومئیم“ کی سپورٹ جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ گوگل کروم بھی کرومئیم پر ہی بنایا گیا ہے۔ کرومئیم بھی ایک اوپن سورس براؤزر ہے۔

ماخذ1
ماخذ 2
 

تجمل حسین

محفلین
کرومیم کی موجودگی میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ویسے بھی تقریباََ سبھی لینکس میں فائر فاکس پہلے سے انسٹال ہوتا ہے
فائر فاکس یا کرومیم استعمال کرنے والوں کو تو فرق نہیں پڑتا لیکن جو میرے جیسے گوگل کروم میں آسانی محسوس کرتے ہیں اور کرومیم کبھی استعمال نہیں کیا ان کے لیے مشکل ہوگئی ہے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
پچھلے دس سالوں سے تو 64 بٹ سپورٹ کرنے والے پراسیسرز ہی آ رہے ہیں۔ اور پراسیسر 64 بٹ کا ہونے کے باوجود آپریٹنگ سسٹم 32 بٹ انسٹال کرنے کا مطلب ہے پراسیسنگ پاور کو ڈاؤن گریڈ کرنا۔
اب لاجیکل وجوہات یہی ہو سکتی ہیں کہ 32 بٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کی کہ یا تو کمپیوٹر 10 سال سے زیادہ پرانا ہے جس کے امکانات کافی کم ہیں۔ اور یا ریم اتنی کم ہے کہ صارف اپنے انسٹالڈ پروگرامز کو 64 بٹ کے ایڈریس پوائنٹرز کی بجائے 32 بٹ کے ایڈریس پوائنٹرز رکھوا کے ریم بچانا چاہتے ہیں، حالانکہ اتنی کم ریم کوئی استعمال نہیں کرتا آج کے دور میں۔ تیسری زیادہ لاجیکل وجہ یہ کہ ونڈوز کا 32 بٹ ورژن خریدا ہوا ہے۔(اس تیسری اور زیادہلاجیکل وجہ کے باعث 32 بٹ کا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز استعمال کرنے والوں کے لیے کروم کی سپورٹ موجود ہے)
اس لیے گوگل کی جانب سے لینکس 32 بٹ کے لیے کروم کی سپورٹ ختم کرنے کا یہ فیصلہ لاجیکل ہے۔
اور تابش بھائی کا مشورہ صائب ہے کہ
تو 64 بِٹ پر آ جائیں.
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
یہ سب بہانے ہیں۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ہی کسی کو 15ہزار کا فرسٹ جنریشن کور آئی 5، 4 جی بی ریم کے ساتھ لے کر دیا ہے۔
اتنے میں سیکنڈ جنریشن کور آئی 3 کا لیپ ٹاپ بھی مل جاتا ہے 4 جی بی ریم اور 500 جی بی ہارڈ ڈرائیو کے ساتھ اور وہ بھی ایچ پی کا بزنس ماڈل 4520 یا 4530 ایس وغیرہ۔
 

فاتح

لائبریرین
پینٹیم 4 سسٹم اور 2 جی بی ریم کے ساتھ کونسا 64 بِٹ آپریٹنگ سسٹم چلے گا؟ :D
میرے لیے ایسی مشین کا بہترین استعمال اسے بطور انٹروژن ڈیٹیکشن / پریوینشن سسٹم اور فائر وال کنفیگر کر کے یا اس مقصد کے لیے بنی ہوئی کوئی ہلکی پھلکی لینکس ڈسٹریبیوشن انسٹال کر کے چلانا ہے۔ :)
ایک کور ٹو ڈو 4 جی بی ریم کے ساتھ پرانا ٹوٹا ہوا لیپ ٹاپ گھر میں موجود تھا جو 5000 روپے کا بھی مشکل سے ہی بیچا جا سکتا تھا۔ میں نے اس پر Kodi کوڈی (XBMC) کنفیگر کر کے اسے میڈیا سینٹر بنا لیا۔
 

arifkarim

معطل
ایک کور ٹو ڈو 4 جی بی ریم کے ساتھ پرانا ٹوٹا ہوا لیپ ٹاپ گھر میں موجود تھا جو 5000 روپے کا بھی مشکل سے ہی بیچا جا سکتا تھا۔ میں نے اس پر Kodi کوڈی (XBMC) کنفیگر کر کے اسے میڈیا سینٹر بنا لیا۔
کوڈی کافی ہلکا پھلکا میڈیا سینٹر ہے۔ اچھا انتخاب کیا۔
 
Top