2014 کا پہلا خودکش حملہ، کوئٹہ: 2 زائرین شہید اور 31 زخمی

حسینی

محفلین
pakistan-quetta-31-injured_1-1-2014_132562_l.jpg

کوئٹہ…کوئٹہ میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بس جل کر تباہ ہوگئی۔ شیعہ تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔کوئٹہ میں نئے سال کا آغاز دہشت گردی سے ہوا ہے۔ زائرین کی بس پر خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے۔ سال نوکے پہلے روزدہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد میں پیش آیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملہ آور نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی کو بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور دو افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے۔بس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل میں سوار 6اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تاہم کچھ مسافر خود ہمت کرکے بس سے نکلے۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوبس سے باہر نکالا۔ دھماکے کے بعد خود کش حملہ آور کی گاڑی میں آگ لگ گئی، جس سے بس بھی مکمل طورپر جل گئی۔ شیڈول کے مطابق بس زائرین کو لے کر علمدار روڈ جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں 80سے 100کلو تک دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا۔ دوسری جانب تحفظ عزاداری کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے دھماکے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ بلوچستان شیعہ کانفرنس، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، پشتونخوا میپ، ایم کیو ایم کوئٹہ زون سمیت مختلف جماعتوں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=132562
 

حسینی

محفلین
خداوند متعال ان ظالم دہشت گردوں کو ہلاک وبرباد کرے اور شہیدوں کو اپنے مولا اور آقا کے جوار میں جگہ مرحمت عطا فرمائے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور دہشت گردوں پر اپنا غضب نازل فرمائے ۔آمین
 

فلک شیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
انتہائی افسوسناک۔
دلی تکلیف ہوئی۔
اللہ تعالیٰ مذہب کے نام پہ ہونے والی اس قتل و غارت سے امت مسلمہ کو محفوظ فرمائے اور اہل علم کو توفیق عطا فرمائے ، کہ اس حوالہ سے اعتدال پر مبنی نکتہ نظر سامنے لا کر امت کی حقیقی فکری رہنمائی کا حق ادا کریں۔آمین
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت تکلیف دہ واقعہ ۔۔جہالت اور بربریت کی حد ہوتی جا رہی ہے۔۔۔
خدا ظالموں کو نیست و نابود کرے۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہمارے بس میں صرف افسوس کرنا ہی رہ گیا ہے۔
حکومت کو ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔
 
Top